لطیف ڈے پر سندھی جھومر،بھنگڑے ، رقص اور دھمال کاشاندارمظاہرہ



پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس میں لطیف ڈے کی تقریب میں رقص،بھنگڑا،سندھی جھومراوردھمال نے حاضرین کے دل جیت لئے۔
شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس کے سلسلے میں پی این سی اے میں لطیف ڈے کی شاندارتقریب کااہتمام کیا گیا۔
وفاقی وزیرامداد علی سندھی اورحضرت لعل شہباز قلندر کے سجادہ نشین سید مہدی رضا شاہ سبزواری بھی تقریب میں موجود تھے ۔
پروگرام میں شاہ عبداللطیف بھٹائی کی زندگی کی تاریخ،شاعری، موسیقی، فطرت اور انسانیت کے لیے ان کی خدمات پردستاویزی فلم بھی پیش کی گئی۔
اس موقع پرسمیرا الف، سرشار پیارا اور عون غلام علی نے سندھی موسیقی پیش کی، موسیقاروں نے سندھ کے شاندار ثقافتی ورثے کو اجاگرکرنے کے ساتھ ساتھ بھنگڑا،سندھی جھومر اوردھمال بھی پیش کیا ۔
شاہ عبداللطیف بھٹائی کو سندھی ادب اور ثقافت کی اہم ترین شخصیات میں شمار کیا جاتا ہے جنہوں نے موسیقی اور شاعری سے لوگوں میں اخوت، بردباری، مساوات ،بھائی چارے اوربین االمذاہب ہم آہنگی کادرس دیا۔

ایل پی جی 20 روپے 86 پیسے فی کلومہنگی



اسلام آباد:آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی)20 روپے 86 پیسے فی کلو مہنگی کردی ۔ اوگرانے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیاجس کے مطابق ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 246 روپے 15پیسے مہنگا ہو کر 3 ہزار 79 روپے کا ہوگیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمت 260روپے 98 پیسے فی کلو مقررکردی گئی ہے۔

ایشین گیمز:  پاکستان کو ہاکی میں بھی بڑے مارجن سے شکست



ایشین گیمز کے ہاکی ایونٹ میں بھارت تاریخ  میں پہلی مرتبہ پاکستان کو بھاری مارجن سے شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے بھارت نے پاکستان کو 2 کے مقابلے میں 10 گول سے شکست دی ہے۔

چین کے شہر ہانگ زو میں جاری 19ویں ایشین گیمز میں پاک بھارت ہاکی میچ یکطرفہ ثابت ہوا ۔ بھارتی ہاکی ٹیم نے بہتر کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان ہاکی ٹیم کو 2 کے مقابلے میں 10 گول سے ہرا دیا۔ بھارت کی جانب سےکپتان ہرمن پریت سنگھ نے ہیٹ ٹرک  کی انہوں نے 4 گول کئے۔

پاکستان کی جانب سے رانا وحید اور صفیان خان نے ایک ایک گول کیا۔اس شکست کے بعد پاکستان اورجاپان کے درمیان میچ  اہم ہوگیا ہے کیونکہ پاکستان جاپان کے خلاف میچ برابر کرکے بھی سیمی فائنل  میں جاسکتا ہے جب کہ جاپان  کیلئےجیت لازمی ہے۔

دہشتگردوں کوبیرونی پشت پناہی حاصل ہے،آرام سے نہیں بیٹھیں گے،آرمی چیف



کوئٹہ:چیف آف آرمی سٹاف جنرل سیدعاصم منیر نے کہا ہے کہ 12 ربیع الاول کوہونے والے دہشتگرد حملے خوارج کے مذموم عزائم کوظاہر کرتے ہیں جنہیں دہشتگردی کے ریاستی سرپرستوں کی پشت پناہی حاصل ہے ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے ہفتہ کے روزکوئٹہ کا دورہ کیا، جہاں انہیں مستونگ اور ژوب میں ہونے والے حالیہ دہشت گرد حملوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
بریفنگ میں وفاقی وزیر داخلہ، وزیر اعلیٰ بلوچستان اور اہم صوبائی وزراء، اعلیٰ سول و عسکری حکام نے بھی شرکت کی۔ شرکاء نے مستونگ، ہنگو اور ژوب کے شہداء کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
آرمی چیف نے شہدا کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ 12 ربیع الاول کو ہونے والے دہشت گردی کے واقعات خوارج کے مذموم عزائم کو ظاہر کرتے ہیں، جنہیں دہشت گردی کے ریاستی سرپرستوں کی پشت پناہی حاصل ہے۔
یہ دہشت گرد اور ان کے سہولت کار جن کا مذہب اور نظریے سے کوئی تعلق نہیں، وہ پاکستان اور اس کے عوام کے دشمنوں کے پراکسی ہیں۔
آرمی چیف نے کہا کہ بدی کی یہ طاقتیں ریاست اور سیکورٹی فورسز کی بھرپور طاقت کا سامنا کرتی رہیں گی ۔ دہشت گردوں کے خلاف ہمارا آپریشن بلا روک ٹوک جاری رہے گا اور مسلح افواج، انٹیلی جنس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اس وقت تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے جب تک ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا نہیں جاتا۔
آرمی چیف نے زور دیا کہ “پاکستان کے لوگوں نے دہشت گردوں کے نظریے اور ان کے پشت پناہوں کے پروپیگنڈے کو مسترد کر دیا ہے جس کی وجہ سے پاکستان کے اندر اور باہر شر پسند قوتوں کو بہت زیادہ تکلیف پہنچ رہی ہے”۔
آرمی چیف نے سی ایم ایچ کوئٹہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مستونگ واقعے کے زخمیوں اور اہل خانہ سے ملاقات کی جنہیں پاک فوج کی جانب سے مکمل طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ انہوں نے بلوچستان پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی بہادری اورحوصلے کو بھی سراہا۔ انہوں نے شہدا کے اہل خانہ کو مکمل تعاون اور حمایت کا یقین دلایا اور انہیں یقین دلایا کہ دہشت گردوں، ان کے سرپرستوں اور سہولت کاروں کو بخشا نہیں جائے گا۔
قبل ازیں کوئٹہ آمد پر وزیراعلیٰ بلوچستان اور کور کمانڈرکوئٹہ نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

بھارت کوناکوں چنے چبوائیں گے، ٹرافی لے کرآئیں گے ، پاکستانی شائقین پرعزم


Featured Video Play Icon

شیرافضل اورافنان کی لڑائی تھانے تک پہنچ گئی



پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر افنان اللہ اور سابق وزیراعظم عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت کے درمیان ٹی وی ٹاک شومیں لڑائی کامعاملہ تھانے تک جاپہنچا۔

سینیٹر افنان اللہ خان اور وکیل شیرافضل خان مروت کے درمیان بدھ کو ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں تلخ کلامی کے بعد ہاتھ پائی ہوئی تھی، جس کی ویڈیوسوشل میڈیاپر مسلسل وائرل ہورہی ہے ۔

ویڈیومیں دونوں کو ایک دوسرے کے خلاف نازیبااستعمال کرتے  ہوئے سنا جاسکتاہے ،تلخی بڑھنے پرشیرافضل اپنی نشست سے اٹھ کرسینیتڑ افنان اللہ کو تھپڑ ماردیتے ہیں۔

سینیٹرافنان اللہ بھی اپنی نشست سے کھڑے ہوکرشیرافضل مروت کو پیچھے دھکیلتے ہیں اس دوران تشددکی آوازیں بھی آتی ہیں تاہم لڑائی کایہ منظر کیمرے سے اوجھل ہے البتہ میزبان کی طرف سے روکنے کی آوازیں مسلسل سنائی دیتی ہیں۔

سینیٹر افنان اللہ خان نے اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ میں واقعہ کامقدمہ درج کرادیاہے جس میں تعزیرات پاکستان کی سیکشن 352 اور 506 ٹوکی دفعات لگائی گئی ہیں

دوسری جانب شیر افضل خان مروت نے بھی سینیٹر افنان اللہ کے خلاف مقدمہ درج کرانے اورضمانت قبل از گرفتاری کے لیے متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

شیرافضل مروت کے مطابق انہوں نے سینیٹر افنان اللہ خان کے خلاف ٹیلیگراف ایکٹ 25 ڈی اور تعزیرات پاکستان کے سیکشن 506 کے تحت ایف آئی آر درج کرنے کے لیے تھانہ مارگلہ میں درخواست دی ہے۔

 شیرافضل مروت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ کہا ہے کہ وہ گرفتاری سے بچنے کے لیے اسلام آباد سے باہر ہیں۔

حلقہ بندیوں پر اعتراض وصولی کاعمل بلاناغہ جاری رہے گا



اسلام آباد:عوام کی سہولت کیلئے الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اسلام آباد میں قائم کئے گئے سہولت ڈیسک اور اعتراضات وصولی سنٹر سرکاری تعطیلات کے دوران معمول کے مطابق کام کرتے رہیں گے ۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق یہ ڈیسک اعتراضات جمع کرانے کی آخری تاریخ 27اکتوبر تک بلاناغہ کام کرتے رہیں گے ۔
اس دوران الیکشن کمیشن سے نقشہ جات بھی قانون کے مطابق قیمت دے کر حاصل کئے جا سکتے ہیں ۔

فٹبال میچ کے دوران کتابال لے کربھاگ گیا



میکسیکومیں فٹبال میچ کے دوران اس وقت انتہائی دلچسپ صورت حال پیدا ہوگئی جب ایک کتا گراؤنڈ میں گھس آیا۔

کتے کے گراؤنڈ میں گھس آنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی خاصی وائرل ہو رہی ہے ۔ یہ دلچسپ واقعہ اس وقت پیش آیا جب میچ کے دوران ایک کتا گراؤنڈ میں آگیا اورجیسے ہی گول کیپرنے فٹبال پھینکا تو کتا اسے دبوچ کربھاگ نکلا ۔ سکیورٹی آفیشلزنے کتے کو پکڑنے کی کوشش کی مگروہ ناکام رہے بالآخر ایک کھلاڑی نے کتے کو پکڑ کر فٹبال واپس لیا جس کے بعد کھیل دوبارہ شروع ہوا۔

سزامعافی کا صدارتی اختیارقران و سنت کے منافی



 اسلام آباد:اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین نے صدرمملکت کے سزا معافی کے اختیارکو قرآن و سنت کے منافی قرار دیتے ہوئے مخالفت کر دی ۔ چیئرمین کونسل قبلہ ایاز نے غیررسمی گفتگو میں کہا کہ صدر کا یہ اختیار قرآن و سنت کے منافی ہے ، صدر مملکت کو قتل سمیت مختلف جرائم کی سزائیں معاف کرنے کا اختیارنہیں ہونا چاہیے۔ قبلہ ایاز نے کہا کہ شریعت کے خلاف قوانین کے حوالے سے وزارت قانون سے رابطے میں ہیں، اسلامی نظریاتی کونسل نے دوسری شادی سمیت عائلی قوانین کے حوالے سے بھی سفارشات پیش کی ہیں۔

چھ ملکی ویمنز فٹبال ٹورنامنٹ میں پاکستان کی پانچویں پوزیشن



ریاض: سعودی عرب میں چھ ملکی ویمنز فٹبال ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم نے پانچویں پوزیشن حاصل کرلی۔
پانچویں پوزیشن کے میچ میں پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم نے لاؤس کو پنالٹیز پر ہرایا، قومی ٹیم نے مقررہ وقت میں 1ـ1 سے برابری کے بعد مقابلہ 2ـ4 سے جیتا۔
مقررہ وقت میں ذولفیا نذیر نے پاکستان کی جانب سے پہلا گول کیا تھا، ان کے گول کے کچھ دیر بعد لاؤس نے مقابلہ برابر کر دیا تھا۔پاکستان کی جانب سے پنالٹیز پر ملیکہ نور، سوہا ہیرانی، ماریہ خان اور زہمینہ نے گول اسکور کیے۔پاکستان کی گول کیپر نشا اشرف نے ایک پنالٹی بلاک کی، لاؤس کی دو شوٹس آف ٹارگٹ رہیں۔

ن لیگ ٹکرائو کی بجائے مفاہمت کی پالیسی اپنائے گی



لندن(این این آئی) مسلم لیگ (ن) اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ  سے ٹکرائوکی پالیسی سے پیچھے ہٹ گئی ۔

مسلم لیگ ن کے لندن میں ہونے والے اجلاس میں پارٹی قیادت نے سیاسی بیانیہ کے حوالے سے اہم فیصلے کئے ہیں ۔ لندن اجلاس سے باخبر لیگی حلقوں کے مطابق اجلاس میں اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ  گریز کی پالیسی اختیار کرنے اورپاکستان کے بڑے مسائل کے حل کیلئے مل کر چلنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سابق وزیراعظم شہبازشریف، سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈاراور مریم نواز بھی لندن اجلاس میں موجود تھیں جس میں پارٹی بیانیے سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔

ذرائع کے مطابق میٹنگزمیں اتفاق کیاگیاکہ پارٹی مستقبل میں معاشی ایجنڈے پر فوکس کرے گی اور انتقامی سیاست سے گریز کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق موجودہ حالات کو انتقامی سیاست کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے مسلم لیگ ن کی قیادت نے مستقبل میں مفاہمت بڑھانے کا فیصلہ کیاہے ۔

مستونگ حملے میں ” را ” ملوث:دہشتگردوں اور ان کے ساتھیوں کو ڈھونڈ نکالیں گے، سرفرازبگٹی



مستونگ میں 12 ربیع الاول کے جلوس میں ہونے والے خود کش حملے کی تحقیقات جاری ہیں۔
خود کش دھماکے میں ڈی ایس پی مستونگ سمیت 59 افراد جاں بحق اور درجنوں شہری زخمی ہوگئے تھے۔ خود کش دھماکے کا مقدمہ کوئٹہ کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی ) تھانے درج کرلیا گیا ہے ۔ ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ حملہ آور کے جسمانی اعضا ڈی این اے کیلئے بھجوائے جا رہے ہیں۔
ادھرنگراں وزیرداخلہ سرفراز بگٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں معلوم ہے یہ دہشتگردی کون کہاں سے کر رہا ہے، ہم دہشتگردوں اور ان کے ساتھیوں کو ان کے بلوں سے ڈھونڈیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے کے پیچھے بھارتی خفیہ ایجنسی “را” کا ہاتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اچھی طرح جانتے ہیں ان کی ڈوریں کہاں سے ہلائی جا رہی ہیں ۔
دریں اثنا سی ٹی ڈی کےترجمان کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر واقعہ کے مختلف پہلووں کاجائزہ لیا جا رہا ہے، دھماکے کے مقام کے اطراف کی جیو فینیسنگ بھی کروائی جارہی ہے تاہم فی الحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔