دنیا کی کسی بھی زبان میں خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

پاکستان کا غزہ کیلئے امدادی سامان بھجوانے کا فیصلہ



  پاکستان نے غزہ کے لیے امدادی سامان  بھجوانے کا فیصلہ کرلیا ۔ 

ترجمان دفتر خارجہ  کے مطابق غزہ میں اسرائیلی جارحیت اور محاصرے  کے پیش نظر مظلوم  فلسطینی بھائیوں کو امداد کی فوری ضرورت ہے،غزہ میں رونما ہونے والے انسانی المیے کے پیش نظر حکومت پاکستان نے فلسطینی بھائیوں  کے لیے فوری طور پر انسانی بنیادوں پر امداد  روانہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی، اقوام متحدہ کی متعلقہ ایجنسیوں، حمصر اور بیرون ملک پاکستانی مشنز کے ساتھ رابطے میں ہیں تاکہ امدادی سامان کی ترسیل کے طریقوں کو حتمی شکل دی جا سکے۔

Spread the love

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں




تازہ ترین

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Idraak.pk News. All Rights Reserved