کراچی کے علاقے لیاری میں دستی بم حملے میں خاتون جاں بحق اور دو بچوں سمیت 8 افراد زخمی ہو گئے۔
واقعے کے بعد ریسکیو ٹیمیں اور پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئیں ، پولیس کے مطابق تین منزلہ عمارت پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیا گیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔
ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق دستی بم حملے کی وجہ جاننے اور ملزمان کی شناخت کیلیے اقدامات شروع کردیے گئے ہیں، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بم حملہ کاروباری شخصیت کے گھر پر کیا گیا۔
ادھر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے دستی بم حملے اور شہریوں کے زخمی ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی سے تفصیلات طلب کر لیں۔ کامران ٹیسوری نے زخمیوں کو علاج معالجہ کی ہرممکن سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔
۔
۔