چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی پر آج منگل کو فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے۔
خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین آج اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت کریں گے، گزشتہ سماعت کے تحریری فیصلے کے مطابق 17 اکتوبر کو قانونی طریقے کار سے فردجرم عائد کرنے کی کارروائی کا سختی سے آغاز کیا جائے گا۔
عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر سمیت 8 وکلا کو اڈیالہ جیل داخلے کی اجازت دے رکھی ہے جس میں سلمان صفدر، عمیرنیازی، خالد یوسف وغیرہ شامل ہیں۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر مقدمے کے اخراج اور چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے۔