الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی توہین الیکشن کمیشن کیس میں حاضری کے لیے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیئے۔
الیکشن کمیشن نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو چیئرمین پی ٹی ائی کو 24 اکتوبر کو پیش کرنے کی ہدایت کی ہے، اس کے علاوہ الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی ائی کی پیشی کے موقع پر سکیورٹی کے لیے آئی جی اسلام اباد اور آئی جی پنجاب کو مراسلہ بھی لکھ دیا ہے۔
واضح رہے کہ توہین الیکشن کمیشن کے کیس میں 24 اکتوبر کو چیئرمین پی ٹی ائی پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔ الیکشن کمیشن نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم بھی جاری کر دیا ہے۔