دنیا کی کسی بھی زبان میں خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

بلوچستان میں 5 ہزار غیرملکیوں کو جعلی پاسپورٹ جاری ہونے کا انکشاف



بلوچستان میں 5 ہزار غیرملکیوں کو جعلی پاسپورٹ جاری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے دس شہروں میں 98 فیصد پاسپورٹ افغانیوں کو جاری کئے گئے، چھ جعلی پاسپورٹ ایرانی شہریوں کو بھی جاری ہوئے۔

 ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن چار سال کے دوران غیرملکیوں کوجاری ہونے والے جعلی پاسپورٹ کے معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  تین منظم گروہوں کے 45 ایجنٹس نے نادرا اور پاسپورٹ حکام کی مدد سے مجموعی طور پرملک بھر کے 30 شہروں سے 12 ہزار غیرملکیوں کو جعلی پاسپورٹ جاری کروائے، جن کی تحقیقات کیلئے پہلے ہی کمیٹی تشکیل دی جا چکی ہے ۔

 ذرائع کے مطابق 11 پاسپورٹ سعودی عرب سے پروسس ہوئے، کیچ میں 938 جعلی پاسپورٹ ، 852 نوشکی ، 153  قلعہ عبداللہ ، پشاور میں 755 افغان شہریوں کے جعلی پاسپورٹ بنانے کا انکشاف کیا گیا ہے۔

630 افغان شہریوں نے بٹ خیلہ میں جعلی پاسپورٹ حاصل کیے، 329 غیرملکی شہریوں کو کراچی میں جعلی پاسپورٹ دیے گئے، ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن نے جعلی پاسپورٹ جاری ہونے کی تصدیق کر دی ہے ۔

Spread the love

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں




تازہ ترین

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Idraak.pk News. All Rights Reserved