دنیا کی کسی بھی زبان میں خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر اطلاعات کامران بنگش پشاور سے گرفتار



پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر  کامران بنگش کو پشاور سے گرفتار کرلیا گیا ۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق کامران بنگش کو چمکنی پولیس نے پشاور سے  اس وقت گرفتار کیا جب وہ ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے لئے جارہے تھے ۔کامران بنگش  تحریک انصاف کے دور حکومت میں اطلاعات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر رہے۔ ان کا شمارعمران خان کے قابل اعتماد وزرا میں ہوتا ہے۔ کامران بنگش کافی عرصہ سے روپوش تھے کیونکہ پشاور میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے دوران ان کانام بھی سامنے آیا تھاپولیس کے مطابق انہیں نو مئی کی ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے، ان کے خلاف تھانہ کابلی میں نومئی کے واقعات میں ملوث ہونے کا مقدمہ درج تھا۔۔

Spread the love

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں




تازہ ترین

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Idraak.pk News. All Rights Reserved