پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر عاطف خان کے گھر پر مردان پولیس نے چھاپہ مارا تاہم وہ گھر پر موجود نہیں تھے۔
پولیس کے مطابق عاطف خان پر 9 اور 10 مئی کے واقعات سے متعلق ایف آئی آر درج ہیں۔
دوسری جانب نائب صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کا دعویٰ ہے کہ سابق ایم پی اے عبدالسلام کے گھروں پر بھی چھاپے مارے گئے ہیں ۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے رہنما کامران بنگش کو بھی پشاور پولیس نے گرفتار کیا تھا۔