دنیا کی کسی بھی زبان میں خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 148ویں پی ایم اے لانگ ، 67ویں انٹیگریٹڈ ، 35ویں ٹیکنیکل گریجویٹ اور 22ویں لیڈی کیڈٹ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ



پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 148ویں پی ایم اے لانگ کورس، 67ویں انٹیگریٹڈ کورس، 35ویں ٹیکنیکل گریجویٹ کورس اور 22ویں لیڈی کیڈٹ کورس کے کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے ہفتہ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق گریجویٹس میں عراق، مالدیپ، نیپال، فلسطین، قطر، سری لنکا اور یمن کے کیڈٹس بھی شامل تھے۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نشان امتیاز (ملٹری) تمغہ بسالت اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔

مہمان خصوصی نے پریڈ کا جائزہ لیا اور ممتاز کیڈٹس کو انعامات سے نوازا۔ 148ویں پی ایم اے لانگ کورس کے سینئر انڈر آفیسر محمد عبدالرحمن اعوان کو اعزازی تلوار سے نوازا گیا۔ 148ویں پی ایم اے لانگ کورس بٹالین کے سینئر انڈر آفیسر محمد حمزہ خالد کو صدارتی گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اوورسیز گولڈ میڈل نیپال سے 148ویں پی ایم اے لانگ کورس کے سینئر انڈر آفیسر شریجن بنیا کو دیا گیا۔ 67ویں انٹیگریٹڈ کورس کے کورس انڈر آفیسر محمد نجم اعظم اور 22ویں لیڈی کیڈٹ کورس کی انڈر آفیسر فریحہ کائنات عارف کو کمانڈنٹ کینز سے نوازا گیا۔

35ویں ٹیکنیکل گریجویٹ کورس کے کمپنی کوارٹر ماسٹر سارجنٹ فراست توفیق کو چیف آف آرمی سٹاف کین کے اعزاز سے نوازا گیا۔

سری لنکا کی فوج کے کمانڈر، لیفٹیننٹ جنرل ایچ ایل وی ایم لیانج، آر ڈبلیو پی، آر ایس پی، این ڈی یو نے بھی اس موقع پر بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

Spread the love

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں




تازہ ترین

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Idraak.pk News. All Rights Reserved