دنیا کی کسی بھی زبان میں خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نواز شریف کو ایون فیلڈ اور توشہ خانہ سمیت کئی مقدمات کا سامنا کرنا ہو گا



 مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف  چار سال بعد وطن لوٹ آئے ہیں تاہم ان کو کئی مقدمات کا سامنا کرنا ہو گا؟ ان مقدمات کے حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں ، نواز شریف کے علاج کیلئے بیرون ملک جانے کے بعد سزا معطلی کی دونوں اپیلیں عدم پیروی پر خارج کردی گئی تھیں۔

نواز شریف کو توشہ خانہ سے مرسڈیز گاڑی لینے پر بنائے گئے نیب ریفرنس میں آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی کے ساتھ بطور ملزم ٹرائل کا سامنا کرنا ہو گا، اس کے علاوہ ایون فیلڈ اور العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنسز میں سزائیں ختم کرانے کیلئے بھی اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیلیں بحال کرانا ہوں گی ، ایون فیلڈ ریفرنس میں ہائی کورٹ شریک ملزمان مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو پہلے ہی بری کر چکی ہے۔

پانامہ جے آئی ٹی کی تحقیقات کے بعد نیب نے نواز شریف کے خلاف احتساب عدالت میں3 ریفرنس دائر کیے تھے، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ایون فیلڈ ریفرنس میں انہیں 10 سال قید کی سزا سنائی تھی،اسی ریفرنس میں شریک ملزمان مریم نواز کو 7 سال جبکہ کیپٹن ریٹائر صفدر کو ایک سال قید کی سزا ہوئی۔

احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف کو 7 سال قید کی سزا سنائی جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں انہیں بری کر دیا گیا تھا۔

نواز شریف کے علاج کیلئے بیرون ملک جانے سے قبل سزا کیخلاف دونوں اپیلیں اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر سماعت اورسزائیں معطل تھیں تاہم بیرون ملک ہونے کے باعث اپیلیں عدم پیروی پر خارج کر دی گئی تھیں،عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ اپیل کنندہ واپس آنے پر سزا کے خلاف اپیلیں بحال کرانے کیلئے درخواست دے سکتا ہے ،نواز شریف کو اپیلیں بحال کرانے کے بعد اس پر فیصلے کا انتظار کرنا ہو گا تاہم اس دوران ان کی سزا معطل رہے گی۔

نواز شریف کے خلاف مارچ 2020 میں نیب نے توشہ خانہ ریفرنس دائر کیا ،اس وقت وہ ملک میں موجود نہیں تھے، اس کیس میں شریک ملزمان آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی سمیت دیگر پر تو فرد جرم عائد ہوئی تاہم نواز شریف کو عدالت میں پیش نہ ہونے کے باعث اس ریفرنس میں اشتہاری قرار دے دیا گیا، انہیں ٹرائل کورٹ میں اس ریفرنس کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔

Spread the love

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں




تازہ ترین

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Idraak.pk News. All Rights Reserved