استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے رہنما عون چوہدری کی مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف سے ایئر پورٹ پر ملاقات مہنگی پڑ گئی ۔
پارٹی نے عون چوہدری کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا، ترجمان آئی پی پی کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی نے عون چوہدری سے تحریری وضاحت طلب کر لی ہے، عون چوہدری کی نواز شریف سے ملاقات کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
ترجمان استحکام پاکستان پارٹی نے مزید کہا کہ اگر عون چوہدری ذاتی حیثیت میں گئے ہیں تو اس کی فوری طور پر وضاحت کریں، عون چوہدری کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔