بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) نے اگلے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کے ساتھ چلنے کا اعلان کر دیا۔
بلوچستان عوامی پارٹی کے ترجمان سینیٹر کہدہ بابر نے اپنے بیان میں کہا کہ ن لیگ کے اتحادی تھے، مستقبل میں بھی ساتھ مل کر چلیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف کی وطن واپسی کا خیرمقدم کرتے ہیں، ان کی واپسی ملک کے لیے خوش آئند ہے، ملک سیاسی و معاشی استحکام کی طرف بڑھے گا۔
دوسری جانب عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما غلام احمد بلور نے جاتی امرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر اداروں نے نوازشریف کا ساتھ دیا تو نوازشریف ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکیں گے، انتخابات وقت پر ہونے چاہئیں ، آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کے ساتھ بات چیت ہو گی۔