دنیا کی کسی بھی زبان میں خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

پی آئی اے سنگین بحران کا شکار ، ملکی اور غیر ملکی 49پروازیں منسوخ



پاکستان ایئرلائن( پی آئی اے) میں ایندھن بحران شدت اختیارکرنے پرمزید کئی ملکی اور غیر ملکی پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

ایندھن بحران کی وجہ سے قومی ائرلائن کی جو پروازیں منسوخ کی گئیں ان میں کراچی اسلام آباد 5 پروازیں، پی کے 300، پی کے 301، پی کے 368، پی کے 369  اور پی کے 370  شامل ہیں۔

کراچی لاہور کی 4 پروازیں جن میں پی کے 302، پی کے 303،  پی کے 304 اور پی کے 305  شامل ہیں، کوبھی منسوخ کردیا گیا ہے۔ ا کراچی کوئٹہ کی پی کے 310 اور پی کے 311، کراچی تربت پی کے 501 اور پی کے 502  بھی منسوخ ہیں۔

پی آئی اے کی کراچی سکھر کی پی کے 536 اور پی کے 537، ملتان کراچی کی پی کے 331  کو منسوخ کردیا گیا ہے۔ اسلام آباد ملتان پی کے 681، پی کے  682، شارجہ ملتان پی کے 294 بھی منسوخ ہوئی ہیں۔

اسلام آباد چترال پی کے 660 اور 661، دبئی پی کے 211، جدہ پی کے 841  بھی منسوخ کی گئیں۔ اس کے علاوہ اسلام آباد ابوظہبی پی کے 261، پی کے 262، پشاور دوحا پی کے 285 بھی منسوخ  ہیں جبکہ پشاور ابوظبی  کی پرواز پی کے 217،  پی کے 218، جدہ پشاور پی کے 736 بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔

سیالکوٹ ابوظبی پی کے 177،  پی کے 178، دمام پی کے 243،  پی کے 244، دبئی سیالکوٹ کی پرواز پی کے 180 بھی منسوخ کی گئی۔ اسلام آباد اسکردو پی کے 451،  پی کے 452، گلگت پی کے 601، پی کے 602،  پی کے 605 اور پی کے 606 بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔

قومی فضائی کمپنی کے فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی دبئی پی کے 213، پی کے 208، کراچی جدہ پی کے 732 بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔ فیصل آباد مسقط پی کے 165، پی کے 166، لاہور مسقط پی کے 229 اور  پی کے 230  بھی منسوخ ہیں۔ دوحا لاہور پی کے 280، دبئی لاہور پی کے 204  بھی منسوخ کی گئی ہیں۔

پی ایس او کو روزانہ کی بنیاد پر ادائیگی کے معاہدے کے بعد سے قومی ائرلائن کاشیڈول بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔

Spread the love

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں




تازہ ترین

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Idraak.pk News. All Rights Reserved