پرتھ:مغربی آسٹریلیا کی ریاست پرتھ میں ایک ایسے بلند و بالا ہائبرڈ ٹاور کی تعمیر کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے جو لکڑی سے بنایا جائے گا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کیی مطابق پرتھ کے میٹرو انر سائوتھ جوائنٹ ڈیولپمنٹ اسسمنٹ پینل (جے ڈی اے پی) نے فلک بوس عمارت کے لیے گرینج ڈیولپمنٹ کی تجویز کی منظوری دے د ی ہے، فی الحال عمارت کو C6 کا نام دیا گیا ہے،یہ ٹاور لکڑی اور اسٹیل کے ڈھانچے سے بنایا جائے گا، جو مغربی آسٹریلیا کی پہلی کاربن نیگیٹو رہائشی عمارت ہو گی، 50 فلورز پر مشتمل اس عمارت میں 200 اپارٹمنٹس تعمیر کیے جائیں گے۔گرینج ڈیویلپمنٹ کے مطابق C6 ٹاور کی تعمیر میں 600 درختوں سے حاصل کی جانے والی لکڑی استعمال ہو گی جبکہ عمارت کی تعمیر میں 45 فیصد لکڑی استعمال کی جائے گی۔اس عمارت کو ماحول دوست بنایا جائے گا یہی نہیں عمات کی چھت اور دیگر جگہوں پر ہریالی بھی اگائی جائے گی۔
Monthly Archives: October 2023
اسرائیل میں کتنے امریکی ہلاک ہوئے؟ وائٹ ہائوس نے بتادیا
امریکی حکومت نے اسرائیل میں اپنے شہریوں کی ہلاکت کے اعدادوشماری جاری کردیئے ۔
وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ 9 امریکی شہری اسرائیل پرحماس کے حملوں میں ہلاک ہوگئے گئے ہیں، وائٹ ہائوس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ہم متاثرین اور تمام متاثرہ خاندانوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔‘
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’ہم صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور اپنے دوست مُلک اسرائیلی کے ساتھ رابطے میں ہیں۔‘
اسرائیل میں دس برطانوی شہریوں کی ہلاکت یا گمشدگی کا بھی خدشہ ہے۔
عالمی برادری مداخلت کرے، اسرائیلی مظالم بندکروائے،اوآئی سی
جدہ : اسلامی ممالک کی تنظیم(اوآئی سی) نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی برادری مداخلت کرے اور فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت رکوائے۔
اوآئی سی کے مطابق اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں سیکڑوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے، مشرقِ وسطیٰ میں عدم استحکام کی وجہ فلسطین پراسرائیلی قبضہ اور عالمی قراردادوں کو تسلیم نہ کرنا ہے۔
او آئی سی نے موجودہ حالات کا ذمے دار اسرائیل کو ٹھہراتے ہوئے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں عدم استحکام کی وجہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کی روزانہ کی بنیاد پر نسل کشی اور فلسطینی علاقوں پر حملے ہیں۔
اوآئی سی نے فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے بارے میں یاد دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ پر وحشیانہ بمباری کی جس کی وجہ سےعمارتیں تباہ اور بیسیوں فلسطینی شہید ہوئے۔اسلامی تعاون کی تنظیم کا کہنا ہے کہ عالمی برادری فلسطینی عوام کا تحفظ کرے اور فلسطینی علاقوں سے اسرائیلی قبضہ ختم کروانے کے لیے سنجیدہ سیاسی عمل کے لیے تعاون کرے۔
او آئی سی کا یہ بھی کہنا ہے کہ فلسطینی علاقوں سے اسرائیلی قبضہ ختم کروا کر فلسطینی ریاست قائم کی جائے۔
جی الیون جوڈیشل کمپلیکس میں چیمبر نہ بن سکے ،وکلا کو مشکلات
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی ضلعی عدالتیں تو ایف ایٹ سے سیکٹر جی الیون جوڈیشل کمپلیکس منتقل ہو گئیں مگر وکلا کے سینکڑوں چیمبر تا حال ایف ایٹ میں موجود ہیں ۔
ادراک ڈاٹ پی کے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وکلا نے بتایا کہ ایف ایٹ کچری اسلام آباد 1982 میں قائم ہوئی تھی اور سال 2023 میں جی الیون جوڈیشل کمپلیکس منتقل کردی گئی ۔ وکلا کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ جلد بازی میں کیا گیا جس کے باعث وکلا اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ جی الیون میں تا حال وکلا کے چیمبر ہی نہیں بنائے گئے جس کی وجہ سے بہت سارے وکلا ابھی تک ایف ایٹ کچری میں اپنے پرانے چیمبرز میں موجود ہیں جنہیں عدالت آنے جانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ وکلا کا کہنا تھا کہ مشکلات کی وجہ سے بہت سارے وکلا تو یہاں سے وکالت چھوڑ کر اپنے اپنے علاقوں میں چلے گئے ہیں
شاہ رخ خان کو قتل کی دھمکیاں ، سکیورٹی بڑھا دی گئی
معروف بھارتی اداکار شاہ رخ خان کو قتل کی دھمکیاں ،سکیورٹی بڑھا دی گئی ۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کو رواں سال ان کی دو سپر ہٹ فلموں پٹھان اور جوان کے بعد نامعلوم افراد کی جانب سے قتل کے دھمکی آمیز پیغامات مسلسل موصول ہو رہے ہیں۔
دھمکیوں کے پیشِ نظر ریاست مہاراشٹرا کی حکومت نے شاہ رخ خان کو سکیورٹی فراہم کر دی ہے، مہاراشٹرا کا وی آئی پی سکیورٹی یونٹ ہر وقت شاہ رخ کے ساتھ رہے گا، اس سکیورٹی یونٹ میں 6 پرسنل سکیورٹی افسران اور 5 مسلح گارڈز شامل ہیں۔
اس کے علاوہ ممبئی میں شاہ رخ خان کے گھر منت کی سکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے، ممبئی پولیس کے 4 اہلکار دن رات اداکار کے گھر کی حفاظت پر مامور رہیں گے۔
پشاور ہائیکورٹ کا ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 6 ہفتوں کے اندر دوبارہ منعقد کرانے کا حکم
ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں بلیو ٹوتھ کے ذریعے بڑے پیمانے پر نقل کیسز سامنے آنے کے بعد پشاور ہائیکورٹ نے میڈیکل کالجز انٹری ٹیسٹ سے متعلق فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے 6 ہفتوں میں دوبارہ ٹیسٹ منعقد کرانے کا حکم جاری کر دیا۔
ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ منعقد کرنے سے متعلق پشاور ہائیکورٹ نے محفوظ سناتے ہوئے کہا کہ جے آئی ٹی نے بڑے پیمانے پر نقل کو بے نقاب کیا، جس کے بعد حکومت نے دوبارہ ٹیسٹ منعقد کرانے کا فیصلہ کیا۔
فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ کابینہ کی منظوری کے بعد معاملے میں مداخلت نہیں کرتے، عدالت نے حکم دیا کہ کابینہ کے فیصلے کے مطابق 6 ہفتوں کے اندر شفاف ٹیسٹ کا انعقاد یقینی بنایا جائے۔ ہائیکورٹ نے ٹیسٹ سے متعلق 70 سے زائد درخواستوں کو نمٹا دیا۔
اسرائیل ، حماس کی جنگ ، غزہ میں ایک لاکھ ، 23 ہزار افراد بے گھر ہو گئے
حماس اور اسرائیل کے درمیان گھمسان کی لڑائی کے بعد سے غزہ کی پٹی میں اب تک ایک لاکھ 23 ہزار افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔
اقوام متحدہ کی ایجنسی (او سی ایچ اے) نے بتایا ہے کہ غزہ میں ایک لاکھ 23 ہزار 538 افراد بے گھر ہو چکے ہیں، جس کی بڑی وجہ خوف، عدم تحفظ اور گھروں کا تباہ ہونا ہے۔
اسرائیلی بمباری سے 159 ہاؤسنگ یونٹس مکمل تباہ اور 1210 گھروں کو شدید نقصان پہنچا ہے، 73 ہزار سے زائد افراد نے سکولوں میں پناہ لے رکھی ہے، جن میں سے کچھ افراد کو ہنگامی شیلٹرز فراہم کر دیے گئے ہیں۔
اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے مہاجرین (یو این آر ڈبلیو اے) کے ترجمان عدنان ابو حسنہ نے بتایا ہے کہ بے گھر افراد کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
چین کی افغان زلزلہ متاثرین کے لئے نقدامدادکی پیشکش
بیجنگ:چین کی ریڈ کراس سوسائٹی نے افغان زلزلہ متاثرین کے لیے نقد امداد کی پیشکش کر دی ۔ چینی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چین کی ریڈ کراس سوسائٹی نے زلزلہ متاثرین کی مدد کے لیے نقد امداد کی پیشکش کی ہے کہ چین کی ریڈ کراس سوسائٹی نے افغان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے لیے 2 لاکھ ڈالر امداد کی پیشکش کی ہے۔امداد کا مقصد زلزلے کے بعد ریسکیو اور ریلیف کے کاموں میں مدد فراہم کرنا ہے۔ واضح رہے کہ افغانستان میں 2 روز قبل آنے والے6.3 شدت کے زلزلے میں 2445 اموات ہو چکی ہیں۔
بلوچستان میں جھڑپ، ایک میجر اور حوالدار شہید،5 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے ضلع ژوب میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ سے 5 دہشت گرد ہلاک جبکہ 2 اہلکار شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں انٹیلی جنس پرمبنی آپریشن کیا اور دہشت گردوں کو گھیرے میں لے لیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ آپریشن کی قیادت کرنے والے میجر سید علی رضا شاہ اور حوالدار نثار احمدنے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوگئے۔
شہید میجر علی رضاشاہ کی عمر31 سال تھی اور وہ سرگودھا کے رہائشی تھے جبکہ 38 سالہ شہیدحوالدارنثار احمد کاتعلق وہاڑی سے تھا
نیوزی لینڈ نے نیدر لینڈ کو99 رنز سے شکست دےدی
آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے چھٹے میچ میں نیوزی لینڈ نے نیدر لینڈز کو99 رنز سے شکست دے دی ۔ 323 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈ کی پوری ٹیم 46.3 اوورز میں 223 رنز بنا کرآئوٹ ہوگئی۔نیدر لینڈ کی ابتدائی تین وکٹیں70 سے بھی کم سکور پرگرگئی تھیں، نیدر لینڈ کی طرف سے کولن ایکرمین 69 رنز بنا کرٹاپ سکورر رہے اس کے علاوہ کوئی بھی بلے باز وکٹ پرجم کر کیویز کامقابلہ نہ کرسکا۔
بھارتی شہرحیدرآباد کے راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں نیدرلینڈز نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ۔
نیوزی لینڈ نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ اوور میں7 وکٹوں کے نقصان پر 322 رن بنائے
کیوی ٹیم کی جانب سے ولینگ 70 رن بنا کر نمایاں رہے، کیوی کپتان ٹام لیتھم نے 53 اور رچن رویندرا نے 51 رن بنائے۔
ڈیرل مچل نے 48 اور ڈیون کونوے نے 32 رن بنائے، مارک چیپمین 5 اور گلین فلپس 4 رن بناسکے۔
واضح رہے کہ نیدرلینڈز کو پہلے میچ میں پاکستان سے شکست ہوئی تھی جب کہ نیوزی لینڈ نے ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے ہرایا تھا۔
قائمہ کمیٹی نے مالی بحران کے باوجود بھرتیوں پر ڈی جی ریڈیو کو کھری کھری سنا دیں
سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات نے ریڈیو پاکستان میں نئی بھرتیاں نہ کرنے کی سفارش کر تے ہوئےحال ہی میں بھرتی کیے گئے 53 ملازمین کی مکمل تفصیلات بھی طلب کرلی ہیں۔ کمیٹی نے ٹی وی چینلز پر غیر اخلاقی مواد نشر ہونے کے معاملہ پر براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن کو آئندہ اجلاس میں طلب کر لیا۔ قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کا اجلاس سینیٹر فوزیہ ارشد کی زیر صدارت میں ہوا۔ کمیٹی نے تھیسس اور تحقیقی مواد لکھوانے کا اشتہار اخبارات میں چھپنے کا نوٹس لے لیا۔ کنوینر کمیٹی فوزیہ ارشد نے استفسار کیا کہ کیا کہ کیا اخبارات کے اشتہارات کا مواد مانیٹر نہیں ہوتا؟ جس پرعرفان صدیقی نے کہا کہ اخبارات میں بے پناہ غیر اخلاقی اشتہارات چھپتے ہیں۔ سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ یہ معاملہ پریس کونسل کا ہے۔ اجلاس میں مالی بحران کے باوجود ریڈیو پاکستان میں نئے ملازمین کی بھرتی کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔ ڈی جی ریڈیو نے بتایا کہ سکلڈ، سیمی سکلڈ اور ان سکلڈ 53 افراد بھرتی کئے ہیں۔ یہ ملازمین یومیہ اجرت پر رکھے ہیں ۔ڈی جی ریڈیو نے بتایا کہ آئی ٹی ڈپارٹمنٹ میں افرادی قوت کی کمی کا سامنا ہے۔ ان ملازمین کو 17 سے 44 ہزار ماہانہ تنخواہ پر رکھا ہے۔ ڈی جی ریڈیو نے انکشاف کیا کہ ملازمین کی بحالی کی خصوصی کمیٹی کی سفارش پر 750 ملازمین دوبارہ رکھے گئے تھےجنہیں تاحال تنخواہیں ادا نہیں کی گئیںجس پر عرفان صدیقی نے کہا کہ ریڈیو پاکستان کیا بیگار کیمپ ہے کہ تنخواہ نہیں ادا کی جا رہی۔ پنشنرز اور ملازمین کے واجبات ادا ہو نہیں رہے اور آپ مزید ملازمین بھرتی کرتے جا رہے ہیں۔ صاف صاف بتائیں کہ ان ملازمین کی بھرتی کا کیا معیار ہے۔ قائمہ کمیٹی اطلاعات نے ریڈیو پاکستان میں نئی بھرتیاں فوری روکنے کی سفارش کر دی۔وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے کہا کہ ریڈیو پاکستان اور پی ٹی وی میں جدید دور کے تقاضوں کے مطابق اصلاحات کی ضرورت ہے۔ اجلاس میں ٹی وی ڈراموں میں قابل اعتراض مواد نشر ہونے کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔ چیئرمین پیمرا نے کہا کہ پیمرا کا کام سینسرشپ نہیں ہے۔ کمیٹی نے نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کو فوری کونسل آف کمپلینٹس تشکیل دینے کی ہدایت کی۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ امید ہے ایک ہفتے سے دس روز میں کونسل آف کمپلینٹس تشکیل دے دی جائیں گی۔ کمیٹی نے ٹی وی چینلز پر غیر اخلاقی مواد نشر ہونے کے معاملہ پر براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن کو آئندہ اجلاس میں طلب کر لیا۔
تاریخی حملہ ، حماس کی تیاریوں کی حیران کن تفصیلات سامنے آ گئیں
حماس نے خود سے کئی گنا بڑی اور جدید ترین اسلحے اور جاسوس ٹیکنالوجی سے لیس اسرائیلی فوج کیخلاف کامیاب اور بڑی کارروائی کر کے دنیا کو حیران کر دیا۔
حماس نے اسرائیل پر تاریخی حملے کے لیے ایک ہزار نوجوانوں کی خصوصی فورس تیار کی تھی، حماس کی اس منصوبہ بندی کہ ان کی اسپیشل فورس کے اہلکار اپنے اہداف تک اچانک آسمان سے چھلانگ لگا کر یا سمندر کا سینہ چیر کر پہنچیں اور دشمن کو سنبھلنے کا بالکل بھی موقع نہ ملے،اس کیلئے حماس نے اپنے جانبازوں کو پیرا گلائیڈرز، بلڈورز اور خطرناک موٹر سائیکلنگ کی خصوصی تربیت دلوائی اور یہ تینوں مہارتیں ہی آپریشن کی کامیابی کا سبب بنیں۔
حماس کے قریبی ذرائع نے رائٹرز کو بتایا کہ پیرا گلائیڈرز سے لینڈنگ اور موٹر سائیکلنگ کے ذریعے ہدف تک پہنچنے اور پھر بلڈورز کی مدد سے مضبوط دیواروں اور رکاوٹوں کو گرانے کی مشق کے لیے غزہ میں ایک فرضی اسرائیلی بستی تعمیر کی گئی تھی ، اس بستی میں تمام فرضی اہداف بنائے گئے تھے جہاں حماس کے پیراگلائیڈرز سرحد پار کرنے کی مشق کرکے اترتے، پھر موٹر سائیکلوں سے اہداف تک گئے اور بلڈوزر سے رکاوٹوں کو ہٹاتے ہوئے فرضی اسرائیلی فوجیوں کو گرفتار کرتے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ حماس کو یہ مشقیں کرتے ہوئے اسرائیلی فوج نے دیکھا بھی تھا لیکن وہ ان پر ہنستے تھے اور اس مشق کو وقت گزاری کے لیے ایک فضول کھیل سمجھ رہے تھے،اسرائیلی فوج کو یہ بھی یقین ہو گیا تھا کہ حماس اب کسی بڑے تصادم میں پڑنے کی خواہش مند نہیں،اور حماس نے اسرائیل کی اسکی زیادہ خود اعتمادی کا فائدہ اُٹھایا۔
یاد رہے کہ کچھ عرصے سے حماس نے بڑی کارروائیاں روک دی جس پر اسے مقامی سطح پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا جبکہ عالمی سطح پر یہ بات مشہور ہوگئی تھی کہ حماس کے پاس کسی بڑی کارروائی کے لیے پیسے نہیں ہیں، اس خاموشی کو اسرائیل نے طوفان کا پیش خیمہ نہیں سمجھا اور یہیں ان سے چوک ہو گئی۔
حماس نے بڑی ہوشیاری سے اسرائیل کو دکھایا کہ مزاحمتی تنظیم اب عسکری کارروائیوں کے بجائے فلسطینی نوجوانوں کو اپنے معاشی حالات درست کرنے کیلئےمختلف اسکلز سیکھنے کی صلاح دے رہی ہے، آخر وہ دن آگیا جس کی مشق کے لیے حماس نے پوری ایک بستی قائم کی تھی۔
حماس کے جانباز قدیم انجنوں سے چلنے والے پیراگلائیڈرز کے ذریعے غزہ کی پٹی سے اڑے اور فضاؤں میں سفر کرتے ہوئے سرحدوں، چوکیوں اور خاردار تاروں کو عبور کرتے گئے،اسرائیلی فوج کو مشغول کرنے کے لیے حماس نے دوسری جانب سے راکٹ داغے جس سے اسرائیل کی ساری توجہ راکٹس حملوں پر مرکوز ہو گئی اور پیرا گلائیڈرز بآسانی اتر گئے۔
موٹر سائیکلوں کے ذریعے ایک ایک ہدف فوجی اڈے، ان کے گھر اور بیرکوں تک پہنچے اور بلڈورز کی مدد سے رکاوٹوں کو ہٹا کر دیواروں کو گرا کر اندر چھپے اسرائیلی فوجیوں کو دھر لیا جو مقابل آئے انھیں ہلاک کردیا۔
واضح رہے کہ اس حملے کے لیے حماس کی جانب سے نوجوانوں کی خصوصی تربیت کی ویڈیوز جاری کی گئی ہیں جن میں حماس کے عسکری ونگ عزت القسام بریگیڈ کے ٹرینر کو تربیت دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ کچھ دیگر ویڈیوز عینی شاہدین کی جانب سے بھی بنائی گئی ہیں۔