ٹی وی شو میں مار کٹائی: شیر افضل مروت کی ضمانت منظور



سیشن کورٹ اسلام آباد نے ٹی وی شو جھگڑا کیس میں تحریک انصاف کے وکیل شیر افضل مروت کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کر لی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس نے شیر افضل مروت کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی، پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت اپنی قانونی ٹیم کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔

 شیر افضل مروت کے وکیل عادل قاضی نے موقف اختیار کیا کہ سینیٹر افنان اللہ نے پہلے ایک درخواست دی بعدازاں اور درخواست میں ایف آئی آر درج ہوئی، دوسری درخواست میں دھمکی کو بھی شامل کیا گیا، ٹوئٹس میں سینیٹر افنان اللہ نے کہا کہ انہوں نے شیر افضل مروت کو مارا، شیر افضل شوگر کے مریض ہیں۔

جج طاہر سپرا نے اس پر ریمارکس دیئے کہ اگر شیر افضل مروت شوگر کے مریض ہیں تو پروگراموں میں جانے کے بجائے شوگر کا علاج کروائیں۔

سینیٹر افنان اللہ کے وکیل کا موقف تھا کہ شیر افضل مروت کی ویڈیو بھی موجود ہیں جس میں انھوں نے تسلیم کیا کہ انھوں نے افنان اللہ کو مارا، لڑائی کے بعد افنان اللہ کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی، عدالت اس بات کو بھی دیکھے کہ کس نے پہلے مارا، سینیٹر افنان اللہ نے ایف آئی آر کا اندراج کروا کر قانون کا غلط استعمال نہیں کیا، نیشنل ٹی وی پر سینیٹر افنان اللہ کو مارا گیا۔

شیر افضل مروت نے عدالت میں بیان دیا کہ سینیٹر افنان اللہ حلف پر کہہ دیں کہ میں نے دھمکی دی تو خود گرفتاری دے دوں گا جس پر جج نے شیر افضل کو کہا کہ عدالت کی بھی سنیں آپ ہر جگہ کو جاوید چودھری کا پروگرام بنانا شروع کر دیتے ہیں۔

عدالت نے ٹی وی شو میں جھگڑا کرنے کے کیس میں شیر افضل مروت کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کر لی۔

“حرام کام ” سے بچنے کیلئے شادی کرنا پڑی:حرا خان



اداکارہ حرا خان حال ہی میں شوہر و اداکار ارسلان خان کے ہمراہ نجی ٹی وی کے شو میں شریک ہوئیں جس دوران اداکارہ نے شادی جیسے مقدس رشتے پر بندھنے سے متعلق پائے جانے والے خدشات پر بات کی۔
حرا خان نے کہا کہ اگر آپ سوچ رہے ہیں کہ نکاح کرنے جارہے ہیں تو آپ کا رزق رک جائے تو یہ ہو ہی نہیں سکتا، ایسا ہوہی نہیں سکتا کہ آپ کی زندگی میں کام کے حوالے سے رکاوٹ آجائے۔ اداکارہ نے کہا کہ ہمیں شادی سے پہلے کہا گیا کہ آپ کو شادی کے بعد برانڈ نہیں لیں گے، آپ کی اہمیت تبدیل ہوجائے گی کیوں کہ اس کے بعد آپ شادی شدہ کہلائیں گے لیکن یہ سب چیزیں ہمارے لیے معنی نہیں رکھتی تھیں۔

حرا خان کا کہنا تھا کہ ہم نے سوچا تھا کہ ہم شادی اس لیے کررہے ہیں کہ ہم حرام تعلق نہیں چاہتے تھے، چاہے وہ پھر منگنی ہی کیوں نہ ہو، ہم ایک مذہبی حق کے ساتھ اپنی زندگی کو لے کر چلنا چاہتے تھے، ہمیں یقین تھا کہ اس کے بعد کچھ غلط ہو ہی نہیں سکتا کیوں کہ ہماری نیت صاف تھی۔

لندن میں مظاہروں سے کچھ نہیں ہوگا،مظاہرے کرنے والے پاکستان جائیں،نواز شریف



سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ آج دفتر میں آخری دن ہے پھر میں روانہ ہوجاؤں گا۔
لندن میں صحافیوں سے گفتگو میں نواز شریف کا کہنا تھاکہ میرے حق میں اور میرے خلاف لکھنے والے تمام صحافیوں کا شکر گزار ہوں۔
انہوں نے کہا کہ معاشرے میں صحافت کا اہم کردار ہے، عوام صحافیوں کی رائے کو اہمیت دیتے ہیں، غیبت، چغلی اور بہتان بازی سے صحافیوں کو پرہیز کرنا چاہیے اور تنقید برائے اصلاح ہونی چاہیے۔
جیو نیوز کے مطابق ان کا کہنا تھاکہ آج دفتر میں آخری دن ہے پھر میں روانہ ہوجاؤں گا۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھاکہ مریم اورنگزیب سمیت دیگر خواتین کا لندن میں گھیراؤ کیا گیا، یہاں پاکستانیوں کے مظاہروں کا چار سال میں کیا فائدہ ہوا ہے؟ مظاہرہ کرنا ہے تو پاکستان جاکر کریں۔
خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف 21 اکتوبر کو وطن واپس پہنچیں گے اور ن لیگ نے ان کے قفید المثال استقبال کا اعلان کر رکھا ہے۔

دہشت کی علامت مرچو ڈاکو نے پولیس کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے



دہشت کی علامت بنے ہوئے ڈاکو نے شکار پولیس پولیس کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔ایس ایس پی شکار پور خالد مصطفی کورائی کے مطابق بدنام زمانہ انعام یافتہ ڈاکو مرچو عرف داناہ ولد سہراب گہرانی جتوئی جرائم کی دنیا کو خیر آباد کہہ کر پولیس کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں ۔شکارپور کے مختلف تھانوں پر مرچو جتوئی کے خلاف قتل،ڈکیتی اور اغوا سمیت 34 مقدمات درج ہیں۔ڈاکو قتل، اقدام قتل، ڈکیتی، چوری اور پولیس مقابلے سمیت درجنوں سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔ حکومت سندھ نے خطرناک ڈاکو کی زندہ یا مردہ گرفتاری پہ سر کی قیمت 20 لاکھ روپے انعام مقرر کی تھی۔ایس ایس پی شکار پور نے کہا کہ واضع پیغام دینا چاہتا ہوں کہ جرائم پیشہ افراد پولیس کے سامنے پیش ہو جائیں نہیں تو آپ کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ پر ٹارگٹڈ آپریشن کیا جائے گا۔ملزمان پولیس کے سامنے سرینڈر ہو جائیں تو بہتر زندگی گذار سکتے ہیں، ان کے خلاف کوئی بھی مقدمہ درج نہیں ہوگا ان کی ساتھ قانونی معاونت بھی کی جائے گی۔

پاکستان کی پہلی خلاء باز نمیرا سلیم میکسیکو سے اڑان بھریں گی



نمیرا سلیم کو پہلی پاکستانی خلاباز خاتون ہونے کا  اعزاز حاصل ہو گیا ہے
پاکستان کی پہلی خلا بازخاتون نمیرا سلیم چھ اکتوبر کو امریکی ریاست نیو میکسیکو سے خلائی سفر کے لئیے اڑان بھریں گی۔نمیرا سلیم نے اپنے ایکس (سابقہ ٹویٹر) پرپندرہ ستمبر کواعلان کرتے ہوئے لکھا تھا کہ انہوں نے ” ستاروں تک پرواز” کے لیئے تیاری مکمل کر لی ہے۔ اس خلائی سفر میں نمیرا سلیم سمیت ایک امریکی اور ایک برطانیہ کے خلاباز بھی شامل ہیں۔
ورجن گیلیکٹک کی ویب سائٹ پر نمیرا سلیم کو “خلاباز نمبر 019 ” اور اس خلائی مشن کو ” گیلیکٹک 04″کا نام دیا گیا ہے۔
حکومت پاکستا ن کی جانب سے 2011 میں نمیرا سلیم کو تمغہ امتیاز سے نوازا گیا تھا۔

اان کا مزید کہنا تھا کہ  مناکو میں رہنے کے دوران پتہ چلا کہ ایک نجی خلائی طیارہ بن رہا ہےجو خلا ئی سیاحت ” سپیس ٹورزم” کےنئے دور کا آغاز ہو گا ۔
وہ مزید بتاتی ہیں کہ جب کمپنی کے مالک رچرڈ برینسن نے مجھے دیکھا تو انہو ں نے مجھے بطورپہلی ایشیائی خاتون دنیا کے سامنے پیش کیا ۔

ملازمین کے مسائل کے حل سے غافل نہیں, سب کو ان کاجائز حق دینگے: جان اچکزئی



کوئٹہ(این این آئی) محکمہ کیو ڈی اے اور محکمہ بی ڈی اے کے ملازمین کے مسائل کےحل کیلئے اعلی سطح پربات چیت کی جائے گی اور کسی کی حق تلفی نہیں ہونے دی جائے گی مو جودہ نگران صوبائی حکومت محدود وسائل کے باوجود ملازمین اور درجہ چہارم مزدوروں کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے ان مسائل کے حل کیلئے محکمہ صنعت و حرفت اور محکمہ لیبراینڈ مین پاور کو مزید فعال کریں گے ان خیالات کا اظہار نگران صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات جان اچکزئی نے اپنے دفتر میں بلوچستان لیبر فیڈریشن کے صدر خان زمان اور آل پاکستان لیبر فیڈریشن کے صدر سلطان خان کی قیادت میں ملازمین و مزدور رہنمائوں کے نمائندہ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔تعارفی سیشن کے بعد مزدور رہنمائوں نے نگران صوبائی وزیر اطلاعات کو محکمہ کیو ڈی اے اور محکمہ بی ڈی اے کے ملازمین کے مسائل کیو ڈی سے نکالے کئے گئے ملازمین کی دوبارہ بحالی کے حوالے سے تفصیلی آگاہی دی اس موقع پر بی ایل ایف کے سیکرٹری جنرل قاسم خان ،عابد بٹ، ملک وحید، جمیل کاسی و دیگر رہنما شریک تھے انہوں نے محکمہ بی ڈی اے ہیڈ آفس میں نیولی ریگولر ملازمین کی 20 روز سے جاری علامتی بھوک ہڑتال اور روزانہ احتجاج کے حوالے سے بتایا کہ محکمہ کی سرد مہری کی وجہ سے بی ڈی اے کے 650 ملازمین اور درجہ چہارم مزدور چھ ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں غریب ملازمین کو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ غریب ملازمین کے بچے فاقہ کشی کا شکارہیں اور وہ اس ہٹ دھرمی کیخلاف ریڈ زون میں دھرنے کی تیاری کررہے ہیں کیونکہ چھ ماہ سے نہ تنخواہیں دی جا رہی ہیں اور نہ  ہی  مسئلے کے حل کیلئے کو ئی پیش رفت ہورہی ہے۔ صورتحال انتہائی تشویش ناک ہے اس موقع پر نگران صوبائی وزیر جان اچکزئی نے کہا کہ ملازمین کے مسائل کا حل حکومت کی اولین تر جیح ہے۔ محدود وسائل میں تمام مسائل کے پائیدارحل کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں۔انہوں نے وفد اور مزدوررہنمائوں کو یقین دہانی کرائی کہ محکمہ کیو ڈی اے اور محکمہ بی ڈی اے کے ملازمین کے مسائل گے حل کیلئے اعلی سطح پربات چیت کی جائے گی اور کسی کی حق تلفی نہیں ہونے دی  جائے کی جس پر وفد نے نگران صوبائی وزیر کا شکریہ ادا کیا

لانڈھی کورنگی میں آوارہ کتوں کے غول گھومنے لگے:شہری خوف زدہ



لانڈھی کورنگی میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے مسلسل واقعات کے باعث علاقہ مکین خوف زدہ نظر آتے ہیں، زیادہ تر کتے لانڈی 36 جی محمد اباد کالونی دارالعلوم کراچی کے سامنے والے روڈ پر جہاں پر کڈز کیئر اسکول واقع ہے اس روڈ سے لے کر نابینہ اسکول تک منڈ لاتے ہوئے نظر اتے ہیں سالوں سے مناسب اقدامات نہ ہونے کے باعث کتوں کی بڑھتی آبادی شہریوں کیلئے بڑا خطرہ بن گئی ہے لانڈھی کورنگی میں آوارہ کتوں کی بہتات سے علاقہ مکین خوف و ہراس کا شکار ہیں۔گلی ، محلوں ، پارک ، کھیل کے میدان ، تعلیمی ادارے ، بس سٹاپ ، بازار حتی کہ ہسپتالوں کے اندر بھی آوارہ کتوں کے غول کے غول جمع نظر آتے ہیں۔ خواتین ، بچے اور عمر رسیدہ افراد خطرناک آوارہ اور پاگل کتوں کا نشانہ بن رہے ہیں برسوں سے کتا مار مہم موثر طریقے سے نہ چلائے جانے کے باعث لانڈھی کورنگی میں سینکڑوں کی تعداد میں آوارہ کتے گھوم رہے ہیں جو زیادہ تر بچوں کو نشانہ بناتے ہیں کچرے کے ڈھیر خوراک کا ذریعہ بننے سے کتوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔

 

افسوس،آج تک صرف سیاستدانوں کا ہی احتساب ہوا: شہباز شریف



 

سابق وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ افسوس کی بات ہے کہ ہمیشہ سیاستدانوں کا ہی احتساب کیا گیا ہے۔لیکن اب بہت کچھ بدل چکا ہے ۔وہ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ پریس کانفرنس کے دوران صحافی کے سوال پر شہباز شریف برہم ہو گئے۔ صحافی نے جب نواز شریف کی آمد کے حوالے سے سوال کیا تو شہباز شریف نے غصہ سے کہا کہ”نواز شریف نے کب انا ہے بار بار نہ پوچھیں”: شہباز شریف نے کہا کہ
اللہ کو منظور ہوا تو نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان آئینگے، یہ سوال اب بار بار نہیں پوچھا جانا چاہیے’ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی واپسی میں کوئی قانونی رکاوٹیں حائل نہیں ،لیگل ٹیم نے انہیں آنے کیلئے کہہ دیا ہے ۔سابق وزیراعظم قانون کا سامنا کرنے کیلئے ہر جگہ پیش ہونگے۔انہوں نے کہا کہ2013اور 2018 میں عوام نے ووٹ کو عزت دو کے نعرے پر ووٹ دیا ۔عوام اب بھی ہم پر اعتبار کرتے ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ وہ ہمیں مایوس نہیں کریں گے۔ووٹ کو عزت دو کا مطلب ہے ووٹروں کی خدمت کرو۔جب ان سے نواز شریف کے
وطن واپسی سے قبل سعودی عرب جانے سے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ انہیں سعودی عرب روانگی کی تفصیلات کا علم نہیں ۔ مستقبل میں پیپلز پارٹی کے ساتھ چلنے کے حوالے سے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ (ن ) لیگ ، پیپلز پارٹی کی سیاست علیحدہ علیحدہ ہے
ریاست بچ گئی ہے تو سیاست بھی بچ جائے گی گزشتہ ایک سال کے دوران جو کچھ کیا اس پر کوئی ملال نہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے معاشی ایجنڈا تیار کر لیا ہے،نواز شریف خود قوم کے سامنے معاشی ایجنڈا پیش کرینگے۔احتساب کے بارے نیں ان کا کہنا تھا کہ
آج تک احتساب کی لاٹھی صرف سیاستدانوں پر چلی ہے اور یہ تاریخ کاسیاہ باب ہے۔

حکومت پاکستان آزاد کشمیر کیلئے پروڈکشن چارجز کی مد میں بجلی فراہم کرے ، سردار محمد یاسین



اسلام آباد(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر سردار محمد یاسین نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان آزاد کشمیر کے لیے پروڈکشن چارجز کی مد میں بجلی فراہم کرے ،مسئلہ کشمیر کو سب سے زیادہ نقصان پی ٹی آئی دور حکومت میں ہوا بھٹو نے کشمیر کی آزادی کے لیے ایک ہزار سال تک جنگ لڑنے کا اعلان کیا تھا ،پیپلز پارٹی کے دوراقتدار میں مسئلہ کشمیر سب سے زیادہ ہائی لائٹ ہوا ،پاکستان میں ہونے والے تمام بڑے کام پیپلز پارٹی کے دور اقتدار میں ہوئے جن میں ایٹمی پاور پلانٹس کا قیام، آئین پاکستان اور ہیوی مکینیکل کمپلیکس ٹیکسلا کا قیام شامل ہے جبکہ اٹھارویں ترمیم کے ذریعے پارلیمنٹ کو اختیارات کی منتقلی بھی پاکستان پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں ہی ہوئی۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پیپلز پارٹی میں شمولیتی پروگرام کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ، پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں سردار جمیل اختر، ڈاکٹر ریاست ،سردار زبیر ،سردار عاصم مسعود ایڈووکیٹ، سردار وقار ،سردار نجید اختر، سردار حفیظ، سردار قیوم اور عبداللہ اصف شامل تھے، اس موقع پرپارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی چھوڑنا ان کی بہت بڑی غلطی تھی ،پیپلز پارٹی شہیدوں کی جماعت ہے اور ازاد کشمیر کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہییہ پارٹی عام آدمی کی پارٹی ہے،انہوں نے پارٹی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی میں دوبارہ شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ عوام کی آواز ہی ہماری آواز ہے ،سینٹ کمیٹی میں وزیراعظم ازاد کشمیر کی گفتگو اس کا واضح ثبوت ہے، انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے 16 رکنی کمیٹی بنائی گئی ہے جو حکومت پاکستان سے بات کرے گی، کشمیریوں نے پاکستانیوں سے بڑھ کر قربانیاں دی ہیں، آزاد کشمیر میں احتجاجی تحریک کے پیچھے کچھ سازشی عناصر بھی شامل ہیں ،ہمیں بجلی سستی ملنی چاہیے،اس وقت کشمیریوں کے اندر بے پناہ مایوسی ہے، اپنا تشخص برقرار رکھنے کے لیے آخری حد تک جائیں گے، پی پی عوام کی جدوجہد کی آواز بنتی رہے گی

برطانیہ کی جانب سے پاکستانی نوجوان صحافیوں کے لئیے ساوتھ ایشیا جرنلزم فیلو شپ کا اعلان



اسلام آباد (شیراز راٹھور) برطانیہ کی جانب سے نوجوان صحافیوں کے ساوتھ ایشیا جرنلزم فیلو شپ کے لیے اہم موقع فراہم کر دیا گیا. تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز برطانوی ہائی کمیشن کے ڈائریکٹر کمیونیکیشن پون ڈھنڈےاور پاکستان میں چیونگ

سکالر شپ کمیونیکیشن  کی سربراہ شہلا قیوم نے اسلام آباد نیشنل پریس کلب میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کے نوجوان صحافیوں کی اکثریت کو جرنلزم فیلو شپ کے حوالے سے آگاہی ہی نہیں ہوتی جس کے باعث بہت سارے اچھے  صحافی اس طرح کے اہم پروگرام سے فائدہ حاصل نہیں کر سکتے انہوں نے کہا کہ چیونن انٹرنیشنل اسکالرشپ دنیا کے اہم اور مشہور وظائف میں سے ایک ہے اور یہ اسکالرشپ برطانوی حکومت کی جانب سے 1983 سے فراہم کی جارہی ہے جس کا مقصد قابل طلبہ کو تلاش کرنا ہے تاکہ ان کی صلاحیتوں کو مزید نکھارا جاسکے۔
اس اسکالرشپ کو برطانوی فارن اینڈ کامن ویلتھ آفس کی طرف سے مالی مدد فراہم کی جاتی ہے اور یہ ماسٹرز ڈگری ہولڈر  طلباء کو دی جاتی ہے

شیوننگ اسکالرشپ برطانیہ میں تعلیم کے دوران اپنے پیشہ ورانہ اور تعلیمی مستقبل کو ترقی دینے میں ان کی مدد کرتی ہے، جہاں وہ برطانوی ثقافت کو دیکھتے ہیں اور آپس میں مضبوط تعلقات استوار کرتے ہیں اس سے ان کو مستقبل میں فائدہ ہو سکتا ہے ۔

چیونگ اسکالرشپ کے لیے درخواست دینے کی آخری تاریخ 11 اکتوبر ہے اس میں عمر کی کوئی حد نہیں اور یہ بھی ضروری نہیں کہ صحافی کسی ادارے سے منسلک ہو اس پروگرام کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ سکالر شپ حاصل کرنے والے صحافیوں کو بی بی سی جیسے بڑے عالمی اداروں کے ساتھ تجربہ حاصل کرنے کا موقع بھی ملتا ہے.چیوننگ اسکالرشپ کے لیے رجسٹریشن اکتوبر 2023 کی تیسری تاریخ سے شروع ہوتی ہے اور نومبر 2023 کے تیسرے دن تک جاری رہتی ہے، اس عرصے کے دوران، طلباء تمام ضروری دستاویزات تیار کر سکتے ہیں یہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ دستاویزات رجسٹریشن کی مدت شروع ہونے سے پہلے تیار ہو جائیں۔ .

طالب علم کی منتخب یا مسترد ہونے کا انحصار اس بات پر ہوتا ہے کہ وہ اپنے آپ کو کس انداز میں پیش کرتا ہے۔ اگر یہ مخصوص اور پرکشش ہے تو سلیکشن کمیٹی اس کا انتخاب کرے گی
اسکالرشپ کے لیے اکثر مقابلہ بہت سخت ہوتا ہے اور اس اسکالرشپ کے لیے ہر سال ہزاروں طلبہ درخواست دیتے جن میں سے پاکستان سے 50 منتخب ہوتے ہیں.

سفارتخانے پاکستانی ہنر مندوں کے تبادلے پر توجہ مرکوز کریں: صدر علوی



پاکستان بحرین کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے،صدر عارف علوی
دونوں ممالک کے مابین مزید مضبوط معاشی،تعلیمی اور ثقافتی روابط قائم کرنے کی ضرورت
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان بحرین کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔دونوں ممالک کے مابین مزید مضبوط معاشی،تعلیمی اور ثقافتی روابط قائم کرنے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے جمعہ کو گورنرہاؤس کراچی میں بحرین کے لیے پاکستان کے نامزد سفیر ثاقب رؤف سے ملاقات میں کیا ۔صدر مملکت نے مزد سفیر کو مبارکباد اوربحرین میں کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی سفارتخانے پاکستان سے ہنرمند لیبر فورس کے تبادلے اور غیر ملکی ترسیلات زر بڑھانے کیلئے کام کریں۔پاکستان سے قابل قدر مصنوعات کی برآمدات بڑھانے کی ضرورت ہے۔انہوںنے کہا کہ نامزد سفیر بحرین کے ساتھ دوطرفہ تجارت اور افرادی قوت کی برآمد پر توجہ دیں۔مختلف سماجی و اقتصادی شعبوں بالخصوص انفارمیشن ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت میں ہنرمند افرادی قوت کی مانگ بڑھ رہی ہے

نمیراسلیم کو پہلی پاکستانی خلاباز خاتون کا اعزاز حاصل


پاکستان کی پہلی خلاء بازنمیرہ سلیم میکسیکو سے اڑان بھریں گی

پاکستان کی پہلی خلا بازخاتون نمیرا سلیم چھ اکتوبر کو امریکی ریاست نیو میکسیکو سے خلائی سفر کی اڑان بھریں گی۔نمیرا سلیم نے اپنے ایکس (سابقہ ٹویٹر) پرپندرہ ستمبر کواعلان کرتے ہوئے لکھا تھا کہ وہ ” ستاروں تک پرواز” کے لیئے تیاری مکمل ہے۔ اس خلائی سفر میں نمیرا سلیم سمیت ایک امریکی اور ایک برطانیہ کے خلاباز بھی شامل ہیں۔
ورجن گیلیکٹک کی ویب سائٹ پر نمیرا سلیم کو “خلاباز نمبر 019 ” اور اس خلائی مشن کو ” گیلیکٹک 04″کا نام دیا گیا ہے۔
حکومت پاکستا ن جانب سے 2011 میں نمیرا سلیم کو تمغہ امتیاز سے نوازا گیا تھا۔ ایک رپورٹ کےمطابق مناکو میں رہنے کے دوران چلا کہ ایک نجی خلائی طیارہ بن رہا ہے ۔خلا ئی سیاحت ” سپیس ٹورزم” کےنئے دور کا آغاز میں اسک کی حصہ بنی۔وہ مزید بتاتی کہ جب کمپنی کے مالک رچرڈ برینسن نے مجھے دیکھا تو انہو ں نے مجھے بطورپہلی ایشیائی خاتون دنیا کے سامنے پیش کیا ۔واضح رہے کہ یہ خلائی جہاز دیکھ بال کی باعث پانچ اکتوبر سے چھ اکتوبر کو روانہ کردیا ۔