اسلام آباد:ایف آئی اے انٹرپول نے کارروائی کرتے ہوئے پنجاب پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزم کو سعودی عرب سے گرفتار کر لیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم امانت علی سرگودھا پولیس کو مطلوب تھا، ملزم کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا،ملزم کی گرفتاری کے لئے ایف آئی اے انٹرپول نے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا،ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول ریاض کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی
Monthly Archives: October 2023
چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود کی اڈیالہ جیل میں پہلی ملاقات ، کچھ دیر سرگوشیاں کیں
سائفرکیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی پہلی ملاقات ہوئی، دونوں نے کچھ دیر سرگوشیاں کیں۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کے وکلا نے اڈیالہ جیل میں سہولیات سے متعلق کوئی شکایت نہیں کی، چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا کی استدعا پر 9 اکتوبر تک سماعت ملتوی ہوئی، کمرہ عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود سلاخوں کے پیچھے کرسی پر بیٹھے رہے، کمرہ عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود کے درمیان سلاخیں حائل رہیں۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ پی ٹی آئی وکلاء کی چیئرمین پی ٹی آئی سے تھوڑی دیر بات چیت ہوئی، ہاتھ بھی ملایا، چیئرمین پی ٹی آئی بظاہر نارمل نظر آ رہے تھے، وزن کم لگ رہا تھا۔
دبئی میں پاکستانیوں کی تیار کردہ مصنوعات کی نمائش
کراچی(این این آئی) دبئی میں پاکستانیوں کی تیار کردہ مصنوعات نے ساری دنیا کی توجہ حاصل کرلی ۔
پیر 2 اکتوبر سے بدھ4اکتوبر تک جاری رہنے والی نمائش آٹو میکانیکا دبئی میں اختتام پذیر ہوگئی۔ نمائش میں6پاکستانی مینوفیکچررز گندھارا ٹائرز، حسین انجینئرنگ ورکس، پاکستان ایکومیولیٹرس، پینتھر ٹائرز، رستگار انجینئرنگ، اور تھل انجینئرنگ نے اپنی تیار کردہ مصنوعات دنیا بھر سے آئے ہوئے خریداروں کے سامنے پیش کیں۔تفصیلات کے مطابق آٹو میکانیکا دبئی 2023 بدھ کو دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں مسلسل تین روز تک جاری رہنے کے بعد ختم ہوگئی ۔
آٹو میکانیکا دبئی 2023 کے 20ویں ایڈیشن میں 61 ممالک اور 20 سرکاری پویلینز سے 1,938 نمائش کنندگان یکجا ہوئے۔ یہ نمائش 14 ہالز پر محیط تھی، جس میں 154 ممالک سے آئے ہوئے 45,000 عالمی سامعین کے سامنے مختلف قسم کی جدید مصنوعات، خدمات اور ٹیکنالوجیز کی نمائش کی گئی۔آٹومیکانیکا دبئی میں آٹھ خصوصی پروڈکٹ سیکشنز بھی شامل ہیں ـ پرزے اور اجزاء ، الیکٹرانکس اور سسٹمز، لوازمات اور کسٹمائزنگ، ٹائر اور بیٹریاں، کار واش اینڈ کیئر، تیل اور چکنا کرنے والے سامان، تشخیص اور مرمت اور باڈی اینڈ پینٹ وغیرہ میںخریداروں کی دلچسپی دیکھی گئی۔
پاکستان سے اس نمائش میں مجموعی طور پر 200 سے زائد وزیٹرز نے شرکت کی۔
ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک پر سابق گرل فرینڈ نے مقدمہ کردیا
ایلون مسک کی سابق گرل فرینڈ گرائمز نے اپنے بچے سے ملنے کے لیے دنیا کے امیر ترین شخص کے خلاف مقدمہ دائر کردیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 52 سالہ ایلون مسک اور 35 سالہ گرائمز 2018 سے ایک ساتھ رہے تھے اور دونوں کے درمیان 2021 میں علیحدگی ہوئی۔ جس کے دوران تین بچے بھی ہوئے تاہم دونوں نے شادی نہیں کی تھی۔
ایلون مسک اور گرائمز کے پہلے بیٹے کا نام جس کا نام X AE A-12 تھا، اور پھر 2021 میں سروگریسی کے ذریعے بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کا نام Exa Dark Siderael Musk رکھا گیا جب کہ تیسرے بچے کا نام ٹیکنو میکانکس تھا۔
ایلون مسک کی گرائمز کے ساتھ دوستی سے قبل دو شادیاں ناکام ہوچکی تھیں۔ دوسری بیوی سے طلاق کے ایک سال بعد دوبارہ شادی کی تھی لیکن یہ رشتہ تین سال بعد دوبارہ طلاق پر ختم ہوا تھا۔
اپنی اولادوں کے حوالے سے ایلون مسک متضاد دعوے کرتے ہیں اور زیادہ تر بچوں کی تعداد 11 بتاتے ہیں اور کہیں یہ تعداد 10 کہتے ہیں۔ یہ بچے دو بیویوں اور ایک گرل فرینڈ سے ہیں۔
گرل فرینڈ گرائمز نے اپنی درخواست میں دعویٰ کیا کہ ایلون مسک انہیں ایک بچے سے ملنے نہیں دیں گے۔ انھوں نے عدالت سے یہ بھی استدعا کی کہ اس بچے کے قانونی والد کا تعین بھی کرے۔
غالبا گرائمزny اپنے تیسرے بچے کے حوالے سے عدالت سے رجوع کیا ہے۔
ادارے فروخت کرنے کے بجائے کرپشن کیوں ختم نہیں کرتے ؟ سراج الحق
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ادارے فروخت کرنے کے بجائے ملک سے کرپشن کو کیوں ختم نہیں کیا جا رہا۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا خیال تھا کہ نگران حکومت آئی پی پیز معاہدوں پر نظرثانی کرے گی، آئی پی پیز کے ساتھ ڈالروں میں معاہدے کئے گئے، سارا بوجھ عوام پر ڈالا جاتا ہے، آئی ایم ایف کے کہنے پر آئے روز بجلی مہنگی کی جاتی ہے۔
سراج الحق نے کہا کہ بجلی چوری کا بوجھ عام آدمی برداشت کرتا ہے، جتنی بجلی استعمال کی جاتی ہے اتنا ہی بل لیا جائے، بجلی بلوں میں 15 اقسام کے ٹیکسز ظلم ہے، نئے لگنے والے میٹر موٹروے کی رفتارسے چلتے ہیں، یہ عوام کو نئے طریقے سے لوٹنے کی ایک سازش ہے جس کا فرانزک آڈٹ کیا جائے۔
سولر پینل درآمد کرنیکی آڑ میں اربوں کی منی لانڈرنگ ، ایف آئی اے کو تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنیکا حکم
سولر پینلز کی درآمد کی آڑ میں اربوں روپے کی منی لانڈرنگ اور اوور انوائسنگ کے معاملے پر سینیٹ خزانہ کمیٹی نے ایف آئی اے کو تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔
سینٹ کمیٹی خزانہ کے اجلاس کے دوران سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ ایف آئی اے بطور تھرڈ پارٹی اسکینڈل میں ملوث افراد کا کھوج لگائے ، کمرشل بینکوں اور ایف بی آر کی ملی بھگت کے بغیر ایسا ممکن نہیں، انہوں نے کہا کہ کمیٹی نے اسکینڈل کو روکنے میں ناکامی پر کسٹمز حکام کی سرزنش کر دی ۔ خزانہ کمیٹی نے ایف بی آر کو بھی اسکینڈل کی تحقیقات جاری رکھنے کی ہدایت کر دی ۔
کمیٹی کے رکن کامل علی آغا نے کہا کہ فیٹف کی نگرانی کے دوران منی لانڈرنگ بہت بڑا اسکینڈل ہے، ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے اسکینڈل میں ملوث بینکوں کو بھی پکڑنے کی حمایت کر دی ، اجلاس کےدوران اسٹیٹ بینک اور ایف بی آر حکام نے ملبہ ایک دوسرے پر ڈال دیا۔
ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک نے کہا کہ ملوث افراد کا احتساب ہونا چاہیے، ایف بی آر حکام نے بتایا کہ صرف دو درآمدکنندگان نے 72 ارب روپے سے زیادہ کی رقم بیرون ملک منتقل کی۔ 5سال کے دوران اوورانوائسنگ کے ذریعے69 ارب سے زیادہ کی منی لانڈرنگ ہوئی ، ایف بی آر حکام کا کہنا تھا کہ اگر بینک پہلے ہی ریڈ فلیگ لگا دیتے تو اسکینڈل کو روکا جا سکتا تھا۔
کسٹمز حکام نے بتایا کہ مزید چھ افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ سولر پینلز کی درآمد سے متعلق 21 کمرشل بینکوں سے ریکارڈ مانگا ہے،7 کمپنیوں نے تقریبا 70 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی ہے۔
رفیوجی کارڈ بننا بند:” افغانی ملک چھوڑ دیں ورنہ 27 دن بعد زبردستی نکال دینگے”: جان اچکزئی
کوئٹہ: بلوچستان کے نگراں وزیر اطلاعات جان علی اچکزئی کا کہنا ہے کہ 27 دن کی مہلت ختم ہونے کے بعد افغان باشندوں کو بےدخل کرنے کیلئے طاقت کا استعمال کیا جائے گا۔
جان علی اچکزئی کے مطابق ایپکس کمیٹی کے فیصلے کے مطابق بلوچستان میں دولاکھ 70 ہزار غیر قانونی طور پر رہنے والے افغان باشندوں کو بے دخل کیا جائے گا۔ بلوچستان میں پانچ لاکھ 84 ہزارافغان باشندوں میں سے 3 لاکھ 31 ہزارجسٹرڈ ہیں۔
کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہوئے نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا کہ قومی مفاد میں غیر ملکیوں کو بے دخل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشگردی کے واقعات میں افغانی ملوث ہیں غیر قانونی طور پرآنے والوں کے ساتھ دہشگردی بھی آتی ہے۔ جنوری سے اب تک 24 بم حملے ہوئے جن میں سے 14 میں افغان باشندے ملوث تھے ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں رجسٹرڈ افغان باشندوں کی تعداد 3 لاکھ 31 ہزار ہے ، 5 لاکھ 84 ہزارافغان باشندوں میں سے 2 لاکھ 70 ہزار غیر قانونی طور پر مقیم ہیں ۔
جان اچکزئی نے مزید بتایا کہ دس اکتوبر کو کوئٹہ میں ایپکس کمیٹی کا دوسرا اجلاس ہوگا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو کمزور ریاست کے طور پر نہ سمجھا جائے ، ہم کسی قسم کا دباؤ برداشت نہیں کریں گے۔
حکومت کے فیصلے کے بعد نادرا نے افغانستان سے آنے والوں کے لیے رفیوجی کارڈ بنانا بند کر دیئے ہیں۔
ترجمان نادرا کا کہنا ہے کہ رفیوجی کارڈ کی بندش کے بعد اب کوئی بھی نیا افغان مہاجر کے طور پر رجسٹر نہیں ہوسکتا۔ترجمان نے کہا کہ جن افغانیوں کے پاس رفیوجی کارڈزتھے، ان کی ویلیڈیشن بھی مارچ سے بند ہے۔
سود کی ادائیگی مالیاتی خسارے کی ایڈجسٹمنٹ میں بڑی رکاوٹ
وزارت برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات نے خبردارکیا ہے کہ سود کی ادائیگی مالیاتی خسارے میں ایڈجسٹمنٹ کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے۔
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کو دی گئی سمری میں اجلاس سے ایک دن قبل بیورو آف سٹیٹسٹکس کی جانب سے جاری کیے گئے ستمبر کے اعداد و شمار کے بجائے اگست 2023 کے مہنگائی کے اعداد و شمار شیئر کیے گئے، وزارت نے اس سمری میں کہا گیا ہے کہ معیشت کی بحالی کا عمل دھیرے دھیرے جاری ہے، تاہم واپسی کے خطرات اب بھی موجود ہیں۔
سمری میں کہا گیا کہ جولائی 2023 میں مینوفیکچرنگ میں 1.1 فیصد کی معمولی کمی دیکھی گئی، لیکن درآمدی پابندیوں میں نرمی کے ساتھ برآمدی صنعتوں میں تیزی دیکھی گئی۔
جولائی میں بنیادی سرپلس میں بہتری سے مالی استحکام کیلئے کی گئیں کوششیں واضح ہیں، لیکن سود کی ادائیگی مالیاتی خسارے میں ایڈجسٹمنٹ کے لیے ایک بڑا چیلنج بنی ہوئی ہے۔ درآمدات میں کمی کا ٹیکس کی وصولی پر نمایاں اثر پڑتا ہے کیونکہ ٹیکس ریونیو کا تقریباً 50 فیصد درآمدات سے حاصل ہوتا ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات آمدنی کا ایک بڑا ذریعہ ہیں لیکن جولائی اور اگست 2023 کے دوران ان کی فروخت میں 7 فیصد کمی واقع ہوئی، جس کے اثرات محصولات پر پڑے۔
مالی سال کے پہلے دو مہینوں (جولائی تا اگست 2023) کے دوران تجارتی توازن میں نمایاں بہتری کے باعث کرنٹ اکاؤنٹ ایڈجسٹمنٹ بیرونی ڈیمانڈ مینجمنٹ کی کامیابی کی نشاندہی کرتی ہے۔
عالمی طلب میں بہتری آئی ہے لیکن ترسیلات زر میں کمی کا رجحان ہے۔بنیادی طور پر مالی سال کے آغاز میں آئی ایم ایف کی آمد کی وجہ سے درآمدات میں اضافے کے باوجود مجموعی غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم رہے، تاہم، ستمبر 2023 کے دوران معمولی کمی دیکھی گئی۔
آج نیوز کے مطابق جولائی سے 15 ستمبر 2023 کے دوران زیر گردش کرنسی 669 ارب روپے سے کم ہو گئی ہے۔ اور ٹائم ڈیپازٹس سے نیٹ وڈرالز کا حجم 128 بلین رہا ہے جو صارفین کے عدم اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔
بینکاری نظام کے خالص غیر ملکی اثاثوں (این ایف اے) میں کمی دیکھی گئی، لیکن اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے اثاثوں میں اضافہ ہوا۔
حکومت کی طرف سے خالص بجٹی قرضوں میں بڑے پیمانے پر اضافہ بنیادی طور پر شیڈول بینکوں کی جانب سےہے، جو بیرونی رقوم میں کمی کا نتیجہ ہے۔
مہنگائی کا دباؤ بدستور برقرار ہے۔ تاہم، مئی 2023 میں یہ 38 فیصد تک پہنچنے کے بعد کم ہوئی اور توقع کی جاتی ہے کہ کمی کی یہ رفتار برقرار رہے گی۔
10 بلین سونامی پراجیکٹ میں اربوں کی کرپشن کا انکشاف
پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں شروع کئے جانے والے ٹین بلین سونامی پراجیکٹ میں اربوں روپے کی مبینہ کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں کرپشن کا انکشاف ہوا جس پر محکمہ جنگلات پنجاب کے افسران پریشان ہو گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ منصوبے کے ڈائریکٹرز اور ضلعی جنگلات آفیسرز کی جانب سے قوانین کی خلاف ورزیاں کی گئیں جبکہ محکمہ جنگلات کے افسران نے درخت لگانے کی بجائے منصوبے کے لئے دی جانے والی رقم سے گاڑیاں خریدیں۔
لاہور ،شیخوپورہ ، قصور، چکوال، گجرات، سیالکوٹ ،بھکر ، خوشاب ، فیصل آباد کے ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسرز سے وضاحت جبکہ جھنگ، ملتان، اوکاڑہ، میانوالی، راولپنڈی ،مری ،سرگودھا ،مظفر آباد، لیہ، رحیم یار خان، ڈی جی خان اور ساہیوال کے افسران سے ریکارڈ طلب کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ منصوبے کے لئے دی جانے والی رقم کو دیگر مد خرچ کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی کا امکان ہے۔ آڈٹ رپورٹ میں 427 آڈٹ پیراز سامنے آئے ہیں ، افسران آڈٹ رپورٹ چھپانے کی کوششیں کر رہے ہیں کیونکہ رپورٹ کے پبلک ہونے کی صورت میں مبینہ کرپشن بے نقاب ہونے کا امکان ہے۔
بابر اعظم کی ایک روزہ کرکٹ میں بادشاہت برقرار
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ایک روزہ انٹرنیشنل کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی رینکنگ کے مطابق بابراعظم 898 رینکنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہیں، جبکہ قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق کی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے اور وہ 728 پوائنٹس کے ساتھ چھٹی پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔
امام الحق سے ایک روزہ کرکٹ میں پانچویں پوزیشن آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے چھینی ہے۔
اس کے علاوہ قومی بیٹر فخر زمان کی بھی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے اور وہ 11ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر بھارتی بیٹر شمبن گل موجود ہیں۔
پاکستانی ٹیم میں نظم و ضبط کی وجہ اسلام ہے ، میتھیو ہیڈن
حیدر آباددکن (این این آئی)آسٹریلیا کے سابق اوپننگ بیٹر اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق مینٹور میتھیو ہیڈن نے کہا ہے کہ آپ کو کرکٹ میں پْرعزم اور مستقل مزاجی سے کام لینا ہوتا ہے، یہ وہ تمام چیزیں ہیں جو آپ کو اسلام سکھاتا ہے اور یہ آپ کے کلچر کی نمائندگی کرتا ہے۔
گزشتہ روز بھارتی شہر حیدر آباد دکن میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ کے دوران کمنٹری کرتے ہوئے میتھیو ہیڈن نے کہا کہ دین اسلام نے موجودہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو میدان اور اس سے باہر نظم و ضبط سے رہنے میں بہت بڑا کردار ادا کیا ہے۔
میتھیو ہیڈن نے کہا کہ پاکستان ٹیم دینِ اسلام پر کافی توجہ دیتی ہے جو کھلاڑیوں کے لیے اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں نظم و ضبط مثالی ہے جس کی میں ہمیشہ تعریف کرتا ہوں۔
کرکٹ میں بھی ڈسپلن کی ضرورت ہوتی ہے۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے بعد آسٹریلیا نے بھی پاکستان کو وارم میچ میں شکست دی تھی۔
ہاتھا پائی کیس، پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت کی ضمانت میں توسیع
اسلام آبا د(این این آئی)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت کی ٹی وی پروگرام میں ہاتھا پائی کے کیس میں ضمانت میں 6 اکتوبر تک توسیع کر دی۔
ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سِپرا کی عدالت میں شیر افضل مروت اور مدعی وکیل پیش ہوئے۔
مدعی سینیٹر افنان اللّٰہ کے وکیل آدم خان نے تیاری کے لیے عدالت سے وقت مانگ لیا۔عدالت میں شیر افضل مروت نے کہا کہ جج صاحب جو بھی فیصلہ کرنا ہے جلدی کر دیں، مجھے بیرون ملک جانا ہے۔
مدعی کے مطابق مجھے مارا گیا اور میرے ہی خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا۔
جج طاہر عباس سِپرا نے کہا کہ آئندہ سماعت پر سینیٹر افنان اللّٰہ کو بھی عدالت بلا لیتے ہیں اور آپ دونوں کی صلح کرا دیتے ہیں۔
بعد ازاں عدالت نے شیر افضل مروت کی ضمانت میں 6 اکتوبر تک توسیع کر دی۔
واضح رہے کہ شیر افضل مروت کے خلاف سینیٹر افنان اللّٰہ کی مدعیت میں تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔شیر افضل مروت کی ایک ٹی وی پروگرام کے دوران سینیٹر افنان اللّٰہ کے ساتھ ہاتھا پائی کا واقعہ پیش آیا تھا۔