ریڑھ کی ہڈی میں چوٹ لگنے سے مفلوج افراد کے علاج میں پیش رفت



سوئیٹزرلینڈ(این این آئی)جانوروں پر کیے گئے ایک تجربے میں محققین جینیاتی تھیراپی کے ذریعے متاثرہ ریڑھ کی ہڈی کیوجہ سے حرکت نہ کر پانے والے چوہوں میں جسمانی حرکت کو بحال کرنے میں کامیاب ہوگئے ۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق محققین نے تجربے میں پایا کہ جزوی طور پر ریڑھ کی ہڈی میں چوٹ آنے کی وجہ سے جو چوہے چلنے پھرنے کے قابل نہیں تھے جینیاتی تھیراپی کی مدد سے وہ دوبارہ چلنا پھرنا شروع ہوگئے۔

محققین نے کہا کہ ایسا اس لیے ممکن ہوا کیونکہ نئی جین تھیراپی میں نہ صرف ریڑھ کی ہڈی کے ٹشوز کی مرمت کے لیے تکنیکوں کا استعمال کیا گیا بلکہ مرمت کو اس طریقے سے انجام دیا گیا کہ جسم میں نقل و حرکت کو بھی بحال کیا جاسکے۔

سوئس ریسرچ اینڈ ٹریٹمنٹ سینٹر نیورو ریسٹور میں سینٹرل نروس سسٹم ری جنریشن کے ڈائریکٹر اور سینئر محقق مارک اینڈرسن کا کہنا تھا کہ پانچ سال پہلے ہم نے ثابت کیا تھا کہ ریڑھ کی ہڈی میں چوٹ لگنے کی وجہ سے اس میں سگنلز منقطع ہو جاتے ہیں تاہم ایسی صورتحال میں اعصابی ریشے دوبارہ پیدا کیے جا سکتے ہیں اور آج وہ ممکن ہوگیا ہے۔

اینڈرسن نے نیوز ریلیز میں کہا کہ ہم نے یہ بھی محسوس کیا کہ جینیاتی تھیراپی مکمل طور پر متاثرہ ریڑھ کی ہڈی میں موٹر فنکشن کو بحال کرنے کے لیے کافی نہیں ہے کیونکہ نئے ریشے زخم کے دوسرے سرے سے صحیح جگہوں پر جڑنے میں ناکام رہتے ہیں۔ اس تھیراپی کے مطلوبہ نتائج اسی وقت ممکن ہیں جب ریڑھ کی ہڈی جزوی طور پر متاثر ہوئی ہو۔

پرویز الٰہی کو گرفتار کرنے والے پولیس افسران نے غیر مشروط معافی مانگ لی



لاہور ( این این آئی) مرکزی صدر پاکستان تحریک انصاف وسابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو بحفاظت گھر نہ پہنچانے پر توہین عدالت کی درخواست پر ڈی آئی جی آپریشنز اور ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی جبکہ لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ پرویز الٰہی کے معاملے میں کسی قسم کی کوئی بدنیتی شامل نہیں۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر نے سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الٰہی کو عدالتی حکم کے باوجود گرفتار کرنے کے خلاف انکی اہلیہ قیصرہ الٰہی کی جانب سے دائر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔

سب انسپکٹر اسلام آباد پولیس تجمل، اور سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل عدالت میں پیش ہوئے۔آئی جی اسلام آباد، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اور ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کی جانب سے عدالت میں جواب جمع کروایا گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز اور ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور کے وکیل شان گل عدالت پیش ہوئے اورعدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔

لاہور پولیس کی جانب سے جمع جواب میں موقف اختیار کیا گیا کہ پرویز الٰہی کی گرفتاری اسلام آباد پولیس کی جانب سے کی گئی، اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے پرویز الٰہی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جبکہ پرویز الٰہی کے معاملے میں کسی قسم کی کوئی بدنیتی شامل نہیں۔

جسٹس سلطان تنویر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اسپیشل ڈویژن بینچ میں جانا ہے، مزید کیسز کی سماعت نہیں ہوسکتی، اگر وقت بچاتو توہین عدالت کیس کی سماعت ہوگی۔بعدا زاں کیس کی سماعت ملتوی کردی گئی۔

محمد علی درانی نے پہلے مرحلے کی کامیابی کے بعد شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے فارمولا پیش کر دیا



لاہور( این این آئی) سابق وفاقی وزیز اطلاعات و نشریات محمد علی درانی نے اعتماد سازی کے لئے اقدامات کے پہلے مرحلے کی کامیابی کے بعد شفاف انتخابات کے انعقاد کے لئے فارمولا پیش کر تے ہوئے کہا ہے کہ میری تجویز ہے کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ساتھ بلدیاتی انتخابات بھی ہوں جس سے دھاندلی نہیں ہو سکے گی ۔

پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے رہنمائوں نے کہا ہے کہ وہ ٹکرائو نہیں چاہتے ،بتایا گیا ہے چیئرمین پی ٹی آئی بھی ٹکرائو نہیں چاہتے ۔

واضح کر دوں اب کسی کی بھی لڑائی نہیں ہو گی ، میاں صاحب کو پیغام دیا ہے اس وقت ٹکرائو کا بیانیہ اختیار نہ کریں اور انہوں نے مہربانی کی ہے ۔

لڑائی ڈالنے والوں کی خواہش تھی کہ لڑائی ہو لیکن ایسا نہیں ہوا اور اب یہ نہیں ہو گی اورکسی کی بھی نہیں ہو گی، کچھ سیاسی ذہن یہ چاہ رہے تھے کہ جو قوتیںغیر جانبدار رہنا چاہتی ہیں ان کو اپنے ذاتی مفادات کے لئے پھنسا لیں ، وہ ان کو جانبدار بنا رہے تھے لیکن اب وہ گیم ختم ہے۔

ورلڈکپ کی پرفارمنس کو دیکھ کر مستقبل میں مشکل اور بڑے فیصلے کرینگے ،ذکاء اشرف



اسلام آباد(این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ ذکا ء اشرف نے کہا ہے کہ ورلڈکپ کی پرفارمنس کو دیکھ کر مستقبل میں مشکل اور بڑے فیصلے کریں گے جب کہ بغیرپرفارمنس سینٹرل کنٹریکٹ 3 سال تک نہیں چلے گا۔

ایک انٹرویومیں چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ میں بھارت کیسے جاسکتا ہوں ؟ ہمارے شائقین کرکٹ اور صحافی بھارتی ویزے کا انتظار کر رہے ہیں۔

ذکا اشرف نے کہا کہ امید ہے بھارتی سرزمین پر بابر اعظم کی قیادت میں قومی ٹیم عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کریگی۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ایشیا کپ میں قومی ٹیم کی پرفارمنس کاریویو کیا، ٹیم میں تبدیلی نہیں کی کیونکہ کپتان بابر اعظم نہیں چاہتے تھے۔

ذکا ء اشرف نے ورلڈکپ کے حوالے سے اس خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں ٹیم اچھی پرفارمنس دے، بس اتنا چاہتا ہوں اسی بات کو مد نظر رکھ کرکپتان بابر اعظم کی ہر بات مانی، انہیں مکمل اعتماد دیا، اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور یہی وقت کا تقاضا تھا۔

چیئرمین پی سی بی نیکہا کہ ورلڈکپ کی پرفارمنس کو دیکھ کر مستقبل میں مشکل اور بڑے فیصلے کریں گے جب کہ بغیرپرفارمنس سینٹرل کنٹریکٹ 3 سال تک نہیں چلے گا۔

ایک سوال کے جواب پر انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ ملک میں ہوگی، یا باہر، صورتحال کے مطابق فیصلہ کریں گے، کھلاڑیوں کو پاکستان سپر لیگ کیساتھ2 لیگز کی اجازت ہوگی، کھلاڑیوں کو این او سی دینے کا فیصلہ انضمام الحق نہیں چیئرمین کرے گا، بنا پرفارمنس انضمام الحق کا بیٹا قائداعظم اسکواڈ میں کیسے آیا، یہ چیف سلیکٹر سے پوچھوں گا۔

پی سی بی نے پلیئر ویلفیئر اسکیم کے بجٹ میں 10 فیصد اضافہ کی منظوری دیدی



لاہور (این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے سابق کرکٹرز کیلئے پلیئرز ویلفیئر اسکیم کے بجٹ میں 10 فیصد اضافے کی منظوری دے دی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کا تیسرا اجلاس گزشتہ روز چیئرمین ذکا اشرف کی زیر صدارت نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں منعقد ہوا۔ کمیٹی کے 10 میں سے ایک رکن مصطفی رمدے نے آن لائن اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں ارکان کو مینز کرکٹرز کو دیے جانے والے سینٹرل کنٹریکٹس کے بارے میں بھی تفصیل سے بتایا گیا۔

کمیٹی نے اس پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ذکا اشرف کی کوششوں کو سراہا جن کی ذاتی دلچسپی کی وجہ سے بورڈ اور کھلاڑیوں کے درمیان معاملات خوش اسلوبی سے طے پائے۔

کمیٹی کے اجلاس میں ایشیا کپ سمیت متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، منیجمنٹ کمیٹی نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کو اپ گریڈ کرنے کی منظوری دی، جبکہ اجلاس میں ایشیا کپ کے ہائبرڈ ماڈل پر بحث کی گئی۔

جنوبی افریقی کھلاڑی بھارتی شہر کا نام لینے میں لڑکھڑاگئے، ویڈیو وائرل



نئی دہلی (این این آئی)آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کیلئے بھارتی شہر تھیرووننتھاپورم پہنچے جنوبی افریقی کھلاڑیوں کو بھارتی شہر کا نام لینے میں مشکل کا سامنا رہا۔

جنوبی افریقا کیکرکٹرز بھارت کے شہر تھیرووننتھا پورم کا نام بمشکل ہی لے پائے اور کھلاڑیوں کے شہر کا نام لینے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

جنوبی افریقا کی ٹیم ان دنوں کیرالہ کے شہر تھیرووننتھاپورم میں موجود ہے تاہم اس دوران بیشتر کھلاڑی شہر کا نام نہ پکار سکے جبکہ کئی نے مضحکہ خیز انداز میں نام لیا۔

جنوبی افریقی کرکٹرز کیشو مہاراج، ربادا اور لنگی نگیدی درست انداز میں نام لینے میں کامیاب ہوئے لیکن اینرخ کلاسن کئی بار کی کوشش میں بھی نام نہ پکار سکے۔دوسری جانب کرکٹر کلاسن شہر کا پرانا نام تریوندرم لینے میں کامیاب ہو گئے۔

جمعہ کو بارش کی وجہ سے جنوبی افریقا اور افغانستان کا میچ تھیرووننتھاپورم میں نہیں ہوسکا تھا۔

چاہتا ہوں ورلڈکپ میں افغانستان پاکستان کو شکست دے ،وریندر سہواگ



نئی دہلی (این این آئی)سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ نے ورلڈکپ 2023 کے دوران پاکستان کو افغانستان سے شکست کھاتا دیکھنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران سابق بھارتی اوپنر بیٹسمین وریندر سہواگ نے ورلڈکپ میں بڑے اپ سیٹ دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

سہواگ پاکستان ٹیم سمیت ورلڈکپ کی بڑی ٹیموں کے میچز میں تو اپ سیٹ دیکھنے کے خواہشمند نظر آئے لیکن بھارت کو اس فہرست سے دور رکھتے رہے۔

ورلڈ کپ،کیوی فاسٹ بولر ٹم ساتھی نے بھارت میں ٹیم کو جوائن کرلیا



نئی دہلی (این این آئی)آئی سی سی ورلڈکپ کے آغاز سے قبل نیوزی لینڈکے فاسٹ بولر ٹم ساتھی نے انڈیا میں ٹیم کو جوائن کرلیا۔ٹم ساتھی نے دائیں انگوٹھے کی سرجری کے باعث تاخیر سے اسکواڈکو جوائن کیا ہے۔خیال رہے کہ ٹم ساتھی انگلینڈ کے خلاف سیریز میں انجری کا شکار ہوئے تھے۔

اسکول فیس کیلئے نمکو فروخت کرتا تھا، قومی کرکٹر حارث رف پر دستاویزی فلم جاری



لاہور (این این آئی)قومی کرکٹر حارث رئوف نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کرکٹ کھیلنے کی خاطر گھر سے اپنا حلیہ بدل کر دوست کے گھر جایا کرتے تھے اور وہاں سے کپڑے اور جوتے پہن کر ٹیپ بال کرکٹ کھیلنے جاتے تھے۔

ایک معروف کرکٹ ویب سائٹ نے پاکستانی اسٹار بولر حارث رئوف پر ایک دستاویزی فلم تیار کی ہے جس میں حارث کا راولپنڈی میں پرانا گھر بھی دکھایا گیا اور وہ گلیاں بھی دکھائی گئیں جس میں کرکٹ کھیل کر حارث بڑے ہوئے۔

ڈاکیومنٹری میں حارث رئوف نے اپنی زندگی کی ابتدائی مشکلات پر گفتگو کی، قومی کرکٹر 7 بہن بھائیوں میں سب سے بڑے ہیں اور ان کے والد ویلڈر تھے جو بمشکل اپنے کام سے بچوں کا پیٹ پالتے تھے۔

حارث رئوف نے بتایا کہ ان کے والد اور چاچا سب ایک ہی چھوٹے سے گھر میں رہتے تھے، چچاں کی شادی کے بعد ان کو کمرے دینے پڑے تو ایسے حالات آگئے کہ ہمیں کچن میں بھی سونا پڑا۔انہوں نے بتایا کہ میں اپنی اسکول کی فیس دینے کے لیے ہر اتوار بازار میں نمکو فروخت کرتا تھا، اس سے اسکول کی فیس نکل آتی۔

بعدازاں یونیورسٹی میں گیا تو ہر 6 ماہ بعد 70 سے80 ہزار چاہیے ہوتے تھے، اس کے لیے میں ٹیپ بال کرکٹ کھیلتا تھا جس کے اچھے پیسے ملتے تھے، مہینے کے 2 سے ڈھائی لاکھ ہوا کرتے تھے جس سے میں فیس نکالتا اور کچھ جمع کرتا، والدہ کا خواب تھا کہ اپنا گھر ہو۔

حارث رئوف نے کہا اب میرے پاس ایک گھر اور گاڑی ہے، جب میں نے گاڑی خریدی تو میرے والد رونے لگے اور کہا کہ ان کی اس گاڑی میں بیٹھنے کی بھی حیثیت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر میرا خاندان خوش ہے تو میں خوش ہوں، یہ میرے لیے بہت فخر کی بات ہے۔

ٹی وی شو میں جھگڑا: شیر افضل مروت کی 4 اکتوبر تک ضمانت منظور



اسلام آباد کی عدالت نے ٹی وی شو میں جھگڑا کرنے پر پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت کی 4 اکتوبر تک عبوری ضمانت منظور کر لی ہے۔

تحریک انصاف کے وکیل شیر افضل مروت نے اسلام آباد کی عدالت میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔

شیر افضل مروت کے خلاف ن لیگ کے سینیٹر افنان اللہ کی درخواست پر تھانہہ آبپارہ میں مقدمہ درج ہے۔

ایڈیشنل سیشن عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے شیر افضل کی درخواست ضمانت منظور کی ہے اور 5 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ اینکرپرسن جاوید چوہدری کے پروگرام میں سینیٹر افنان اللہ اور شیر افضل مروت کے درمیان لڑائی ہوئی تھی۔

آشوب چشم سے بچائو کے پانچ آسان طریقے


Featured Video Play Icon

سابق وزیراعظم نواز شریف نے وطن واپسی کا ٹکٹ کٹا لیا



لاہور ( این این آئی) قائد پاکستان مسلم لیگ (ن) و سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کی ٹکٹ بک کروا لی گئی۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف 21اکتوبر کو لندن سے ابو ظہبی انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر لینڈ کریں گے، اسی روز قائد (ن) لیگ ابو ظہبی سے لاہور کے لئے روانہ ہوں گے۔

سابق وزیراعظم کی نجی پرواز 243 ی ایڈوانس بکنگ کروا لی گئی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق نجی پرواز ای وائی 243علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر شام 4بجکر 25منٹ پر لینڈ کرے گی، میاں نواز شریف کی بکنگ نجی پرواز کی بزنس کلاس میں کروائی گئی ہے۔

وطن واپسی پر نواز شریف کے ہمراہ ان کا سٹاف اور ذاتی مشیران بھی ہوں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نواز شریف کے ہمراہ محمد وقار، ڈاکٹر عدنان، میاں ناصر جنجوعہ ہوں گے، سینیٹر عرفان صدیقی بھی سابق وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گے۔

ابو ظہبی سے اسی پرواز میں متعدد لیگی رہنمائوں اور سابق ارکان پارلیمنٹ نے بھی سیٹیں بک کروالی ہیں۔