امریکی صحافی سارا سینڈر نے اسرائیل کی حمایت پر معافی مانگ لی۔ ان کا کہنا ہے کہ بچوں کےقتل میں حماس کے ملوث ہونے کا ثبوت نہیں دے سکی۔
اسرائیل اور فلسطین کی موجودہ کشیدہ صورتحال کے دوران یہ غلط خبر میڈیا پر چلی کہ حماس نے بچوں کے سر قلم کردیئے۔
امریکی صحافی سارا سینڈر نے بھی بچوں کی اموات پر اسرائیلی مؤقف کی حمایت کی تھی، تاہم حقیقت عیاں ہونے پر انھوں نے معذرت کرلی ہے۔
”ایکس“ پر سارا سینڈر نے اپنے پیغام میں لکھا کہ اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے کہا تھا کہ اس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ حماس نے بچوں کے سر قلم کیے ہیں۔لیکن بعد میں اسرائیلی حکومت کا کہنا تھا کہ وہ اس بات کی تصدیق نہیں کر سکتی کہ بچوں کے سر قلم کیے گئے ہیں۔ اس لئے مجھے اپنے الفاظ کے ساتھ زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت تھی اور میں معذرت خواہ ہوں۔
Monthly Archives: October 2023
بیٹنگ ، بولنگ امیدوں پر پورا نہیں اتری: بابر اعظم
آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے اہم میچ میں میں بھارت کے ہاتھوں 7 وکٹوں سے شکست کے بعد گفتگوکرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ شائقین کرکٹ کی امیدوں پرپورا نہیں اتر سکے ، وکٹیں تیزی سے گرنے کی وجہ سے شکست ہوئی۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کوشش تھی کہ بھارت کو جیت کے لیے 280 یا 290 رنز کا بڑا ہدف دیں تاہم بیٹنگ لائن توقعات کے مطابق پر فارم نہیں کرسکی۔
پاکستان ٹیم کے کپتان نے مایوسی کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ مڈل آرڈر مکمل طور پر ناکام رہا اور نئی گیند کے ساتھ ہم نے اچھی بالنگ نہیں کی، کھلاڑی اچھا کھیل پیش نہ کرسکے۔
حزب اللہ کا اسرائیل پر راکٹوں اور ٹینک شکن میزائلوں سے حملہ : متعدد فوجی زخمی
لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے لبنانی علاقوں میں گولہ باری کے جواب میں اسرائیل پر راکٹوں اور ٹینک شکن میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔
حزب اللہ کے زیر انتظام چلنے والے سیٹلائٹ ٹیلی ویژن المنار ٹی وی کے مطابق حزب اللہ کی جانب سے شیبا فارمز کے سرحدی علاقے میں اسرائیلی فوجی ٹھکانوں پر حملہ کیا گیا ہے۔
حزب اللہ کے مطابق حملے میں راکٹوں، ٹینک شکن گائیڈڈ میزائل اور مارٹر گولوںکا استعمال کیا گیا۔حزب اللہ کا کہنا ہےکہ یہ کارروائی اسرائیل کی گولہ باری کا جواب ہے۔دوسری جانب عرب میڈیا کا کہنا ہےکہ لبنان سے ہونے والے حملے میں متعدد اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے ہیں، ایک زخمی اسرائیلی فوجی کی حالت تشویش ناک ہے۔ قبل ازیں اسرائیل نے فلسطین کے مرکزی شہر غزہ پر وحشیانہ بمباری کی جس میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق غزہ میں اسرائیلی بمباری سے شہید افراد کی تعداد 1900 سے تجاوز کر گئی جبکہ اسرائیلی بمباری سے 7 ہزار 676 فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔
مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے مزید 14 فلسطینیوں کو شہید کر دیا ہے جس کے بعد مغربی کنارے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 49 ہو گئی۔
” جنگی جرائم روک دو” ایران کا اسرائیل کو بڑا انتباہ
حالیہ اسرائیلی جارحیت پر ایران کا کہنا ہے کہ اسرائیل جنگی جرائم روک دے اس سے پہلے کہ دیر ہو جائے۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیل کی جانب سے غزہ کی شہری آبادی پر آٹھویں روز بھی بمباری جاری ہے جس میں ہزاروں معصوم فلسطینی جام شہادت نوش کرچکے ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ حسین امید عبدالہیان کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ پرحملے بند کرے۔
انھوں نے کہا کہ حزب اللہ جنگ میں شامل ہوئی تو جنگ مشرق وسطیٰ میں پھیل جائے گی۔ جنگ پھیلی تو اسرائیل کو بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ حزب اللہ نے جنگ کے تمام منظرناموں کو مدنظر رکھا ہے۔
حسین امیرعبداللہیان نے بیروت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ نے قدم اٹھا دیا تو اسرائیل کو دوبارہ سنبھلنے کا موقع نہیں ملےگا۔
ایرانی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ جنگی مجرم کی حمایت کرنے والے ممالک کو بھی خبردار کرتا ہوں۔ حمایت کرنے والے اسرائیل کو روکیں اس سے پہلے کہ دیر ہوجائے۔
تل ابیب میں سیکڑوں لوگوں کا احتجاجی مظاہرہ: نیتن یاہو سے استعفے کا مطالبہ
تل ابیب میں سیکڑوں لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے استعفے کا مطالبہ کردیا۔
اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ کے بیچ بنجمن نیتن یاہو کے خلاف لوگ سڑکوں پر نکل آئے ہیں، اسرائیلی عوام نے وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔
موجودہ جنگی صورتحال کے باجوود تل ابیب میں سیکڑوں لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ کی۔ حماس کے ہاتھوں یرغمال اسرائیلیوں کے اہلخانہ احتجاج کر رہے ہیں۔
احتجاج کرنے والوں کا کہنا تھا کہ حماس کے حملوں میں فوج ناکام ہو گئی، اسرائیلی وزیراعظم اس عہدے کے لائق نہیں ہیں۔
تل ابیب میں غصے میں ابلتے مظاہرین کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہومستعفی ہوں جب کہ سیکڑوں خاندانوں نے حکومت سے یرغمالیوں کی بازیابی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
موت کی پیشگوئی کرنے والی بلّی
انسانوں کی طرح جانوروں میں بھی چھٹی حس ہوتی ہے، لیکن کیا جانور موت کی پیش گوئی بھی کرسکتے ہیں؟
امریکی ریاست روڈ آئی لینڈ کے ایک ریٹائرمینٹ ہوم میں ایک بلی رہتی تھی، جو اس وجہ سے مشہور تھی کہ اسے پتا چل جاتا تھا کہ ریٹائرمینٹ ہوم میں رہنے والا کونسا شخص انتقال کرنے والا ہے۔
آسکر کو 2005 میں روڈ آئی لینڈ نرسنگ ہوم نے گود لیا تھا تاکہ یہاں کے رہائشیوں کو سکون فراہم کیا جا سکے۔یکن جلد ہی عملے نے پایا کہ آسکر زیادہ تر تنہا رہنا پسند کرتی تھی، لیکن جب وہ ریٹائرمنٹ ہوم کے کسی مکین کے ساتھ گھل مل جاتی تو وہ شخص کچھ گھنٹے بعد مرجاتا۔
اس کے بعد عملے نے آسکر کی نقل و حرکت کو ایک انتباہ کے طور پر استعمال کرنا شروع کردیا، اور ان مریضوں کے اہل خانہ سے پہلے ہی رابطہ کرلیا کرتا تھا جن کے ساتھ بلی کھیل رہی ہوتی، تاکہ وہ بلی کے درست ہونے کی صورت میں اپنے پیاروں کو الوداع کہ سکیں۔
ابتدائی طور پر ریٹائرمنٹ ہوم کے ڈاکٹروں نے اس اندازے کو درگزر کیا، لیکن کم از کم 25 مختلف واقعات کے بعد انہیں شک ہونے لگا کہ بلی موت کو محسوس کرسکتی ہے۔
“رشی سونک شرم کرو”لندن میں ہزاروں افراد فلسطینی پرچم اٹھائے سڑکوں پر نکل آئے۔
برطانیہ میں فلسطین کا پرچم لہرانے پر پابندی کے اعلان کے باوجود ہزاروں افراد فلسطینی پرچم اٹھائے سڑکوں پر نکل آئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لندن اور مانچسٹر سمیت برطانیہ بھر میں ہزاروں افراد فلسطینیوں کی حمایت میں سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین نے غزہ پر گزشتہ سات روز سے جاری اسرائیل کی وحشیانہ بمباری فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا۔
لندن میں ہزاروں افراد وزیراعظم کی رہائش گاہ ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ اور بی بی سی ہیڈکوارٹر کے باہر جمع ہوئے اور فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔ مظاہرین نے فلسطینی پرچم اور حمایتی پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے۔ درجنوں پولیس افسران وزیر اعظم کی رہائش گاہ کے گیٹ کے باہر تعینات تھے۔ مظاہرین نے ‘رشی سونک شرم کرو، سویلا بریورمین شرم کرو کے نعرے بھی لگائے۔لیورپول، برسٹل، گلاسگو اور نیو کیسل میں بھی ہزاروں افراد نے فلسطین کے حق میں احتجاج کیا جس میں ہر عمر کے مرد، خواتین اور بچے شامل تھے۔
ووٹر فہرست میں نام کے اندراج کے لئے آخری مہلت
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے شہریوں سے ووٹر لسٹ میں نام اندراج کی ایپل کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کوائف درستی کی آخری تاریخ 25 اکتوبر ہے اور پھر اْسے کے بعد تبدیلی ممکن نہیں ہوگی۔ ووٹ کے اندراج منتقلی درستی اور اخراج میں صرف دس دن باقی ہیں۔
الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں الیکشن کمیشن نے ووٹر لسٹیں غیر منجمد کرتے ہوئے شہریوں کو فہرست میں ووٹنگ اندراج اور کوائف کی درستی کا موقع فراہم کیا ہے،اس اقدام کا مقصد زیادہ سے زیادہ ووٹرز کو انتخابی عمل کا حصہ بنانا ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ترجمان کے مطابق شہری اپنا شناختی کارڈ نمبر بغیر ڈیش کے لکھ کر 8300 پر پر بھیجیں اور ووٹ سے متعلق کمیشن سے معلومات حاصل کرلیں،اگر اس میں کوائف غلط درج ہیں یا پھر اندراج نہیں تو ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن آفس جاکر فارم جمع کرائیں۔ ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ 25 اکتوبر 2023 تک شہری اپنے ووٹ کے اندراج، اخراج ، منتقلی اور شناختی کارڈ کے مطابق کوائف کی درستی کو یقینی بنائیں اور انتخابی عمل میں حصہ لیں
اسرائیل سے تعلقات کامنصوبہ ترک، سعودی عرب کاایران سے رابطہ
ریاض( مانیٹرنگ ڈیسک)فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے بعد سعودی عرب نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی ڈیل ختم کرتے ہوئے ایران سے رابطہ کرلیا ہے ۔
عالمی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے ریاض میں دو اہم عہدیداروں نے تصدیق کی کہ اسرائیل اور فلسطینی گروپ حماس کے درمیان جنگ بڑھنے کے بعد سعودی خارجہ پالیسی کی ترجیحات پر تیزی سے نظر ثانی کی جارہی ہے۔
خطے میں رونما ہونے والے تازہ تنازع کے بعد سعودی عرب اور ایران کے مابین تعلقات کی نئی فضا ہموار ہوئی ہے۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پہلا فون ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو کیا کیونکہ ریاض پورے خطے میں تشدد میں اضافے کو روکنے کی کوشش کررہا ہے۔
دونوں ذرائع نے غیرملکی خبررساں ادارے ’’رائٹرز‘‘ کو بتایا کہ اسرائیل کے ساتھ معمول پر آنے کے بارے میں امریکی حمایت یافتہ بات چیت میں تاخیر ہوگی۔
سعودی تجزیہ کارعزیز الغاشیان نے کہا کہ “سعودی عرب اور اسرائیل کے تعلقات معمول پر لانے کا عمل پہلے تنقید کی زد میں تھا لیکن اس صرف نے معاملے کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے
طالبان کا چین کے ’’بیلٹ اینڈ روڈ فورم‘‘ میں شرکت کا اعلان
طالبان نے آئندہ ہفتے چین کے ’’بیلٹ اینڈ روڈ فورم‘‘ میں شرکت کا اعلان کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق وزارت کے ترجمان اخوندزادہ عبدالسلام جواد نے کہا کہ طالبان کے قائم مقام وزیر تجارت و صنعت حاجی نورالدین عزیزی آنے والے دنوں میں بیجنگ کا دورہ کریں گے۔
ترجمان نے افغان انتظامیہ کے بیجنگ کے ساتھ بڑھتے ہوئے سفارتی تعلقات پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ فورم میں شرکت کریں گے اور بڑے سرمایہ کاروں کو کابل میں مدعو کریں گے۔
افغانستان کی طالبان حکومت کو ابھی تک دنیا کے کسی بھی ملک نے تسلیم نہیں کیا لیکن چین کی طرف سے افغانستان میں اپنا سفیر تعینات کرنے کے بعد بیلٹ اینڈ روڈ فورم طالبان کو پہلی مرتبہ مدعو کیا گیا ہے۔
بیجنگ میں منگل اور بدھ کو ہونے والے فورم میں صدر شی جن پنگ کے منصوبے کی 10 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے، جس کا مقصد عالمی تجارت کو فروغ دینے کے لیے قدیم شاہراہ ریشم کو دوبارہ بنانے کے لیے پیش کیا گیا ہے۔
تیل اور گھی کی قیمت میں80 روپےفی کلو کمی
مقامی مارکیٹ میں تیل اور گھی کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئی ہے۔
پاکستان وناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے سابق وائس چئیرمین عمر ریحان شیخ نے دعویٰ کیا ہے کہ گھی اور تیل کی قیمتوں میں 80 روپےفی کلو کمی ہوگئی ہے، اگر روپیہ مزید مضبوط ہوتا ہے تو گھی اور تیل کی قیمتوں میں مزید نمایاں کمی ہوجائے گی۔
عمر ریحان شیخ نے کہا کہ گزشتہ ماہ عالمی مارکیٹ میں خوردنی تیل کے نرخ 960 ڈالر فی ٹن تھا۔110 ڈالر کمی کمی کے بعد 850 ڈالر فی ٹن ہو گیا۔
مقامی مارکیٹ میں38 روپے کم ہوئے اور روپے کی قدر میں اضافے سے 42 روپے کلو مزید کم ہوں گیاور مجموعی طور پر 80 روپے کلو تک کمی ہوچکی ہے۔
پاکستان وناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے سابق وائس چئیرمین نے کہا کہ ایکس مل پرائز گھی 360 روپے اور تیل 380 روپے فی کلو گرام ہو گیا ہے۔
عمر ریحان شیخ نے کہا کہ پاکستان کی سالانہ کھپت 42 لاکھ ٹن ہے، پاکستان میں پام آئل کے ریکارڈ 5 لاکھ ٹن سے زیادہ اسٹاک موجود ہے۔ مہنگائی کی وجہ سے مارکیٹ میں ڈیمانڈ نہ ہونے کے برابر ہے۔۔