دنیا کی کسی بھی زبان میں خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

انیل کپور کی مصنوعی ذہانت کے خلاف عدالتی جنگ میں تاریخ ساز فتح



ممبئی(این این آئی) بالی وڈ کے نامور اداکار انیل کپور نے مصنوعی ذہانت کے خلاف عدالتی جنگ میں تاریخ ساز فتح حاصل کی ہے۔

اداکار نے دہلی ہائی کورٹ میں ایک کیس دائر کیا ہوا تھا تاکہ ان کے شخصیتی حقوق، ان کے نام، تصاویر، مشابہت، آواز اور دیگر چیزوں کا ڈیجیٹل میڈیا میں غلط استعمال نہ ہوسکے۔

عدالت نے سماعت کے بعد حکم جاری کیا ہے کہ اداکار کی اجازت کے بعد کسی بھی طریقے سے انیل کپور کی پرسنیلٹی رائٹس کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

دہلی ہائی کورٹ کے فیصلے کا اطلاق ملکی اور عالمی ڈیجیٹیل میڈیا پلیٹ فارموں سمیت مصنوعی ذہانت کے مختلف سافٹ ویئر پر بھی ہوگا۔

انیل کپور نے عدالتی فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ نہ صرف میرے لئے بہتر ہے بلکہ اسی طرح دیگر فنکاروں کے حقوق کا بھی تحفظ ہونا چاہئے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے کمرشل طور پر ان کی شخصیت، آواز اور تصاویر کا غلط استعمال ہوسکتا ہے اسی لئے انہوں نے عدالت سے رابطہ کیا۔

Spread the love

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں




تازہ ترین

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Idraak.pk News. All Rights Reserved