اڈیالہ جیل میں قید چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے سیل میں توسیع کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات کے احکامات پر اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ نے عملدرآمد کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کے سیل میں 35 فٹ سے تقریباً 60 فٹ تک توسیع کر دی۔
ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے دورانِ سماعت جج سے گھرکے کھانے اور ورزش کیلئے سائیکل فراہم کرنے کی بھی درخواست کی۔
جج نے عمران خان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ جیل میں کھانا فراہم کرنے کی ذمہ داری جیل حکام کی ہے۔ جج نے سپرنٹنڈنٹ جیل کو ورزش کیلئے سائیکل فراہم کرنے کے احکامات بھی جاری کئے۔