دنیا کی کسی بھی زبان میں خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اہل خانہ کو ہراساں کرنے پر مراد سعید کا چیف جسٹس کو خط



پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما مراد سعید نے چیف جسٹس آف پاکستان سے جعلی مقدمات کی آڑ میں اہلخانہ کو ہراساں کرنے کا فوری نوٹس لینے کی استدعا کرتے ہوئے خط لکھا ہے۔
چیف جسٹس کے نام خط میں مراد سعید نے لکھا کہ اپنے بنیادی آئینی حقوق کے تحفظ کی خاطر سابق چیف جسٹس عمرعطا بندیال اور صدر مملکت کو بھی متعدد خطوط ارسال کیے جنہیں بدقسمتی سے نظر انداز کر دیا گیا۔
خط کے متن کے مطابق مراد سعید نے لکھا کہ وہ ریاستِ پاکستان کا ایک ذمہ داراور قانون کی پاسداری کرنے والے شہری ہونے کے ساتھ سابق وفاقی وزیر کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں لیکن اپریل 2022 میں حکومت کی تبدیلی کے بعد سے ان کے خلاف جعلی اور بے بنیاد ایف آئی آرز کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہے، جن میں دہشت گردی اور غداری جیسے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ جولائی 2022 میں مالاکنڈ میں سکیورٹی کی بگڑتی صورتحال کی طرف حکومت وقت اور ریاستی اداروں کو توجہ دلانے کے لیے آواز بلند کی، لیکن خیبر پختونخوا میں امن کی بحالی میں کرادر ادا کرنے پر ان کو اور ان کے خاندان کو سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دی گئیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق مراد سعید نے خط میں مزید لکھا کہ اگست 2022 میں ان کی غیر موجودگی میں نامعلوم مسلح افراد نے رات کے اندھیرے میں ان کے گھر پر حملہ کرنے کی کوشش کی جو پیچھا کرنے پر بآسانی ریڈ زون میں فرار ہو گئ۔ چند روز قبل 14 اکتوبر کو خیبرپختونخوا پولیس اور چند نامعلوم افراد نے پشاور میں ان کے رشتہ داروں کے گھر پر غیر قانونی طور پر چھاپہ مارا۔

Spread the love

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں




تازہ ترین

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Idraak.pk News. All Rights Reserved