دنیا کی کسی بھی زبان میں خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نواز شریف کی واپسی خوش آئند ، ملک کو انتقامی سیاست نہیں ، یکجہتی کی ضرورت ہے ، چوہدری شجاعت



مسلم لیگ ق کے سربراہ  چوہدری شجاعت حسین نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز  شریف کی وطن  واپسی کا  خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ  اس  وقت ملک کو  یکجہتی اور  مفاہمت کی ضرورت ہے، نواز شریف کو معیشت کی بحالی اور  مہنگائی کے خاتمے کے لیے محنت کرنا پڑے گی۔

چوہدری شجاعت حسین نے ایک بیان میں کہا کہ عوام کو نواز شریف سے بہت امیدیں وابستہ ہیں، ملک کو اس وقت انتقامی سیاست کی نہیں بلکہ  مضبوط معیشت کی ضرورت ہے۔

مسلم لیگ ق کے سربراہ نے مزید کہا کہ لوگوں کو  ریلیف فراہم کرنا اور  قومی مفادات کا تحفظ سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ، سب کو ملکی مفاد کا سوچنا چاہئے۔

Spread the love

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں




تازہ ترین

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Idraak.pk News. All Rights Reserved