لاہور میں مینار پاکستان جلسے کے دوران گرفتار ہونے والے جیب تراش گروہ نے سنسنی خیز انکشافات کئے ہیں۔
لاہور پولیس کے آرگنائزڈ کرائم یونٹ چوہنگ نے مینار پاکستان جلسے میں سندھ سے آنے والے 15 جیب تراش گرفتار کئے تھے ۔
تفتیش کے دوران ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ ہمارا 40 سے 45 رکنی گروہ ہے جو کہ سندھ سے آیا ہے اور ہمارا مقصد لوگوں کو لوٹنا ہے۔
ڈی ایس پی فاروق اصغر اعوان کے مطابق ملزمان جلسہ گاہوں اور ہجوم والی جگہوں سے شہریوں کی جیبیں تراش کر واپس صوبہ جات میں فرار ہوجاتے تھے، ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں اور ان سے چوری و جیب تراشی جیسی متعدد وارداتوں کا انکشاف ہوا ہے، ملزمان سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔