دنیا کی کسی بھی زبان میں خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نواز شریف سزائوں کیخلاف اپیل بحالی کی درخواست پیر کو دائر کرینگے



ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے اپیل بحالی کی درخواست پیر کو دائر ہو گی۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن)ے قائد نواز شریف ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں سزائوں کے خلاف اپیل کے لیے پیر کو درخواست دائر کریں گے۔ نواز شریف کے وکیل امجد پرویز نے  درخواست پیر کو دائر کرنے کی تصدیق کردی۔

اطلاعات ہیں کہ نواز شریف نے ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں سزا کے خلاف اپیلیں بحال کرنے کی درخواست پر دستخط کر دئیے ہیں اور اپیلوں کی بحالی کیلئے بائیومیٹرک سرٹیفکیٹ بھی حاصل کر لیا ہے،بائیو میٹرک کیلئے نادرا ٹیم بھی ائیر پورٹ پر موجود تھی ۔

ذرائع کے مطابق قانونی ٹیم نے ریفرنسز میں سزا کے خلاف اپیلیں بحال کرنے کی درخواست تیار کی تھی،نوازشریف اور قانونی ٹیم کے درمیان مختلف امور پر مشاورت بھی ہوئی۔

Spread the love

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں




تازہ ترین

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Idraak.pk News. All Rights Reserved