وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے راولپنڈی میں کارروائی کرتے ہوئے ریڈ بک میں شامل انتہائی مطلوب انسانی سمگلر گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم خرم اقبال کے خلاف انسانی اسمگلنگ سے متعلق 5 سے زیادہ مقدمات اور 11 سے زیادہ انکوائریاں بھی درج ہیں۔
ڈپٹی ڈائریکٹر صائم سلطان کی زیرِ نگرانی چھاپہ مار ٹیم نے کارروائی کی۔ ملزم کے خلاف انکوائریز اور مقدمات 2021 سے 2023 کے دوران درج ہوئے۔
ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم نے متعدد متاثرین سے بیرون ملک بھجوانے کے نام پر لاکھوں روپے بٹورے، گرفتار ملزم متاثرین سے پیسے وصول کر کے روپوش ہوگیا تھا۔