دنیا کی کسی بھی زبان میں خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نواز شریف سے ملاقات ، استحکام پاکستان پارٹی کا عون چوہدری کو شو کاز نوٹس جاری کرنیکا فیصلہ



استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے رہنما عون چوہدری کی مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف سے ایئر پورٹ پر ملاقات مہنگی پڑ گئی ۔

 پارٹی نے عون چوہدری کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا، ترجمان آئی پی پی کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی نے عون چوہدری سے تحریری وضاحت طلب کر لی ہے، عون چوہدری کی نواز شریف سے ملاقات کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ترجمان استحکام پاکستان پارٹی نے مزید  کہا کہ اگر عون چوہدری ذاتی حیثیت میں گئے ہیں تو اس کی فوری طور پر وضاحت کریں، عون چوہدری کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Spread the love

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں




تازہ ترین

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Idraak.pk News. All Rights Reserved