All posts by admin

سعودی عرب سے 2024میں معاہدہ ممکن ہے،اسرائیل



تل ابیب (این این آئی)اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن نے کہا ہے کہ اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان معمول کے تعلقات استوار کرنے کے لیے امریکا کی ثالثی میں ایک فریم ورک معاہدہ اگلے سال کے اوائل تک ممکن ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق وزیر خارجہ ایلی کوہن نے اسرائیلی آرمی ریڈیو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس خلا کو پر کیا جا سکتا ہے۔اس میں وقت لگے گا لیکن اس میں پیش رفت ہوئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ میرے خیال میں اس بات کا امکان ہے کہ 2024 کی پہلی سہ ماہی میں چار یا پانچ ماہ بعد ہم ایک ایسے مقام پر پہنچ سکیں گے جہاں معاہدے کی تفصیل کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔

عرب امارات نے پاکستان سے گوشت درآمد پرپابندی لگادی



ابوظہبی (این این آئی )متحدہ عرب امارات نے سمندر کے راستے پاکستان سے ٹھنڈا تازہ گوشت درآمد کرنے پر پابندی عاید کرنے کا اعلان کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پاکستان سے گوشت کے ایک معروف درآمد کنندہ کا کہنا تھا کہ پاکستان سے ایک نامعلوم کمپنی نے گوشت کی غیر معیاری مصنوعات برآمد کی تھیں جس کی وجہ سے امارات نے یہ پابندی عاید کی ہے۔

پاکستان متحدہ عرب امارات کو سالانہ قریبا14 کروڑ 40 لاکھ ڈالر مالیت کا گوشت برآمد کرتا ہے۔

۔یواے ای کی وزارت برائے موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیات کے ایک نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ 10 اکتوبر 2023 سے پاکستان سے متحدہ عرب امارات کو سمندر کے راستے تازہ ٹھنڈا گوشت درآمد کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، حسن علی کی واپسی



لاہور ( این این آئی) بھارت میں اگلے ماہ کے پہلے ہفتے شروع ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا کہ ہم نے اعلان کریں گے کہ کونسی ٹیم ہے، ہم نے جو لوگ سلیکٹ کیے ہیں، اللہ اس میں برکت ڈالے، اور انشااللہ پاکستان فتح یاب ہو کر آئے۔

انہوں نے بتایا کہ آئی سی سی کے قوانین کے مطابق 15کھلاڑیوں کو اسکواڈ دے سکتے ہیں اور 3 ریزور کھلاڑی ہیں، جو ٹیم کے ساتھ جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، فخر زمان، حارث رئوف، حسن علی، افتخار احمد، امام الحق، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کپیر)، محمد وسیم جونیئر ، سلمان علی آغا، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی اور اسامہ میر شامل ہیں۔

انضمام الحق نے کہا کہ جو ریزور کھلاڑی ہیں، ان میں محمد حارث، ابرار احمد اور زمان خان شامل ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کوشش کی ہے کہ بہترین ٹیم کا انتخاب کریں، انشا اللہ اللہ سے دعا ہے کہ یہ ٹیم ورلڈکپ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے اور فتح یاب ہو کر آئے۔

ان سے پوچھا گیا کہ حسن علی کافی عرصے سے کرکٹ نہیں کھیل رہے، ان کی انجریز کی بھی مسائل ہیں، انہیں کیوں شامل کیا گیا ہے؟ ۔اس کے جواب میں چیف سلیکٹر نے کہا کہ جس طرح نسیم شاہ انجرڈ ہوئے، دوسری چیز یہ ہے کہ فاسٹ بالر میں انجریز . جس طرح حسنین بھی زخمی ہیں۔

ڈاکٹرز نے ان کے اینکل کا بھی آپریشن کیا ہے، احسان اللہ کی بھی کہنی کا آپریشن ہوا ہے۔انہوں نے بتایا کہ فاسٹ بائولنگ میں ہمارے پاس آپشن تھوڑے کم ہیں، اگر آپ نے حسن علی کو لندن پریمیئر لیگ میں کھیلتے ہوئے دیکھا یا ان کی دیگر پرفارمنس ہیں، ان کی کارکردگی بہتر رہی۔

تجربہ کار بالر ہیں، یہ بات درست ہے کہ کچھ عرصے سے انٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھیلے لیکن میگا ایونٹس میں پاکستان کے لیے کارکردگی کا مظاہرہ کر رکھا ہے۔انضمام الحق نے کہا کہ نسیم شاہ باہر ہوئے، ہمیں ایسا بالر چاہیے تھا، جو نئی گیند سے بائولنگ کر سکے، تو میرا خیال ہے کہ حسن علی بہترین چوائس ہے، یہ پرانی گیند سے بھی اچھی بالنگ کرتے ہیں، اور ان کے آنے سے ٹیم میں انرجی آتی ہے۔

جناح ہاس حملہ کیس،عدالت نے 28ملزمان کے اشتہار جاری کر دیئے



لاہور ( این این آئی) سانحہ نو مئی کو جناح ہاس حملہ کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی ، انسداد دہشت گردی عدالت نے 28 ملزمان کے اشتہار جاری کر دیئے ۔

انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے کیس پر سماعت کی ۔اس دوران تفتیشی افسران نے کہا کہ ملزمان جان بوجھ کر روپوش ہو چکے ہیں۔

استدعا کی کہ عدالت ملزمان کے خلاف اشتہاری قرار دینے کی کاروائی کرے کیونکہ ان کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج ہے۔

عدالت نے ملزم اعجاز اسلم، مطیع اللہ، سدرہ گیلانی سمیت 28 ملزمان کے اشتہار جاری کرتے ہوئے سماعت 14 اکتوبر تک ملتوی کردی ۔

روات میں آپریشن کے دوران مزید 16 غیر قانونی ہاسنگ سوسائٹیز مسمار



راولپنڈی (این این آئی)راولپنڈی میں غیرقانونی ہاسنگ سوسائٹیز کے خلاف آپریشن کے دوران روات میں مزید 16 غیرقانونی ہاسنگ سوسائٹیز کو مسمار کردیا گیا۔

ڈی جی راولپنڈی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے مطابق غیر قانونی ہاسنگ اسکیموں کے خلاف آپریشن شہریوں سے فراڈ اور لوٹ مار روکنے کیلئے کیا جارہا ہے۔

غیر قانونی ہاسنگ اسکیموں کے مالکان زمینوں پر ناجائز قبضوں میں بھی ملوث ہیں۔

ڈی جی نے شہریوں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہری ہاسنگ اسکیموں میں سرمایہ کاری سے قبل متعلقہ حکام سے رابطہ کریں۔

دوسری جانب آر ڈی اے نے سوشل میڈیا پر غیر قانونی ہاسنگ اسکیموں کی تشہیر روکنے کیلئے ایف آئی اے کو بھی خط لکھ دیا ہے۔

پشاور ،بس ٹائر پھٹنے کے سبب حادثے کا شکار، تین مسافر جاں بحق



پشاور (این این آئی)پشاور سے لاہور جانیوالی بس سرگودھا میں بس ٹائر پھٹنے کے سبب حادثے کا شکار، تین مسافر جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق حادثہ موٹروے کوٹ مومن انٹرچینج کی قریب پیش آیا جب ٹائر پھٹنے سے مسافر بس الٹ گئی۔

حادثے میں 15 مسافر زخمی ہوئے ہیں جبکہ پانچ کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

سکھ بہن بھائی بہت مشکل میں ہیں، میں ان کیساتھ ہوں،مشعال ملک



ننکانہ صاحب (این این آئی)نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی معاونِ خصوصی مشعال ملک نے کہا ہے کہ اس وقت سکھ بہن بھائی بہت مشکل میں ہیں، میں ان کے ساتھ ہوں۔

ننکانہ صاحب میں نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی معاونِ خصوصی مشعال ملک گوردوارہ جنم استھان پہنچیں۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بابا گورونانک نے امن کے لیے اپنی ساری زندگی وقف کر دی۔

مشعال ملک نے کہا کہ کینیڈا کے اندر سکھ فیملیز کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے، آر ایس ایس کے لوگ کینیڈا کے اندر سکھ فیملیز کو ٹارگٹ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ آر ایس ایس کے لوگ ہندوستان میں کھلے عام اقلیتوں کا قتلِ عام کر رہے ہیں، خالصتان کے حامی سکھوں کو پوری دنیا میں ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔

نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی معاونِ خصوصی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کو ٹارچر کیا جا رہا ہے۔

یاسین ملک کو ڈیتھ سیل میں رکھا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی تنظیم آر ایس ایس ایک دہشت گرد تنظیم ہے، جو پوری دنیا میں سکھوں اور کشمیریوں کا قتلِ عام کر رہی ہے۔

مشعال ملک نے کہا کہ ہندوستان کے اندر گرجا گھروں، مساجد اور گوردواروں کو شہید کیا جا رہا ہے۔

بشریٰ بی بی کی ایف آئی اے میں طلبی کا نوٹس معطل، جواب طلب



اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کی ایف آئی اے میں طلبی کا نوٹس معطل کر دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے درخواست پر سماعت کی۔دورانِ سماعت بشری بی بی کی جانب سے سردار لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالتِ عالیہ نے اس حوالے سے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔بشریٰ بی بی کی جانب سے عدالت میں دائر کی گئی درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ اس عدالت میں مرکزی کیس پہلے سے زیرِ سماعت ہے، 18 ستمبر کو عدالت نے ایف آئی اے کو قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت کی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ اسی عدالت میں مرکزی کیس اب 30 اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر ہے، کیس زیرِ التوا ہونے کے باوجود ایف آئی اے نے 19 ستمبر کو طلبی کا نوٹس جاری کر دیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ جب تک کیس زیرِ التوا ہے عدالت ایف آئی اے کے نوٹس کو معطل کرے۔واضح رہے کہ ایف آئی اے نے بشری بی بی کو وائس میچنگ کے لیے آج تھانہ کوہسار میں طلب کر رکھا تھا۔

چینی صدر19 ویں ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے



بیجنگ (این این آئی)چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھن ینگ نے اعلان کیا ہے کہ صدر شی جن پھنگ 22 اور 23 ستمبر کو ہانگ چو میں19 ویں ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے اور تقریب میں شریک غیر ملکی رہنماؤں کیلئے استقبالیہ ضیافت اور دوطرفہ سرگرمیوں کا اہتمام کریں گے۔

افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے چین آنے والے غیر ملکی رہنماؤں میں کمبوڈیا ، شام ، کویت، نیپال ، تیمور لیسٹے ، کوریا، ملائیشیا ،برونائی دارالسلام ،قطر، اردن ، تھائی لینڈ اور کرغزستان سمیت دیگر ممالک کے رہنما اور اعلیٰ اہلکار شامل ہیں۔

چینی میڈ یا نے بتا یاکہ پا کستان کا ایک بڑا وفد بھی ایشین گیمز کی افتتا حی تقر یب میں شر کت کرے گا۔

کینیڈا، واحد پاکستانی نژاد رکن پارلیمنٹ کلید رشید عہدے سے مستعفی



اوٹاوا (این این آئی)کینیڈا کے صوبے اونٹاریو کے واحد پاکستانی نژاد کینڈین رکن پارلیمنٹ کلید رشید نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

پاکستانی نژاد کینیڈین وزیر کے پاس پبلک اینڈ بزنس سروس ڈیلیوری کا قلمدان تھا، انہیں اینٹیگریٹی کمیشن کے سامنے ایک انکوائری کا سامنا ہے۔

صوبائی وزیر کلید رشید اونٹاریو کے پریمیئر ڈگ فورڈ ٹورنٹو میں گرین بیلٹ پر قائم ایک اراضی مقامی ڈویلپر کو سستے داموں دینے کے اسکینڈل کی زد میں ہیں۔

ان کی امریکی ریاست لاس ویگاس کے ہوٹل میں مذکورہ ڈویلپر سے ملاقات کے بارے میں انکوائری کی جارہی ہے ۔

اس حوالے سے کلید رشید نے کہا کہ ہوٹل کی لابی میں مذکورہ ڈویلپر سے اتفاقی ملاقات ہوئی تھی۔ پریمیئر ڈگ فورڈ کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اینٹیگرٹی کمشنر کی جانب رکنِ صوبائی اسمبلی کلید رشید کے کلیئر ہونے کے بعد انہیں وزارت کے منصب پر دوبارہ فائز کر دیا جائے گا۔

کلید رشید پروگریسو کنزرویٹؤ پارٹی کے پہلے پاکستانی نڑاد رکنِ صوبائی اسمبلی اور پہلے پاکستانی نژاد وزیر تھے۔

سوئس پارلیمنٹ میں خواتین کے برقع پہننے پر پابندی کا بل منظور



جنیوا (این این آئی)سوئٹزرلینڈ کی پارلیمنٹ نے خواتین کے برقع پہننے پر پابندی عائد کرنے کے لیے قانون سازی کرنے کی منظوری دے دی۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سوئٹزرلینڈ میں 2 سال قبل خواتین کے برقع پہننے پر پابندی عائد کرنے کے لیے کروائے گئے ریفرنڈم میں 51 فیصد آبادی نے پابندی کے حق میں ووٹ دیا تھا جس کے بعد اس پر باقاعدہ قانون سازی کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق، ریفرنڈم کے نتائج کی بنیاد پر ایوان بالا سے تو پہلے ہی یہ بل منظور ہوچکا ہے اور سوئٹزرلینڈ کے ایوان زیریں میں بھی برقع پہننے پر پابندی عائد کرنے کے لیے بل پیش کیا گیا تھا جس کی 151 ارکان نے حمایت کی جبکہ صرف 29 نے مخالفت کی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سوئٹزرلینڈ کی پارلیمنٹ سے برقع پہننے پر پابندی عائد کرنے کا بل منظور ہونے کے بعد اس قانون کی خلاف ورزی پر جرمانہ بھی عائد کیا ہوسکتا ہے جوکہ 1 ہزار فرانک یعنی کہ1100 ڈالر تک ہوسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس بل کی منظوری کے بعد اب عوامی مقامات اور نجی عمارتوں میں ناک، منہ اور آنکھوں کو ڈھانپنے کی اجازت نہیں ہوگی تاہم کچھ صورتوں میں اجازت ہوگی۔

ایشین گیمز سیلنگ، پاکستان کے 3 سیلرز نے اپنی کلاس کی پہلی ریس مس کردی



ہانگڑو (این این آئی)ایشین گیمز سیلنگ میں پاکستان کے تین سیلرز نے اپنی کلاس کی پہلی ریس مس کردی، رافیل جاوید، زویا علی اور مذمل حسن پہلی ریس کیلئے کمپیٹیشن ایریا نہیں پہنچ سکے۔

سیکریٹری سیلنگ فیڈریشن اکرم طارق کے مطابق مقابلے کا شیڈول تبدیل ہوا تھا جس سے پاکستانی دستہ آگاہ نہیں تھا۔

رابطے کے فقدان پر کسی کو الزام نہیں دیں گے۔چین کے شہر ہانگڑو میں جاری ایشین گیمز سیلنگ میں رافیل جاوید آئی ایل سی اے کلاس فور کی پہلی ریس مس کرنے کے بعد دوسری میں 12 ویں نمبر پر رہے۔

زویا علی کو آئی ایل سی اے گرلز کی دوسری ریس میں پنالٹی پڑ گئی جبکہ مزمل حسن آئی ایل سی اے 7 کی دوسری ریس میں 10 ویں نمبر پر رہے۔