Tag Archives: آئی سی سی

پاکستانی صحافیوں کو ویزے جاری کر نے کے معاملے کو فوری حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے، آئی سی سی



دبئی (این این آئی)بھارت میں شیڈول ورلڈکپ کے دوران پاکستان صحافیوں اور کرکٹ فینز کو ویزہ جاری نہ کرنے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کہاہے کہ معاملے کو فوری طور پر حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔

تفصیلات کیمطابق ورلڈکپ میں شائقین کرکٹ کی عدم دلچسپی کو دیکھتے ہوئے آئی سی سی ترجمان نے صورتحال کی سنگینی کو تسلیم کیا اور یقین دلایا کہ معاملے کو فوری طور پر حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کو یقین دہانی کروائی ہے کہ معاملے کو جلد از جلد کرنے کی کوشش کررہے ہیں جلد نتیجے پر پہنچ جائیں گے۔

گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے آئی سی سی سے ورلڈکپ کی ویزا پالیسی پر ایکشن لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے شائقین اور صحافیوں کے ویزا کے معاملے پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

بابر اعظم کی ایک روزہ کرکٹ میں بادشاہت برقرار



انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ایک روزہ انٹرنیشنل کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی رینکنگ کے مطابق بابراعظم 898 رینکنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہیں، جبکہ قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق کی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے اور وہ 728 پوائنٹس کے ساتھ چھٹی پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔

امام الحق سے ایک روزہ کرکٹ میں پانچویں پوزیشن آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے چھینی ہے۔

اس کے علاوہ قومی بیٹر فخر زمان کی بھی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے اور وہ 11ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر بھارتی بیٹر شمبن گل موجود ہیں۔

آئی سی سی کا ورلڈ کپ میں امپائرز اور ریفریز کی تقرری کا اعلان



دبئی (این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ کپ میں امپائرز اور ریفریز کی تقرری کا اعلان کر دیا۔پاکستان اور نیدر لینڈز کے میچ میں جیف کرو میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے، 6 اکتوبر کو کرس براؤن اور ایڈرین ہولڈ اسٹاک فیلڈ امپائر اور راڈنی ٹکر ٹی وی امپائر ہوں گے۔

آئی سی سی کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے میچ میں اینڈریو پائیکرافٹ میچ ریفری، کرس گفانے اور ایلکس وارف فیلڈ امپائر ہوں گے۔

پاک بھارت میچ میں بھی اینڈریو پائیکرافٹ میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے جبکہ رچرڈ النگ ورتھ اور مارس اراسمس فیلڈ اور رچرڈ کیٹلبرو ٹی وی امپائر ہوں گے۔

آئی سی سی کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا گروپ میچ میں رچی رچرڈسن ریفری، رچرڈ النگ ورتھ اور کرس براؤن فیلڈ امپائر ہوں گے جبکہ رچی رچرڈسن پاکستان اور افغانستان میچ میں بھی ریفری ہوں گے۔پال رائفل، راڈنی ٹکر اور کرس گفانے پاکستان اور افغانستان میچ کے آفیشلز کی ٹیم میں شامل ہیں۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے میچ میں رچرڈسن کے ساتھ پال رائفل، ایلکس وارف اور النگورتھ آفیشلز میں شامل ہیں جبکہ پاکستان اور بنگلا دیش کے میچ میں نتن مینن اور رچرڈ کیٹلبرو فیلڈ امپائر، اینڈریو پائیکرافٹ ریفری ہوں گے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بتایا ہے کہ پاک نیوزی لینڈ آفیشلز ٹیم میں رچی رچرڈسن، پال ولسن، کیٹلبرو اور رچرڈ النگ ورتھ شامل ہیں، پاکستان اور انگلینڈ کے میچ میں بھارت کے جواگل سری ناتھ میچ ریفری جبکہ پال ولسن اور راڈنی ٹکر میچ ریفری ہوں گے۔پاکستان کے احسن رضا ورلڈ کپ کے 12 میچز میں میچ آفیشلز کی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔