Tag Archives: افغان مہاجرین

پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم سب کے خلاف کارروائی ہورہی ہے: دفتر خارجہ



ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم تمام افراد کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے، صرف افغان مہاجرین کے خلاف کارروائی نہیں ہو رہی۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ بھارت پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں ملوث ہے اور ہمیشہ مخالف پروپیگنڈے میں مصروف رہتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران پاکستانی ٹیم کو سیکیورٹی کی فراہمی بھارتی حکومت کی ذمے داری ہے۔

ممتاز زہرا نے کہاکہ پاکستان افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے خلاف نہیں بلکہ اس کے غلط استعمال کے خلاف ہے۔ ہماری افغان مہاجرین سے متعلق پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ ہم غیر قانونی مہاجرین کے خلاف ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ تبت میں ہونے والی عالمی کانفرنس کے موقع پر پاکستان اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات ہو گی جس میں دوطرفہ معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ممتاز زہرا نے انتخابات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نگراں حکومت شفاف انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی۔

رفیوجی کارڈ بننا بند:” افغانی ملک چھوڑ دیں ورنہ 27 دن بعد زبردستی نکال دینگے”: جان اچکزئی



کوئٹہ: بلوچستان کے نگراں وزیر اطلاعات جان علی اچکزئی کا کہنا ہے کہ 27 دن کی مہلت ختم ہونے کے بعد افغان باشندوں کو بےدخل کرنے کیلئے طاقت کا استعمال کیا جائے گا۔

جان علی اچکزئی کے مطابق ایپکس کمیٹی کے فیصلے کے مطابق بلوچستان میں دولاکھ 70 ہزار غیر قانونی طور پر رہنے والے افغان باشندوں کو بے دخل کیا جائے گا۔ بلوچستان میں پانچ لاکھ 84 ہزارافغان باشندوں میں سے 3 لاکھ 31 ہزارجسٹرڈ ہیں۔

کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہوئے نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا کہ قومی مفاد میں غیر ملکیوں کو بے دخل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشگردی کے واقعات میں افغانی ملوث ہیں  غیر قانونی طور پرآنے والوں کے ساتھ دہشگردی بھی آتی ہے۔ جنوری سے اب تک 24 بم حملے ہوئے جن میں سے 14 میں افغان باشندے ملوث تھے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں رجسٹرڈ افغان باشندوں کی تعداد 3 لاکھ 31 ہزار ہے ، 5 لاکھ 84 ہزارافغان باشندوں میں سے 2 لاکھ 70 ہزار غیر قانونی طور پر مقیم ہیں ۔

جان اچکزئی نے مزید بتایا کہ دس اکتوبر کو کوئٹہ میں ایپکس کمیٹی کا دوسرا اجلاس ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو کمزور ریاست کے طور پر نہ سمجھا جائے ، ہم کسی قسم کا دباؤ برداشت نہیں کریں گے۔

حکومت کے فیصلے کے بعد نادرا نے افغانستان سے آنے والوں کے لیے رفیوجی کارڈ بنانا بند کر دیئے ہیں۔

ترجمان نادرا کا کہنا ہے کہ رفیوجی کارڈ کی بندش کے بعد اب کوئی بھی نیا افغان مہاجر کے طور پر رجسٹر نہیں ہوسکتا۔ترجمان نے کہا کہ جن افغانیوں کے پاس رفیوجی کارڈزتھے، ان کی ویلیڈیشن بھی مارچ سے بند ہے۔

افغان مہاجرین نے رواں سال کیاجرائم کئے؟ تفصیلات آگئیں



پشاور(این این آئی)خیبرپختونخوا میں رواں سال افغان مہاجرین کے جرائم کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
سرکاری دستاویز کے مطابق خیبر پختونخوا میں رواں سال597افغان مہاجرین پاکستانی شناختی کارڈ بنانے کی کوشش میں گرفتار ہوئے، 6لاکھ 48ہزار 968افغان مہاجرین کے پاس پی او آر کارڈ ہیں۔دستاویز میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملک بھر میں 8لاکھ 40ہزار جبکہ پورے خیبر پختونخوا میں 3لاکھ 70ہزار افغان مہاجرین کے پاس افغان شہریت کے کارڈ ہیں۔
دستاویز کے مطابق امارات اسلامی حکومت قیام کے بعد افغان مہاجرین کی آمد میں اضافہ ہوا، غیر قانونی مقیم افغانوں میں 51فیصد خیبر پختونخوا میں رہائش پزیر ہیں۔اس کے علاوہ خیبر پختونخوا کی 105 مساجد میں افغان مہاجرین بطور پیش امام ہیں۔کمشنرافغان کمشنریٹ عباس خان نے بتایاکہ پاکستان میں 7لاکھ 75ہزار غیرقانونی طور پر مہاجرین داخل ہوئے،ملک بھرمیں 13لاکھ افغان مہاجرین کے پاس پی او آرکارڈہیں

6 ہزارغیرملکی اسلام آباد چھوڑگئے



اسلام آبادمیں غیرقانونی طورپرمقیم غیرملکیوں کے خلاف کریک ڈائون کے نتائج سامنے آناشروع ہوگئے۔
نگران حکومت نے پاکستان میں غیرقانونی طورپرمقیم غیرملکیوں کوواپسی کے لئے 3 اکتوبر تک کی ڈیڈلائن دے رکھی ہے۔ ڈیڈ لائن کے بعد ایسے تمام غیرملکیوں کوگرفتارکیاجائے گا جن کے ویزے کی مدت ختم ہوچکی ہے۔
اسلام آبادپولیس غیرقانونی طورپرمقیم افغان شہریوں کے خلاف بھی بڑے پیمانے پرکارروائیاں کررہی ہے۔
خبررساں ادارے این این آئی کے مطابق اسلام آبادسے 398 غیرملکیوں کوگرفتارکیاگیا اوران کے خلاف مختلف تھانوں میں 43 مقدمات بھی درج کرائے جاچکے ہیں۔ ان غیرملکیوں میں اکثریت افغان باشندوں کی ہے ۔
اسلام آباد کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی غیرقانونی افغان باشندوں کی گرفتاریاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین یواین ایچ سی آر کے مطابق پاکستان میں موجودافغان مہاجرین کی تعداد37 لاکھ سے زیادہ ہے جن میں سے 10 لاکھ سے زیادہ مہاجرین ایسے ہیں جن کے پاس شناختی دستاویزات نہیں۔