Tag Archives: ورلڈ کپ
ورلڈ کپ کے دوران کئی بھارتی کھلاڑی چھٹی پر چلے گئے
ورلڈکپ میں مسلسل پانچویں فتح کے بعد کپتان روہت شرما سمیت کئی بھارتی کھلاڑی چھٹی پر چلے گئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ سے فتح کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنے کھلاڑیوں کو شارٹ بریک دی ہے جس کے بعد کئی کرکٹرز نے ٹیم کو چھوڑ دیا ہے۔
ٹیم چھوڑنے والوں میں کے ایل راہول ، شریاس ائیر ،جسپریت بمراہ، ویرات کوہلی، روہت شرما اور کئی دوسرے کھلاڑی شامل ہیں، بریک ملتے ہی بھارتی کھلاڑی فیملیز کے پاس چلے گئے ہیں۔
شارٹ بریک بھارتی ٹیم کے اگلے میچ میں وقفے کی وجہ سے ملی، بھارت اگلا میچ 29 اکتوبر کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گا۔
ورلڈ کپ مقابلوں میں نیوزی لینڈ کا بھارت کے خلاف شاندار ریکارڈ،1992 کے بعد صرف ایک میچ ہارا
ورلڈ کپ مقابلوں میں بھارت کے خلاف شاندار ریکارڈ رکھنے والی نیوزی لینڈ کی ٹیم آج ایک اور فتح کے لئے پرعزم ہے جبکہ بھارت 20 سال میں پہلی فتح کی تلاش میں ہے۔
بھارت میں جاری آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے 21ویں میچ میں میگاایونٹ کی اب تک ناقابل شکست رہنے والی دونوں ٹیمیں بھارت اور نیوزی لینڈ مدمقابل ہیں۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم ورلڈ کپ مقابلوں میں بھارت کے خلاف شاندار ریکارڈ رکھتی ہے اور گزشتہ سال میں بھارت نیوزی لینڈ کے خلاف فتح حاصل نہیں کرسکا۔ 2019 کے ورلڈ کپ میں بھی نیوزی لینڈ نے ہی بھارت کو شکست دے کر فائنل کی دوڑ سے آئوٹ کیا تھا۔
ورلڈ کپ میں دونوں ٹیمیں گزشتہ چار بار جب بھی آمنے سامنے آئیں تو جیت نیوزی لینڈ کے نام رہی۔ ہندوستان نے 2003 کے ورلڈکپ میں آخری بار کیویز کو شکست دی تھی۔1992 سے ورلڈ کپ مقابلوں میں بھارت نیوزی لینڈ سے صرف ایک بار جیت سکا۔
ویرات کوہلی نے میچ سے قبل اسٹار سپورٹس کوایک انٹرویو میں کہا تھا کہ نیوزی لینڈایک بہت ہی پروفیشنل سائیڈ ہے ان کا کرکٹ کھیلنے کا بہت ہی منظم انداز ہے یہی ان کی مسلسل کامیابی کی وجہ ہے۔ وہ بہت مستقل مزاج ہیں۔
نیوزی لینڈ نے دفاعی عالمی چیمپئن انگلینڈ کو شکست دے کر بھارت میں اپنی مہم کا آغاز کیا۔ اس کے بعد کیویز نے نیدرلینڈز (99 رنز سے) اور بنگلہ دیش (آٹھ وکٹوں سے) کو شکست دی اور افغانستان کو 149 رنز سے شکست دی۔ دوسری جانب بھارت نے پانچ مرتبہ کے چیمپئن آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے، روایتی حریف پاکستان کو 7 وکٹوں سے،افغانستان کو 69 رنز اور بنگلہ دیش کو سات وکٹوں سے شکست دی ۔
انگلینڈ کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت
پاکستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں بھی شکست کا سامنا
آسٹریلیا کے خلاف میچ میں شاداب خان سمیت اہم کھلاڑیوں کی شرکت مشکوک
بھارت میں جاری آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کے خلاف میچ میں پاکستان اپنے اہم کھلاڑیوں سے محروم رہے گا۔
بھارتی شہر بنگلورو میں ہونے والے میچ سے قبل پاکستانی ٹیم کے کیمپ میں وائرل انفیکشن کی وجہ سے چھ کھلاڑی متاثر ہوئے تھے
جن میں اوپنر عبداللہ شفیق، فخر زمان، محمد حارث، شاہین آفریدی، سلمان علی آغا شامل ہیں۔
عبداللہ شفیق کو تیز بخار اور فلو کی وجہ سے ہوٹل کے کمرے میں کورنٹائن کردیا گیا تھا ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے بیمار ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے امید ظاہر کی تھی کہ آسٹریلیا کے خلاف میچ سے قبل تمام کھلاڑی صحت یاب ہوجائیں گے تاہم اب یہ اطلاعات آئی ہیں کہ
پاکستان ٹیم کے اوپنر فخر زمان آسٹریلیا کے خلاف میچ کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔ بتایا جارہاہے کہ فخر زمان آئندہ ہفتے تک فٹ ہوجائیں گے۔ سلمان علی آغا کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں تاہم عبداللہ شفیق اور شاہین آفریدی کے حوالے سے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیاگیا۔ دوسری طرف سپن بولرشاداب خان کی اگلے میچ میں شمولیت مشکوک ہے ان کی جگہ اسامہ میر کو ٹیم میں شامل کیا جاسکتاہے ۔ شاداب خان ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کے دوران ابھی تک خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکے۔
ورلڈ کپ مقابلوں میں پاکستان آسٹریلیا سے آخری بار کب جیتا؟
بھارت میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں کل مد مقابل آئیں گی ۔ دونوں ٹیموں کا اہم میچ بنگلورو کے چنا سوامی کرکٹ سٹیڈیم میں ہوگا۔
آئی سی سی کے میگاایونٹس میں پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں 1975 کے بعد10 مرتبہ آمنے سامنے آئی ہیں ، ورلڈ کپ مقابلوں میں آسٹریلیا کا پلڑا بھاری ہے جس نے دس میں 6 میچز میں پاکستان کو شکست دی جبکہ پاکستان صرف 4 مرتبہ آسٹریلیا کو شکست دے سکا۔
پاکستان 1999 کے ورلڈ کپ فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں ہی یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست کھا گیا تھا۔
پاکستانی ٹیم نے 2011 کے ورلڈ کپ میں شاہد آفریدی کی کپتانی میں آسٹریلیا کو آخری بار شکست دی تھی۔
2015 اور 2019 کے عالمی مقابلوں میں گرین شرٹس کو کینگروز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
کرکٹ ورلڈ کپ ، نیدرلینڈز کی جنوبی افریقہ کو تاریخی شکست
ورلڈ کپ کادوسرا بڑا اپ سیٹ: نیدر لینڈ نے فیورٹ جنوبی افریقہ کو شکست دے دی
بھارت میں کھیلے جانے والے کرکٹ ورلڈ کپ میں نیدر لینڈ نے فیورٹ جنوبی افریقہ کو شکست دے کر دوسرا اپ سیٹ کردیا اس سے قبل افغانستان نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو69 رنز سے شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کیا تھا۔
ورلڈ کپ کے15 ویں میچ میں نیدرلینڈز نے جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 246 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں ابتدائی چار وکٹیں جلدی گرنے کے بعد ٹیم دبائو کاشکار ہوگئی ۔ جنوبی افریقہ کی 44 کے سکور پر4 وکٹیں گر چکی تھیں ۔ 89 سکور پر جنوبی افریقہ کی آدھی ٹیم پویلین جاچکی تھی۔ ملر43 اورکلاسن 28 رنز بناکر آئوٹ ہوئے توٹیم کی فتح کی امیدیں دم توڑ گئی تھیں،جنوبی افریقہ کے مسلمان کرکتر مہاراج نے کچھ مزاحمت کی مگر اپنی ٹیم کو فتح نہ دلواسکے مہاراج نے رنز بنائے،۔جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 207 رنز پر آئوٹ ہوگئی، اس طرح نیدر لینڈ نے یہ میچ 38 رنز سے جیت لیا
دھرمشالا میں میں کھیلے جانے والے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کافیصلہ کیا، بارش سے متاثرہ اس میچ میں فی اننگ 43 اوورز تک محدود کر دی گئی تھی۔
نیدرلینڈز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 245 رنز اسکور کیے، کپتان اسکاٹ ایڈورڈز 78 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔
وین ڈر میروی نے 29، تیجا نیدا منرو 20 اور آریان دت نے 23 رنز بنائے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے لونگی نگیٹی ، مارکو جانسن اور کگیسو رباڈا کی 2 ،2 وکٹیں حاصل کیں۔
بیٹنگ ہو یا بولنگ گرین شرٹس کا راج ہوگا، پاکستانی اب بھی پرامید ہے، سروے جاری
نئی دہلی (این این آئی) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں بھارت کیخلاف بدترین کارکردگی کے باوجود پاکستانی عوام نے قومی ٹیم سے امیدیں نہ چھوڑیں۔ پاکستانی عوام کے مطابق بیٹنگ ہو یا بولنگ ورلڈکپ میں گرین شرٹس کا راج ہوگا۔
اپسوس پاکستان نے عوام کی رائے پر مبنی نیاسروے جاری کردیا جس کے مطابق بیٹنگ ہو یا بولنگ ورلڈکپ میں گرین شرٹس کا راج ہوگا۔سروے میں ورلڈ کپ میں 42فیصد پاکستانیوں نے بابراعظم اور 37فیصد نے بیٹنگ میں محمد رضوان سے بہترین پرفارمنس کی امیدظاہر کی۔47فیصد پاکستانیوں کو یقین تھا کہ سب سے زیادہ وکٹیں شاہین آفریدی کی ہوں گی۔
فیلڈ نگ میں 21 فیصد نے شاداب خان، 18 فیصد نے بابر اعظم جبکہ وکٹوں کے پیچھے محمد رضوان سے 65 فیصد پاکستانی اچھی کارکردگی کی امید باند ھے نظر آئے۔
کرکٹ ورلڈ کپ: افغانستان کے ہاتھوں انگلینڈ کو شکست کے بعد پوائنٹس ٹیبل دلچسپ
کرکٹ کے عالمی مقابلے میں افغانستان کے ہاتھوں انگلینڈ کو شکست کے بعد پوائنٹس ٹیبل دلچسپ ہو گیا ہے۔
کرکٹ ورلڈ کپ کی تاریخ میں افغانستان نے یہ دوسری فتح حاصل کی ہے، اس سے قبل افغانستان کی ٹیم نے 2015 میں نیوزی لینڈ میں اسکاٹ لینڈ کو ہرایا تھا۔
پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت بھارت کی ٹیم پہلے نمبر پر براجمان ہے جس کے 6 پوائنٹس ہیں، بھارتی ٹیم نے اب تک 3 میچز کھیلے ہیں اور تینوں میں فتح حاصل کی ہے۔
دوسرے نمبر پر نیوزی لینڈ کی ٹیم ہے۔ اس نے بھی 3 میچز کھیلے ہیں اور تینوں میں فتح سمیٹی ہے۔
تیسری پوزیشن پر اس وقت جنوبی افریقہ کی ٹیم ہے جس کے 4 پوائنٹس ہیں اور اس نے 2 میچ کھیل کر دونوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔
اس کے علاوہ پاکستانی ٹیم کا چوتھا نمبر ہے، جس نے 3 میچ کھیلے اور 2 میں کامیابی حاصل کی اور ایک میں شکست ہوئی۔
انگلینڈ کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں پانچویں نمبر پر، افغانستان چھٹے، بنگلا دیش ساتویں، سری لنکا آٹھویں، نیدر لینڈ نویں اور آسٹریلیا دسویں نمبر پر ہے۔
رضوان کے بعد راشد خان نے بھی تاریخی فتح فلسطین کے نام کردی
افغانستان کے مایہ ناز بائولر راشدخان نے ورلڈکپ میں تاریخی فتح فلسطینی بہن بھائیوں کے نام کردی۔
انڈیا میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ کے 13ویں میچ میں ون ڈے رینکنگ میں 9ویں نمبر کی ٹیم افغانستان نے دفاعی چیمپئن اور ’فیورٹس‘ قرار دیے جانے والے انگلینڈ کو 69 رنز سے شکست دی۔
انگلینڈ کی تین اہم وکٹیں حاصل کرنے والے مجیب الرحمان کو ’میچ کا بہترین کھلاڑی‘ قرار دیا گیا، جنھوں نے یہ ایوارڈ افغانستان میں زلزلے سے متاثرہ لوگوں کے نام کیا۔
جبکہ راشد خان نے یہ فتح ’افغانستان اور فلسطین میں بھائیوں اور بہنوں‘ کے نام کی ہے۔
جہاں دلی میں افغانستان میں کی اس تاریخی جیت پر ٹیم کو کافی سراہا جا رہا ہے وہیں ورلڈ کپ میں دوسری مرتبہ ایک کرکٹر کی طرف سے اپنی فتح غزہ کے مظلوم عوام کے نام کرنے پرتنقید کی جارہی ہے ۔
پاکستانی بلے باز محمد رضوان نے سری لنکا کے خلاف مین آف دی میچ کاایوارڈ غزہ کے بہن بھائیوں کے نام کیا تو بھارتی میڈیا نے زہریلا پروپیگنڈا شروع کردیاتھا
بھارتی شائقین نے پاک بھارت میچ کے دوران رضوان کے خلاف نفرت پر مبنی نعرے بھی لگائے تھے لیکن اب افغان بائولر راشد خان بھی بھارتی انتہا پسندوں کے نشانے پرآگئے ہیں۔