Tag Archives: آئی ایم ایف،مذاکرات،پاکستان،قسط

بھارتی وکیل نے زینب عباس کے بعد محمد رضوان کو نشانے پر رکھ لیا



پاکستان کی خاتون اسپورٹس جرنلسٹ زینب عباس کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والے بھارتی وکیل وینیت جندال نے اب پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو نشانے پر رکھ لیا ہے۔

محمد رضوان کی جانب سے نیندرلینڈ کیخلاف میچ کے دوران گرائونڈ میں نماز ادا کرنے پر وینیت جندال نے آئی سی سی کو شکایت کر دی ہے۔

بھارتی وکیل کی جانب سے آئی سی سی کو لکھی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسٹیڈیم میں نماز کی ادائیگی کھیل کی روح کے ساتھ ساتھ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ضوابط کے بھی منافی ہے۔

بھارتی وکیل نے مزید کہا ہے کہ رضوان کی جانب سے اسٹیڈیم میں نماز کی ادائیگی کے باعث کھیل کی روح کو شکست ہوئی ہے، رضوان کی جانب سے اُس وقت نماز ادا کی گئی جب دوسرے کھلاڑیوں کو وقفے کے دوران پانی کا انتظار تھا۔

جندال نے یہ بھی کہا ہے کہ محمد رضوان نے سری لنکا کیخلاف اپنی جیت کو غزہ کے نام کیا، اس سے بھی ان کے نظریات واضح ہوتے ہیں، اس کے علاوہ وہ 2021 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران بھی اسٹیڈیم میں نماز کی ادائیگی کر چکے ہیں۔

بھارتی وکیل کی جانب سے آئی سی سی سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ پاکستانی کھلاڑی کے خلاف کارروائی کی جائے۔

آئی ایم ایف سے دوسری قسط کے لئے مذاکرات کی تیاریاں



آئی ایم ایف کے موجودہ قرض پروگرام کی دوسری قسط کے لئے مذاکرات اکتوبر کے آخری ہفتے میں  ہوں گے اس ضمن میں وزارت خزانہ نے ضروری تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے موجودہ قرض پروگرام کی دوسری قسط کے معاملے پر آئی ایم ایف کے وفد کی اکتوبر کے آخری ہفتے میں پاکستان آمد کا امکان ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے آئی ایم ایف کی آن لائن میٹنگ ہوئی  ہے، جس میں پاکستان کی طرف سے آئی ایم ایفپر واضح کر دیا گیا ہےکہ نگران حکومت کوئی نیاٹیکس نہیں لگائےگی تاہم  ایف بی آر  طے شدہ ٹیکس ہدف حاصل کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ آئی ایم ایف کے وفد نے ایف بی آر کی کارکردگی پر اطمنان ظاہر کیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ وزارت خزانہ آئی ایم ایف کو اکتوبر کے پہلے ہفتے میں معاشی کارکردگی اور رواں مالی سال جولائی تا ستمبر محصولات کا ڈیٹاپیش  کرے گی۔ جس میں  ٹیکس چوروں کیخلاف کارروائیوں کے پلان سے بھی آئی ایم ایف کو آگاہ  کیا جائے گا۔