ضلع خیبر کی وادی راجگال میں واپس آنے والے قبائل کی بحالی کا سلسلہ جاری ہے۔
فرنٹیئر کور نارتھ کی جانب سے کمیونٹی انگیجمنٹ پروگرام کے تحت واپس آنے والے خاندانوں کو خشک راشن، ٹینٹ، گرم کمبل اور دیگر ضروریات زندگی کا سامان ،میڈیکل چیک اپ کی سہولت اور ادویات بھی مہیا کی جارہی ہیں
چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا ندیم اسلم چوہدری اور انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور نارتھ میجر جنرل نورولی خان نے راجگال کا دورہ کیا اور واپس آنے والے خاندانوں کو خوش آمدید کہا۔ آئی جی ایف سی نارتھ نے واپس آنے والے خاندانوں کو مکمل بحالی کی یقین دہانی کروائی۔
دورہ کے دوران چیف سیکرٹری نے علاقہ میں مارکیٹ کی تعمیر، تین گاوں سپورئ، پٹئ اور باغ کے درمیاں سڑک کی تعمیر، سی پی ایل سی کے قیام، باغ کے لئے اسسٹنٹ کمشنر کی تعیناتی، یونین کونسل کے ممبر کی تعیناتی اور سردیوں میں برفباری کی وجہ سے علاقہ میں بند سڑکوں کو کھولنے کے لئے مشینری فراہم کرنے کا اعلان کیا اور بیسک ہیلتھ یونٹ کا بھی افتتاح کیا۔ راجگال میں واپس آنے والے خاندانوں کو حکومت پاکستان کی جانب سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رقم بھی مہیا کی جا رہی ہے۔ وادئ تیراہ میں پہلے مرحلہ میں 2021 اور 2022 کے دوران 15,690 خاندان واپس آباد ہو چکے ہیں۔
دوسرے مرحلہ میں 10 نومبر 2023 تک تین گائوں برئ، باغ اور پٹےکلے کے 1356 خاندانوں کی واپسی متوقع ہے جن میں سے اب تک 681 خاندان واپس آ چکے ہیں۔