Tag Archives: اخترمینگل

سردار اختر مینگل کا جلسہ بری طرح ناکام ، بلوچ نوجوانوں کی سخت مخالفت کاسامنا



بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے سربراہ سرداراخترجان مینگل کے جلسے کوعوام کی حمایت نہ مل سکی اور نوجوانوں کے سخت سوالات کا بھی سامنا کرناپڑا۔
سردار اختر مینگل بلوچستان میں قوم پرست سیاسی رہنما کے طورپر جانے جاتے ہیں تاہم ان کے حالیہ جلسے کو بلوچ نوجوانوں کی طرف سے سخت مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔
پروگریسو یوتھ بلوچستان کے صدر رحیم ساسولی نے اختر مینگل کے وڈھ جنگ اور لانگ مارچ ایجنڈے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اختر مینگل اپنے سیاسی فائدے کے لیے لوگوں سے جوڑ توڑ بند کریں۔
بلوچ نوجوان سمجھ چکے ہیں کہ اختر مینگل قوم پرستی اور لسانیت پرستی کی بنیاد پر سیاست چمکانے میں مصروف رہتے ہیں تاہم عوام اب ان کے دوہرے معیار کو اچھی طرح سمجھ چکے ہیں۔
جب تک اختر مینگل کے پاس عہدے ہیں ہوں تو وہ خوش رہتے ہیں لیکن جب کچھ بھی ہاتھ میں نہ ہو تو بلیک میلنگ شروع کردیتے ہیں۔
نوجوانوں کا شکوہ ہے کہ اگر اختر مینگل نے عوام کی تعلیم ،صحت اوربنیادی ضروریات پر توجہ دی ہوتی توآج سڑکوں پر یوں ہمدردیاں نہ بٹور رہے ہوتے۔
ریلی میں عوام کی عدم دلچسپی یہ ظاہرکرتی ہے کہ اخترمینگل بلوچ عوام کا اعتماد حاصل کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں۔
نوجوانوں نے الزام عائد کیا کہ اختر مینگل دہشت گرد تنظیم لشکرِ بلوچستان کی حمایت کرتے،عوام کو لاقانونیت پر آپ اکساتے اوردشمن عناصر کی پشت پناہی کرتے ہیں۔
اختر مینگل نے ایک عرصے سے بلوچستان کے نام پر پورے پاکستان کو بیوقوف بنایا ہے ۔ کبھی اپنے مفاد کی خاطر چھ نکات کے نام پر عمران خان کو بلیک میل کیا تو کبھی شہباز شریف کو بیوقوف بنایا۔ آج جب ان کے پاس اختیار اور کرسی نہیں رہی تو ان کو بلوچستان اور یہاں کے لوگ یاد آگئے ہیں۔