Tag Archives: ادراک نیوز

90 روز میں عام انتخابات نہ کرانے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج



ملک بھر میں 90 روز کے اندر عام انتخابات نہ کرانے کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں صدر مملکت، الیکشن کمیشن آف پاکستان اور وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار نے عدالت میں موقف اختیار کیا ہے کہ آئین کے مطابق ضروری ہے کہ 90 روز میں انتخابات کا انعقاد ہو لیکن الیکشن کمیشن کی جانب سے تاحال ایسا کوئی اقدام نہیں کیا گیا۔

اسمبلیاں تحلیل ہونے کے بعد 3 ماہ میں الیکشن کرانے کے لیے اب وقت بہت کم رہ گیا ہے۔

درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت 90 روز میں انتخابات کرانے کے احکامات جاری کرے۔ یہ بھی استدعا کی گئی ہے کہ صدر پاکستان کو انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنے کا حکم دیا جائے۔

90 روز میں انتخابات کرانے کے لیے درخواست جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

پاکستان اور جی سی سی ممالک میں آزاد تجارت کے معاہدے پر دستخط



پاکستان اور جی سی سی ممالک کے درمیان آزاد تجارت کے ابتدائی معاہدے پر دستخط کر لیے گئے ہیں۔

وفاقی وزیر تجارت ڈاکٹر اعجاز گوہر اور جی سی سی ممالک کی تنظیم خلیج تعاون کے سیکرٹری جنرل جاسم محمد کے درمیان سعودی عرب کے درالحکومت ریاض میں وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے جن میں آزاد تجارت کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

کامیاب مذاکرات کے بعد آزاد تجارت کے ابتدائی معاہدے پر دستخط کر لیے گئے ہیں۔

پاکستان کی جانب سے نگران وفاقی وزیر تجارت ڈاکٹر اعجاز گوہر جبکہ جی سی سی ممالک کی جانب سے تنظیم کے سیکریٹری جنرل جاسم محمد نے معاہدے پر دستخط کیے۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں اس عزم کا اظہار کیا کہ اب پاکستان اور عرب ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا اور معاشی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر ہو گا۔