Tag Archives: ارطغرل غازی

جہنم اسرائیلی فوج کاانتظار کر رہی ہے،ترک اداکار



دنیا بھر میں مقبول تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں عبدالرحمٰن غازی کا کردار ادا کرنے والے ترک اداکار جلال آل نے اسرائیل پر لعنت بھیج دی ۔

تُرک اداکار نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر جاری کی گئی سٹوری میں کہا کہ ’’دنیا نے ایسی سفاکیت اور نسل کشی پہلے کبھی نہیں دیکھی، نہ بجلی، نہ پانی، نہ انٹرنیٹ، نہ صحت کی سہولیات، نہ مدد‘‘۔

اُنہوں نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’لعنت ہو تم پر غدار اسرائیل، لعنت ہو تم پر دہشت گرد اسرائیل، یہ اسرائیل معصوم بچوں کا قاتل ہے‘‘۔

جلال آل نے ایک اور انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ ’’ظالم اسرائیل اور غاضب صیہونی فوج کے لیے جہنم تیار ہے، جہنم ان کا انتظار کررہی ہے‘‘۔