اسرائیل کے رکن پارلیمنٹ عوفر كیسف نے اسرائیلی حکومت اور وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کو اسرائیل پر حملوں کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فاشسٹ اسرائیلی حکومت فلسطینیوں کے قتل عام کی حمایت کرتی ہے اور نسل کُشی کے لیے کام کر رہی ہے۔
بائیں بازو اتحاد کے رکن اسمبلی عوفركیسف کا کہنا ہے کہ فلسطینی سرزمین پر مسلسل غیرقانونی قبضوں اور فلسطینیوں سے رواسلوک پر بن یامین حکومت کو ایسے حملوں کے لیے خبردار کر دیا تھا۔
عوفركیسف نے کہا کہ موجودہ اسرائیلی حکومت ایک فاشسٹ حکومت ہے جو فلسطینیوں کے قتل عام کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہی ہے۔ بارہا حکومت کو کہا تھا کہ اگر فلسطینیوں کی سرزمین سے قبضہ ختم نہ کیا تو اس کا خطرناک ردعمل آئے گا۔