حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ نے کہا ہے کہ غزہ میں شروع ہونے والی جنگ ’مغربی کنارے اور یروشلم تک پھیل جائے گی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسماعیل ہانیہ نے اسرائیل میں کامیاب کارروائی کے بعد کہا ہے کہ آج عوام اپنی سرزمین سے قابضوں کو بھگانے کے لیے تیار ہیں۔ آزادی کی جنگ اب صیہونی وجود کے دل میں داخل ہو گئی اور دشمنوں کو ذلت بھری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ہماری فتح سے دشمن کی کمزوریاں عیاں ہوگئیں۔
اسماعیل ہانیہ نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرنے والے عرب ممالک کو مخاطب کرکے کہا کہ اسرائیل خود اپنی حفاظت نہیں کرسکا تو آپ کو کیا تحفظ فراہم کرے گا اور نہ فلسطین کوئی حل نکال سکتا ہے۔