Tag Archives: امدادی ٹرک

مصر کی رفاہ کراسنگ سے غزہ میں امدادی ٹرک داخل



مصر کی رفاہ کراسنگ سے غزہ میں امدادی ٹرک داخل ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق رفاہ کراسنگ سے غزہ آنے والے 20 ٹرکوں میں دوائیں، طبی آلات اور خوراک شامل ہے۔

علاوہ ازیں عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ادہانوم نے اسرائیلی دھمکی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ القدس ہسپتال خالی کرنے کے مبینہ احکامات پریشان کن ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ مریضوں سے بھرے ہسپتال کو محفوظ طریقے سے خالی کرنا ممکن نہیں ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے مطالبہ کیا ہے کہ عام شہریوں اور مریضوں کے تحفظ کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے۔

دوسری جانب فلسطین کے لیے اقوامِ متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر سے اب تک عملے کے 17 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

یو این کے مطابق غزہ جنگ میں عملے کی اموات ظاہر ہونے والے اعداد و شمار سے زیادہ ہونے کا بھی اندیشہ ہے۔