Tag Archives: امریکی وزیرخارجہ

غلط فہمیاں کم کرنا چاہتے ہیں، چینی وزیر خارجہ کی امریکی ہم منصب سے ملاقات



چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے واشنگٹن میں امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن سے ملاقات  کی ہے ۔

ملاقات کے دوران امریکا اور چین کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ عالمی اور علاقائی امور  پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے موقع پر چینی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ تعمیری بات چیت سے دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کیلئے پرامید ہیں، چین غلط فہمی کو کم کرنا چاہتا ہے۔

چینی وزیرخارجہ اپنے دورہ امریکا کے موقع پر امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان سے بھی ملاقات کریں گے۔

چینی وزیرخارجہ صدر شی جن پنگ کے ممکنہ دورہ امریکا کی تیاریوں کیلئے واشنگٹن کے دورے پرہیں، امریکی صدر جو بائیڈن نے چینی ہم منصب کو سان فرانسسکو میں ایپک سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے مدعو کیا تھا۔

 

غزہ کا محاصرہ اور نہتے شہریوں پر حملے ناقابل قبول ہیں، سعودی ولی عہد



سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے غزہ میں فوجی کارروائیاں فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے غزہ کامحاصرہ ختم کرنے پر زور دیا ہے۔
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے یہ بات امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے ملاقات کے دوران کہی۔
ولی عہد نے کہا ہے کہ ’غزہ میں عالمی انسانی حقوق کا احترام کرتے ہوئے خطے کی سلامتی اور امن کو قائم رکھنے کے لیے اقدامات کیے جائیں‘۔
’دائمی امن کے قیام کے لیے ضروری ہے کہ فلسطینی عوام کو ان کے جائز حقوق دیئے جائیں‘۔
ولی عہد نے نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے اور علاقے کے بنیادی ڈھانچے کے علاوہ شہریوں کو ان کی بنیادی ضرورتوں سے محروم کرنے کو سختی سے مسترد کیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ اسرائیل پہنچ گئے



حماس اور اسرائیل کی جنگ کے دوران امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن انتہائی اہم دورے پراسرائیل پہنچ گئے ۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس کا مقابلہ کرنے کے لیے امریکا نے لڑاکا طیارہ بردار ایک بحری جہاز اسرائیل روانہ کیا تھا اورجمعرات کو امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن خود اسرائیل پہنچ گئے ہیں ۔
امریکی وزیر خارجہ ایسے موقع پر اسرائیل پہنچے ہیں جب حماس کے اسرائیل پر حملے میں 22 امریکی شہریوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔
وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن کی اسرائیل آمد حماس کے خلاف صیہونی ریاست کو اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلانا ہے جب کہ ایک اور طیارہ بردار بحری جہاز بھی بھیج کر اسرائیل کی فوجی مدد کی جائے گی۔