Tag Archives: انتخابات

انتخابات میں تاخیر کا مقصد الیکشن چوری کرنا ہے، پیپلزپارٹی



پاکستان پیپلز پارٹی نے انتخابات میں تاخیر کو الیکشن چوری کامنصوبہ قرار دے دیا۔

پیپلزپارٹی کے سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے اپنے ایک بیان کہا کہ ابھی تک الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان بھی نہیں کیا، انتخابات موخر کرانے کا مقصد انتخابات چوری کرنے کا منصوبہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ صرف دو سیاسی جماعتوں کی خواہش پر انتخابات موخر نہیں ہو سکتے، الیکشن کمیشن آئین کا پابند ہے دو شخصیات کی خواہش کا پابند نہیں۔

سیکرٹری اطلاعات نے مزید کہا کہ سلیکشن کا بار بار تجربہ کرنے کی بجائے الیکشن کی طرف آنا پڑے گا، یہ صرف عوام کا اختیار ہے وہ کس کو منتخب اور کس کو مسترد کرتے ہیں۔

عام انتخابات کی مانیٹرنگ کے لئے غیرملکی مبصرین کوپاکستان آنے کی دعوت



اسلام آباد(این این آئی)غیرملکی مبصرین کو عام انتخابات میں مدعو کرنے کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے دفتر خارجہ کو خط لکھ دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق خط میں کہا گیاہے کہ الیکشن کمیشن انتخابات کی شفافیت کیلئے عالمی مبصرین کی شرکت پر یقین رکھتا ہے۔
خط کے مطابق دفتر خارجہ غیرملکی مبصرین کی تنظیموں کی لسٹ الیکشن کمیشن کومہیا کرے۔ خط میں کہاگیاکہ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے آئندہ چند دنوں میں اجلاس بھی طلب کیا ہے، اجلاس سے متعلق دفتر خارجہ کو آگاہ کر دیا جائے گا۔