Tag Archives: انتونیو گوتریس

تاریخ ہم سب کا فیصلہ کرے گی، غزہ میں تباہی پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا پیغام



سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے غزہ میں لاکھوں انسانوں کی تباہی پر بے بسی کے عالم میں اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا ہے کہ تاریخ ہم سب کا فیصلہ کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ غزہ میں 20 لاکھ انسانوں کو تباہی کا سامنا ہے، شہریوں کیلئے ناقابل تصور تباہی ہے، یہ سچائی کا لمحہ ہے، تاریخ ہم سب کا فیصلہ کرے گی، سب اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔

سیکرٹری جنرل نے مشرق وسطیٰ میں فوری جنگ بندی اور یرغمالیوں کی غیرمشروط رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں زندگی بچانے والے سامان کی ترسیل کو یقینی بنایا جائے۔

یاد رہے کہ غزہ پر اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 7500 سے زائد افراد شہید ہوچکے ہیں۔

فلسطینیوں کی حمایت کیوں کی؟ اسرائیل کا سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ



اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی جانب سے فلسطین کے مظلوم کی حمایت کرنے پر اسرائیل سیخ پا ہو گیا اور ان سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے فلسطین کے حق میں بیان پر احتجاج کیا ہے۔

اسرائیلی وزیر خارجہ نے انتونیو گوتریس سے ملاقات کرنے سے انکار کر دیا ہے جبکہ اقوام متحدہ میں اسرائیلی مندوب نے مطالبہ کیا ہے کہ سیکریٹری جنرل اپنے عہدے سے استعفیٰ دیں۔

واضح رہے کہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے اپنے خطاب میں فلسطین کے عوام کی حمایت کی تھی اور کہا تھا کہ بین الاقوامی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں روکی جائیں۔

اقوام متحدہ کی پاکستان میں ہونے والے دہشتگرد حملوں کی مذمت



سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے پاکستان میں جمعہ کو ہونے والے دہشت گرد حملوں کی مذمت کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں انتونیو گوتریس نے کہاکہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہوں۔

سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ پُرامن مذہبی تقریبات کے دوران لوگوں کو نشانہ بنایا گیا جو ایک گھناؤنا عمل ہے، ایسے حملے کرنے والے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔