Tag Archives: ایلون مسک

ایلون مسک کی ملکیت میں آنے کے بعد ٹوئٹر خسارے کاشکار



دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی ملکیت میں جانے کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس(ٹوئٹر) کی مالیت میں 50 فیصد کمی آگئی۔

ایلون مسک  نے اکتوبر 2022 میں 44 ارب ڈالرز میں ٹوئٹر کوخریدا تھا اور بعدازاں اس کا نام تبدیل کرکے ایکس رکھ دیا گیا۔ صرف یہی نہیں ایلون مسک نے چارج سنبھالنے کے بعد کمپنی کے کے بہت سے ملازمین کو بھی نکال دیا تھا۔

عالمی ادارے بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق ایلون مسک کی نگرانی میں جانے کے بعد اس وقت ایکس کے ایک حصص کی قیمت 45 ڈالر ہے اور مجموعی مالیت 19 ارب ڈالرز ہے۔

ایکس کو مالی مشکلات کا بھی سامنا ہے اور اس کی اشتہاری آمدنی میں 50 فیصد سے زیادہ کمی آئی ہے۔

اس کمپنی نے اربوں ڈالرز کا قرضہ بھی ادا کرنا ہے جبکہ سبسکرپشن پروگرامز اور دیگر ذرائع سے آمدنی میں اضافے کی کوششیں تاحال کامیاب نہیں ہوسکی ہیں۔

اب تک ایکس کے ایک فیصد سے بھی کم صارفین نے سبسکرپشن پروگرام میں شمولیت اختیار کی ہے۔

دسمبر 2022 میں ایلون مسک نے کہا تھا کہ 2023 میں حالات کافی حد تک بہتر ہو جائیں گے، مگر اب تک ایسا نہیں ہوسکا۔

ایلون مسک ایکس کو مالیاتی اعتبار سے جس مقام پر دیکھنا چاہتے ہیں اس کے لئے اب تک کی تمام کوششیں کامیاب ثابت نہیں ہوسکی ہیں

 

 

ایلون مسک نے غزہ میں انٹرنیٹ فراہم کرنے کااعلان کر دیا



ٹیسلا کمپنی اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) کے مالک ایلون مسک نے اسرائیلی جارحیت کے شکارعلاقے غزہ میں انٹرنیٹ سروس دینے کا اعلان کر دیا۔

ایلون مسک کی جانب سے یہ اعلان ہفتے کے روز سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر کیا گیا۔

 ایلون مسک کااعلان ایسے وقت میں آیا ہے جب اسرائیل کی بمباری کے سبب مواصلات کے تمام ذرائع بند ہیں۔

انہوں نے ٹویٹ میں لکھا کہ اسٹارلنک کمپنی غزہ میں بین الاقوامی امدادی اداروں کو انٹرنیٹ کی سپورٹ کرے گا۔ کمپنی اقوامِ متحدہ اور دیگر بین الاقوامی امدادی اداروں کو سپورٹ کرے گا۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ایلون مسک کے اقدام پر ملے جلے ردعمل کااظہار کیا جارہاہے۔

ایکس (سابقہ ٹوئٹر) نے آڈیو اور ویڈیو کال کا فیچر بھی متعارف کرادیا



سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس ( سابقہ ٹوئٹر) نے نئی مینجمنٹ کا پہلا سال مکمل ہونے پر آڈیو اور ویڈیو کال کا فیچرمتعارف کرادیا۔

دنیا کے امیرترین افراد میں شامل ایلون مسک نے 27 اکتوبر2022 کو ٹوئٹر خریدا تھا اور بعدازاں اس کا نام تبدیل کرکے ایکس رکھ دیا گیا۔

ایلون مسک کے زیرانتظام سوشل میڈیا پلیٹ فارم پرآڈیو اور ویڈیو کالز کا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کئی ماہ سے کیا جا رہا تھا تاہم اب  باضابطہ طور پریہ فیچر متعارف کرادیا گیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے جاری  بیان کے مطابق اس فیچر کو ابھی آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے متعارف کرایا گیا جبکہ اینڈرائیڈ صارفین کو یہ کچھ عرصے بعد دستیاب ہوگا۔

ایکس کے متعدد نئے فیچرز کی طرح آڈیو اور ویڈیو کالز کا فیچر بھی صرف ایکس پریمیئم یعنی ماہانہ فیس ادا کرنے والے صارفین کو ہی دستیاب ہوگا۔

کمپنی نے بتایا کہ صارفین آڈیو یا ویڈیو کالز کو ڈائریکٹ میسجز سیٹنگز کے ذریعے کنٹرول کر سکیں گے جبکہ کسی فرد کو کال کرنے کے لیے اسے ایکس پر کم از کم ایک ڈائریکٹ میسج بھیجنا ضروری ہوگا۔

خیال رہے کہ اگست 2023 کو ایلون مسک نے ایک ایکس پوسٹ میں بتایا تھا کہ آڈیو اور ویڈیو کالز کرنے کے لیے کسی فون نمبر کی ضرورت نہیں ہوگی۔

ایلون مسک عرصے سے کہہ رہے ہیں کہ وہ ایکس کو ایسی ایپ بنانا چاہتے ہیں جہاں ہر قسم کی سروس صارف کو دستیاب ہو۔

ایلون مسک کو توقع ہے کہ آڈیو اور ویڈیو کالز کے فیچر سے مزید افراد کو اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لانے میں مدد ملے گی۔

اسی طرح یہ کمپنی پیمنٹ فیچر کو بھی ایکس کا حصہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

 

ایلون مسک نے تیسری عالمی جنگ کا خدشہ ظاہر کر دیا



سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) کے مالک ایلون مسک نے کہا ہے کہ اسرائیل حماس کشیدگی اور روس یوکرین جنگ کی وجہ سے تیسری عالمی جنگ کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تیسری عالمی جنگ ایسی ہو سکتی ہے کہ شاید کوئی بھی اس کے اثرات سے نکل نہ پائے، ضروری ہے کہ جنگ سے بچنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔

ایلون مسک نے کہا کہ امریکا کو روس، چین اور ایران کا اتحاد مشکل میں ڈال سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ضروری ہے یوکرین میں امن ہو، روس کے ساتھ تعلقات کی بحالی میں ہمیں دیر نہیں کرنی چاہیے۔

امریکا تیسری عالمی جنگ کی  طرف بڑھ رہا ہے:ایلون مسک



ٹیسلا کے چیف ایگزیکیوٹیو آفیسر (سی ای او) اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ کے مالک ایلون مسک کا کہنا ہے کہ اسرائیل حماس تنازعے کی وجہ سے ناصرف امریکا آنکھ بند کیے تیسری عالمی جنگ کی جانب جارہا ہے بلکہ پوری انسانی تہذیب بھی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔

مسک نے امریکا سے مطالبہ کیا کہ وہ یوکرین کے ساتھ امن برقرار رکھنے اور ’روس کے ساتھ معمول کے تعلقات بحال کرنے‘ کے لیے ایک طریقہ وضع کرے۔

ڈیوڈ ساکس کی میزبانی میں منعقدہ ٹویٹر اسپیس میں تباہ کن اسرائیل-حماس جنگ کے بارے میں بات کرتے ہوئے ایلون نے کہا کہ امریکا آنکھیں بند کیے تیسری جنگ عظیم کی طرف جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس جاری جنگ کی وجہ سے ’انسانی تہذیب داؤ پر لگ سکتی ہے‘۔

مسک نے خبردار کیا کہ اگر عالمی سطح پر لڑائی چھڑ جاتی ہے تو بڑے پیمانے پر جنگ کی توقع کی جانی چاہیے۔

صارفین کی شکایات ،ایلون مسک نے نیویارک ٹائمز کا گولڈ ٹک ہٹا دیا



صارفین کی شکایات پر ایلون مسک نے نیویارک ٹائمز کا گولڈ ٹک ہٹا دیا ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایکس کا موقف ہے کہ نیویارک ٹائمز نے غزہ سے متعلق جعلی اور من گھرٹ خبریں چلائیں۔

نیویارک ٹائمز کا ٹوئٹر پر 55 ملین فالوورز پر مشتمل اکائونٹ ہے،ایلون مسک نے اکائونٹ سے ’گولڈ ٹک‘ ہٹانے کی توثیق کردی۔

ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک پر سابق گرل فرینڈ نے مقدمہ کردیا



ایلون مسک کی سابق گرل فرینڈ گرائمز نے اپنے بچے سے ملنے کے لیے دنیا کے امیر ترین شخص کے خلاف مقدمہ دائر کردیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 52 سالہ ایلون مسک اور 35 سالہ گرائمز 2018 سے ایک ساتھ رہے تھے اور دونوں کے درمیان 2021 میں علیحدگی ہوئی۔ جس کے دوران تین بچے بھی ہوئے تاہم دونوں نے شادی نہیں کی تھی۔

ایلون مسک اور گرائمز کے پہلے بیٹے کا نام جس کا نام X AE A-12 تھا، اور پھر 2021 میں سروگریسی کے ذریعے بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کا نام Exa Dark Siderael Musk رکھا گیا جب کہ تیسرے بچے کا نام ٹیکنو میکانکس تھا۔
ایلون مسک کی گرائمز کے ساتھ دوستی سے قبل دو شادیاں ناکام ہوچکی تھیں۔ دوسری بیوی سے طلاق کے ایک سال بعد دوبارہ شادی کی تھی لیکن یہ رشتہ تین سال بعد دوبارہ طلاق پر ختم ہوا تھا۔
اپنی اولادوں کے حوالے سے ایلون مسک متضاد دعوے کرتے ہیں اور زیادہ تر بچوں کی تعداد 11 بتاتے ہیں اور کہیں یہ تعداد 10 کہتے ہیں۔ یہ بچے دو بیویوں اور ایک گرل فرینڈ سے ہیں۔
گرل فرینڈ گرائمز نے اپنی درخواست میں دعویٰ کیا کہ ایلون مسک انہیں ایک بچے سے ملنے نہیں دیں گے۔ انھوں نے عدالت سے یہ بھی استدعا کی کہ اس بچے کے قانونی والد کا تعین بھی کرے۔
غالبا گرائمزny اپنے تیسرے بچے کے حوالے سے عدالت سے رجوع کیا ہے۔