Tag Archives: ایم کیو ایم

مفتاح اسماعیل کو ایم کیو ایم پاکستان میں شمولیت کی دعوت



ایم کیو ایم کے سینئر رہنما فاروق ستار نے سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کو ایم کیو ایم پاکستان میں شمولیت کی دعوت دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فاروق ستار نے کہا ہے کہ پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے اس پر اچھے لوگوں کی ٹیم بنانا ضروری ہے، ملک میں مشترکہ قومی ایجنڈےکی ضرورت ہے۔

مفتاح اسماعیل سے ملاقات میں اسی قومی ایجنڈے پر بات ہوئی، مفتاح اسماعیل نے مشترکہ قومی ایجنڈے کی ضرورت کو ناگزیز قرار دیا۔

ذرائع کے مطابق فاروق ستار اور مفتاح اسماعیل میں ملاقات دو روز قبل مفتاح اسماعیل کی رہائش گاہ پر ہوئی تھی۔مفتاح اسماعیل نے ایم کیو ایم میں شمولیت کی دعوت پر تاحال کوئی جواب نہیں دیا۔

فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس، ایم کیو ایم کا درخواست واپس لینے کا فیصلہ



متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس میں سپریم کورٹ آف پاکستان میں دائر نظر ثانی درخواست واپس لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ایم کیو ایم کے وکیل عرفان قادر نے کہا کہ میرے مئوکل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فیض آباد دھرنا نظر ثانی درخواست واپس لی جائے، اس ضمن میں ایڈووکیٹ آن ریکارڈ کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

اس سے قبل 28 ستمبر کو سپریم کورٹ میں ہونے والی سماعت میں وکیل کی عدم حاضری پر ایم کیو ایم سے درخواست واپس لینے یا کارروائی جاری رکھنے سے متعلق جواب مانگا گیا تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل فیض آبا دھرنا نظر ثانی کیس میں وفاق، آئی بی، الیکشن کمیشن اور پیمرا سمیت تحریک انصاف کی جانب سے درخواستیں واپس لی جا چکی ہیں جبکہ شیخ رشید کے وکیل نے مقدمے میں التوا کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔