ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا تاہم بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، کشمیر،گلگت بلتستان ،بالائی خیبر پختونخوا ،بالائی پنجاب اورم خطہ پوٹھوہار میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں / آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی علاقوں میں گرم رہا،اتوار کو سب سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیرآباد،سبی 42 اور تربت میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔