مہنگائی کے ستائے عوام کوایک اور جھٹکا، بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ کر دیا گیا۔
نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1 روپے 71 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، قیمت میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں کے اضافے کا اطلاق رواں ماہ کے بلوں پر ہو گا، تاہم لائف لائن سمیت کے الیکٹرک کے صارفین پر اضافے کا اطلاق نہیں ہو گا۔
بجلی کی قیمت میں اضافے سے صارفین پر 22ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔