Tag Archives: بجلی چور

بجلی چوری کیخلاف مہم، 26 ارب جرمانہ وصول، 53 ملازمین معطل، 10ہزار سے زائد افراد گرفتار



بجلی چوری کیخلاف مہم کے دوران آپریشن میں 26 بلین سے زائد جرمانہ وصول جبکہ 53 ملازمین معطل اور 10 ہزار سے زائد افراد گرفتارکئے گئے ہیں۔

ماہ اکتوبر کے اعداد وشمار کے مطابق لیسکو نے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کے دوران 4497ملین وصول اور 4026 مجرمان گرفتار کیے۔

گیپکو نے251 ملین پاکستانی روپے وصول اور 1001 مجرمان گرفتار کیے۔فیسکو نے آپریشن کے دوران 377 ملین روپے وصولی کا تخمینہ لگایا اور 1258 افراد گرفتار کیے۔

آئیسکو نے کریک ڈاؤن کے دوران 139 افراد کو گرفتار کیا جبکہ 220 ملین روپے وصول کیے۔میپکو نے بجلی چوروں سے 981 ملین جبکہ پیسکو نے 3747 ملین روپے جرمانہ وصول کیا۔ ہیسکو نے 3083 ملین، سیپکو نے 2007 ملین اور قیسکو نے 593 ملین روپے جرمانہ وصول کیا۔

ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، پاور ڈویژن میں چوروں کے سہولت کار پکڑے گئے



کراچی(این این آئی)بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں بیٹھے لوگ ہی اِن کی بنیادیں کھوکھلی کرنے لگے،بجلی چوروں کیخلاف جاری حالیہ مہم کے دوران بڑا انکشاف ہواہے کہ پاور ڈویژن کے مطابق پشاور، حیدر آباد اور سکھر میں ڈسکوز ملازمین بجلی چوروں کے سہولت کار بنے ہوئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ایف آئی اے نے ملزمان کی نشاندہی کر چکی ہے البتہ نام ظاہر نہیں کیے گئے ذمہ داروں کو پکڑنے کیلئے ایف آئی اے کی خصوصی ٹیمیں بھجوا دی گئیں۔

سندھ اورخیبرپختونخوا میں بجلی چوری میں واپڈا ملازمین کی سہولت کاری کرنے والے بجلی چوروں کیخلاف جاری مہم کے دوران بڑا انکشاف ہوا ہے کہ پشاور، حیدر آباد اور سکھر میں ڈسکوز ملازمین بجلی چوری میں ملوث پائے گئے ہیں۔ ایک طرف گردشی قرضی میں کمی کیلئے بجلی چوروں کیخلاف ملک گیر کریک ڈائون جاری ہے تو دوسری طرف چوروں کو پکڑنے والے ہی الٹا قومی خزانے کو اربوں روپے کا چونا لگانے والوں کے ساتھ مل گئے ہیں۔

پاور ڈویژن حکام کے مطابق پشاور، حیدر آباد اور سکھر ریجن میں سالانہ 235 ارب روپے سے زائد کی بجلی چوری ہوتی ہے حکومتی ہدایت پر بجلی چوروں کیخلاف جاری مہم کے دوران مانیٹرنگ ٹیموں کا بڑا انکشاف سامنے آیا ہے کہ تینوں ڈسکوز کے ملازمین چوروں کے ساتھ ملے ہوئے ہیں، تبھی تو باربار نوٹسز کے باجود ریکوری کے اہداف حاصل نہیں ہو سکے۔

ملزمان کی نشاندہی ہو چکی لیکن ابھی نام ظاہر نہیں کیے گئے۔وزارت توانائی کی درخواست پر ایف آئی اے نے معاملے کی تحقیقات اور ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کیلئے پیسکو، حیکسو اور سیپکو میں خصوصی ٹیمیں بھجوا دیں۔

ڈائریکٹرز کی سربراہی میں بھجوائی گئی ٹیموں کو بجلی چوری میں ملوث واپڈا ملازمین کی فوری گرفتاری کے اختیارات بھی حاصل ہیں۔ وزارت توانائی نے رواں ہفتے ڈی جی ایف ائی کو خط لکھ کر بجلی چوروں کیخلاف آپریشن کیلئے مدد مانگی تھی۔

لیسکو میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ،مزید490 کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پائے



لاہور( این این آئی) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو ) کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف 20روز بھی آپریشن جاری رہا،تمام سرکل میں 490 کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پائے گئے جنہیں منقطع کر دیا گیا ۔

بجلی چوروں کے خلاف دی جانے والی درخواستوں میں سے238پرایف آئی آرز رجسٹرڈ کر لی گئی جبکہ 37ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا ۔

لیسکو ترجمان کے مطابق پکڑے جانے والے کنکشنز میں 2زرعی،کمرشل28 اور460ڈومیسٹک کنکشنز تھے۔ کنکشنز منقطع کرکے ان کو 8لاکھ 73ہزار699یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے جن کی مالیت 4کروڑ10لاکھ49ہزار790روپے بنتی ہے ۔

ترجمان کے مطابق شیخوپوریاں بازار میں گھریلو صارف کو 10 لاکھ روپے کا جرمانہ کیا گیا،فیروز پور روڈ اچھرہ میں گھریلو صارف کو500000 روپے ،باغ منشی لدھا کے علاقے میں گھریلو صارف کو 350000 روپے ، راوی روڈ کے علاقے میں گھریلو صارف کو 300000 روپے کا جرمانہ کیا گیا۔

آپریشن کے دوران مجموعی طور پر 6840ایف آئی آرز رجسٹرڈ ہو چکی ہیں جبکہ کل595ملزمان کو گرفتار کیا گیا ۔ ترجمان کے مطابق بجلی چوروں کو اب تک 1کروڑ85لاکھ16ہزار296یونٹس چارج کئے گئے جن کی رقم 82کروڑ 52لا کھ72ہزار 796روپے بنتی ہے۔