چین اور پاکستان کی نومبر کے وسط میں ہونے والی بحری مشقوں پر بھارت نے واویلا شروع کردیا ہے اور اس کی تشویش چھپائے نہیں چھپ رہی۔
بھارت نے یہ پراپیگنڈا شروع کر دیا ہے کہ پاک چین جنگی جہازخلیج فارس میں داخل ہو کراسرائیل پر حماس حملے کے بعد سے تعینات امریکی جنگی جہازوں کی نگرانی کر سکتے ہیں۔
بھارتی میڈیا میں چھپنے والی رپورٹس کے مطابق بھارتی حکومت اور فوج نے یہ واویلا شروع کر دیا ہے کہ پاک بحریہ کے ساتھ چینی آبدوزیں اور جنگی جہاز خلیج فارس کی جانب بڑھیں گے۔
انڈیا ٹوڈے میں شائع رپورٹس کے مطابق چینی آبدوز کے خلیج فارس میں پاک بحریہ میں شامل ہونے کا امکان ہے۔