Tag Archives: بلی

موت کی پیشگوئی کرنے والی بلّی



انسانوں کی طرح جانوروں میں بھی چھٹی حس ہوتی ہے، لیکن کیا جانور موت کی پیش گوئی بھی کرسکتے ہیں؟
امریکی ریاست روڈ آئی لینڈ کے ایک ریٹائرمینٹ ہوم میں ایک بلی رہتی تھی، جو اس وجہ سے مشہور تھی کہ اسے پتا چل جاتا تھا کہ ریٹائرمینٹ ہوم میں رہنے والا کونسا شخص انتقال کرنے والا ہے۔
آسکر کو 2005 میں روڈ آئی لینڈ نرسنگ ہوم نے گود لیا تھا تاکہ یہاں کے رہائشیوں کو سکون فراہم کیا جا سکے۔یکن جلد ہی عملے نے پایا کہ آسکر زیادہ تر تنہا رہنا پسند کرتی تھی، لیکن جب وہ ریٹائرمنٹ ہوم کے کسی مکین کے ساتھ گھل مل جاتی تو وہ شخص کچھ گھنٹے بعد مرجاتا۔
اس کے بعد عملے نے آسکر کی نقل و حرکت کو ایک انتباہ کے طور پر استعمال کرنا شروع کردیا، اور ان مریضوں کے اہل خانہ سے پہلے ہی رابطہ کرلیا کرتا تھا جن کے ساتھ بلی کھیل رہی ہوتی، تاکہ وہ بلی کے درست ہونے کی صورت میں اپنے پیاروں کو الوداع کہ سکیں۔
ابتدائی طور پر ریٹائرمنٹ ہوم کے ڈاکٹروں نے اس اندازے کو درگزر کیا، لیکن کم از کم 25 مختلف واقعات کے بعد انہیں شک ہونے لگا کہ بلی موت کو محسوس کرسکتی ہے۔

بلی نے چوہے کا شکار کر کے لاہور ایئرپورٹ کے عملے کو مشکل میں ڈال دیا



لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گھس پر بلی کے چوہا پکڑنے کا ڈی جی سول ایوی ایشن نے نوٹس لے لیا ہے۔

ڈی جی سول ایوی ایشن نے انتظامیہ سے باز پرس کرتے ہوئے ناقص صفائی پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

ڈی جی کو بتایا گیا ہے کہ بلی کنویر بیلٹ سے ڈیپارچرلاؤنج پر پہنچی اور وہاں اس نے چوہے کا شکار کیا۔

دوسری جانب سول ایوی ایشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ غفلت اور لاپرواہی کے مرتکب عملے کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

میڈیا رپورٹس میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور کی صفائی سھترائی کا انتظام آؤٹ سورس کمپنی کو دیا گیا ہے۔