Tag Archives: تیج

سمندری طوفان’’ تیج‘‘ تیزی سے پاکستان کی جانب بڑھنے لگا



بحیر ہ عرب کے جنوب مغرب میں موجود نئے سمندری طوفان’’ تیج‘‘کے پاکستان کی جانب بڑھنے کی پیشگوئی کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب میں نیا سمندری طوفان پاکستان کی جانب بڑھ رہا ہے۔

طوفان کے خطرے کے پیش نظر پی ڈی ایم اے بلوچستان نے الرٹ جاری کردیا ہے جس میں گوادر، لسبیلہ اور حب کے ڈپٹی کمشنروں کو فوری اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔

طوفان گوادر سے 1750 کلومیٹر جنوب اور کراچی سے 1810کلومیٹر جنوب مغرب میں ہے۔

سمندری طوفان اگلے 24 گھنٹوں میں سلالہ اومان کی جانب سے بڑھے گاجس سے پاکستان کو زیادہ خطرات نہیں ۔

بحیرۂ عرب میں موجود ڈپریشن طوفان ’’تیج‘‘ میں تبدیل ہوگیا



بحیرۂ عرب کے جنوب مغرب میں موجود ڈپریشن ہوا کے کم دباؤ کے باعث سمندری طوفان ’تیج‘ میں تبدیل ہو گیا ہے۔

سائیکلون وارننگ سینٹر کے مطابق ہوا کا کم دباؤ کراچی کے جنوب مغرب سے 1850 کلو میٹر جبکہ گوادر کے جنوب سے 1720 کلو میٹر دور ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے سمندری طوفان ’تیج‘ عمان کے شہر سلالہ کے جنوب مشرق سے 960 کلو میٹر دور ہے۔

سمندری طوفان ’تیج‘ شام تک شدت اختیار کر سکتا ہے، جس کے بعد شدید سمندری طوفان بننے کا امکان ہے۔