Tag Archives: جان کربی

اسرائیل کا اپنے ہاں امریکی افواج کی تعیناتی کا کوئی ارادہ نہیں، وائٹ ہائوس



واشنگٹن(این این آئی)وائٹ ہائوس نے باور کرایا ہے امریکا اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کے تناظر میں فوجیں تعینات کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔ اسرائیلی حکومت بھی امریکی فوج کی تعیناتی کا خیر مقدم نہیں کرے گی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ ایسا کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

امریکی فوج اسرائیل میں تعینات کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے اور بالکل واضح طور پر اسرائیلی امریکی فوجیوں کو اس تنازع میں شامل نہیں دیکھنا چاہتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی انتظامیہ مذاکرات اور قیدیوں کے تبادلے سمیت حماس کے زیر حراست امریکی یرغمالیوں کی رہائی کے کسی بھی آپشن کو مسترد نہیں کرتی۔

جان کربی کربی نے صحافیوں کی طرف سے حماس کے نمائندوں کی طرف سے قیدیوں کی رہائی پر یرغمالیوں کی واپسی پر امریکا کے ساتھ اتفاق کرنے کے بارے میں بیانات پر تبصرہ کرنے کو کہا گیا تو انہوں نے کہا کہ میں نے ایسے بیانات نہیں دیکھ۔ اس لیے میں ان پر تبصرہ نہیں کروں گا۔

یوکرین کی مدد کے حوالے سے پاکستان خود کوئی بات کر سکتا ہے: امریکا



ترجمان امریکی نیشنل سیکیورٹی کونسل جان کربی نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے اگر یوکرین کی مدد کی گئی ہے تو اس پر وہی بات کر سکتا ہے۔

پریس بریفنگ کے دوران جان کربی نے کہاکہ دنیا کے کئی ممالک کی جانب سے یوکرین کی مدد کی جا رہی ہے ان میں سے کچھ ممالک ایسے ہیں جو عوامی سطح پر توجہ چاہتے۔

ترجمان نے کہاکہ امریکا کا عمران خان اور وائٹ ہائوس کے باہر ہونے والے مظاہرے سے کوئی تعلق نہیں۔

جان کربی کا کہنا تھا کہ عمران کا معاملہ پاکستان کا داخلی ایشو ہے اس پر کوئی بھی موقف پاکستانی حکومت کی جانب سے ہی دیا جا سکتا ہے۔